Results 1 to 5 of 5

Thread: پولینڈ کا صدارتی طیارہ تباہ، صدر سمیت 132 ہلا&

  1. #1
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default پولینڈ کا صدارتی طیارہ تباہ، صدر سمیت 132 ہلا&




    پولینڈ کے حکام کے مطابق پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی کا طیارہ مغربی روس میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

    پولینڈ پولیس کے ایک اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے رائیڑز کو بتایا کہ اس طیار ے میں پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی بھی سوار تھے۔
    روسی میڈیا کے مطابق جہاز میں سوار ستاسی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اور مقامی گورنر کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کوئی نہیں بچا۔
    واضح رہے کہ پولش صدر لیخ کازنسکی روسی فوج کے ہاتھوں کیتن میں ہونے والے قتلِ عام کی سترہویں برسی کی تقریبات میں حصہ لینے جا رہے تھے۔
    روس کی وزارت برائے ایمرجنسی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جہاز لینڈ کر رہا تھا اور دھند کے باعث درختوں سے ٹکرا گیا۔
    تاہم روسی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں ایک سو بتیس افراد سوار تھے اور کوئی نہیں بچا۔
    تاہم روسی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں ایک سو بتیس افراد سوار تھے اور کوئی نہیں بچا۔


    پولینڈ کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس جہاز پر صدر کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ماریہ اور کئی اعلیٰ عہدیداران سوار تھے۔ اِن عہدیداروں میں سینٹرل بینک کے گورنر بھی شامل تھے۔
    پولینڈ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق جہاز میں پولینڈ کی فوج کے سربراہ اور نائب وزیرِ خارجہ بھی سوار تھے۔
    روس کی وزارت برائے ایمرجنسی کی ترجمان نے روسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جہاز ماسکو سے سولنسک جا رہا تھا۔ تاہم انہوں نے اس حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
    سولنسک کے ضلعی گورنر نے روسی ٹی وی کو بتایا کہ اس حادثے میں کوئی نہیں بچا۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز لینڈ کرنے لگا اور درختوں سے ٹکرا گیا۔ ’جہاز زمین پر گر کر بکھر گیا۔‘
    بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدارتی جہاز انیس سو ساٹھ کی دہائی کا تھا اور اس میں ایک سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔

  2. #2
    smartyounus's Avatar
    smartyounus is offline Advance Member
    Last Online
    1st July 2023 @ 01:47 PM
    Join Date
    27 Dec 2009
    Location
    KARACHI
    Gender
    Male
    Posts
    2,405
    Threads
    131
    Credits
    63
    Thanked
    237

    Default

    HAN g dekha bhi thxz janab update karny k liay

  3. #3
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Lightbulb پولینڈ کے صدراوراہلیہ سمیت 132 افراد ہلاک

    پولینڈ کے صدراوراہلیہ سمیت 132 افراد ہلاک

    روس میں پولینڈ کے صدر کا طیارہ گر کر تباہ ہو نے سے پولینڈ کے صدر لیخ کزانسکی ان کی اہلیہ ماریا،چیف آف آرمی سٹاف،نائب وزیر خارجہ اندریز اندریز اور دیگراعلی حکام سمیت جہاز میں سوار تمام 132 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ وارسا سے پرواز کے بعد مغربی روس میں سمولنسک ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیار میں عملے سمیت 132 افراد سوار تھے۔ سمولنسک کے گورنر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ طیارے کے حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا پولینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق طیارے میں پولینڈ کے صدر لیخ کزانسکی ان کی اہلیہ پولینڈ کی فوج کے سر براہ اور مرکزی بینک کے گورنر سمیت صدارتی عملے کے دیگر ارکان سوار تھے۔ روسی حکام کے مطابق پولینڈ کے صدر کا طیارہ شدید دھند کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تمام مسافر ہلاک ہو گئے ۔

    روس کے صدر نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ پولینڈ کے صدر جنگ عظیم دوئم میں سوویت فوجیوں کے ہاتھوں پولینڈ کے فوجی افسران کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی 71 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے روس آ رہے تھے


  4. #4
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Nice Info Thanks for Sharing

  5. #5
    raz24726's Avatar
    raz24726 is offline Advance Member
    Last Online
    17th April 2024 @ 08:05 PM
    Join Date
    16 Dec 2009
    Location
    Agr Milu To Muj
    Gender
    Male
    Posts
    5,502
    Threads
    79
    Credits
    1,178
    Thanked
    432

    Default

    [IMG]http://i557.***********.com/albums/ss20/raz24726/raz24726itd-ns.png[/IMG]

Similar Threads

  1. Replies: 15
    Last Post: 13th September 2015, 09:42 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 14th November 2013, 04:44 PM
  3. Replies: 11
    Last Post: 6th July 2011, 11:18 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 17th December 2009, 11:49 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 17th November 2009, 09:09 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •