آپ مائیکرو سافٹ ورڈ اور دوسرے آفس پروگرامز میں استعمال ہونے والے کی بورڈ شارٹ کٹس کی ایک مکمل فہرست چند کلک کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ نہ صرف حاصل کر سکتے ہیں بلکہ یہ آسانی سے پرنٹ بھی کر سکتے ہیں۔
اس کے لئے ورڈ میں رہتے ہوئے ٹولز مینو میں سے Macro اور پھر Macrosسلیکٹ کیجئے۔ Macro کا باکس کھل جائے گا۔ اب اس باکس میں نیچے موجود لسٹ (Macros in) کھولئے اور اس میں سے Word Commands سلیکٹ کیجئے۔ آپ دیکھیں گے کہ مختلف میکروز کی ایک طویل فہرست ظاہر ہو جائے گی۔ آپ اس لسٹ میں سے ListCommands سلیکٹ کیجئے اور Run کا بٹن دبائیں۔ ایک ڈائیلاف باکس ظاہر ہو گا جس میں سے آپ
Current menu and keyboard settings
سلیکٹ کر کے OK کر دیجئے۔ ایک نئی ورڈ ڈاکیومنٹ کھل جائے گی جس میں مائیکرو سافٹ ورڈ کے تمام کی بورڈ شارٹ کٹس موجود ہوں گے۔
Bookmarks