السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ
یہ ویب سائٹ غیر اسلامی ویب سائٹس کو ظاہر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔
معزز ویب سائٹ وزٹر ، سب سے پہلے آپ کو اس ویب سائٹ میں خوش آمدید ! اور امید ہے کہ یہ ویب سائٹ آپ کے علم و عمل میں مزید اضافہ کرنے کا سبب بنے گی۔ انشا اللہ
آپ کو معلوم ہوگا کہ غیر مسلموں اور خصوصا یہود و ہنود کا ہمیشہ سے اسلام مخالف جذبات رکھنا اور اسے اس دنیا کے وجود سے مٹانے کا عظم پلتا رہا ہے اور وہ یہی چاہتے ہیں کہ اس دنیا سے اسلام مکمل مٹ جائے۔ الحمد و للہ ! یہ ان کی سوچ ہر زمانے میں اور مسلمانوں کے ایک خاص اہل حق طبقہ نے بے نقاب کی ہے ، اور انشا اللہ مستقبل میں بھی بے نقاب کی جاتی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ نے اس عاجز عمران عمر کو ہمت دی اور انعام فرمایا کہ یہ داعیہ دل میں پیدا فرمادیا کہ ان مظموم مقاصد کو بے نقاب کیا جائے۔ چنانچہ یہ چھوٹی سی خدمت اب آپ کے سامنے ہے۔
اس ویب سائٹ میں یہود و ہنود کی بنائی گئی پچاس کے قریب ویب سائٹ ذکر کی جارہی ہیں ۔ ان ویب سائٹس میں اسلام مخالف مواد اور جذبات کوٹ کوٹ کے بھرے گئے ہیں، جن کو پڑھنے سے کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ ان غیر مسلموں کے مقاصد کیا ہیں اور یہ اسلام مخالف کس قدر شدید جذبات رکھتے ہیں۔ ان ویب سائٹس میں اللہ تعالیٰ کی ، تمام انبیا علہیم اسلام کی، با لخصوص خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی، ان کے اصحاب کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی اور اولیا رحمہ اللہ علیہم اجمعین کی توہین کی گئی اور ان پر بے جا الزامات لگاکر ہتک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔
اگر وقت اجازت دیتا تو یہ عاجز ان کے ایک ایک اعتراض کا واضح اور مدلل جواب اسی ویب سائٹ میں دیتا۔۔۔ جو انشا اللہ امید ہے کہ ہمارے اہل حق علما اپنی طرف سے فریضہ سر انجام دے رہے ہونگے۔
Bookmarks