ذہن کا غم، ذات کا غم، ذات کے رشتوں کا غم
کتنے غم ہیں جو شعور ِ زندگی کے ساتھ ہیں
اک مصیبت ہے بلا ہے،آگہی کی روشنی
کا قدر تاریکیاں اس روشنی کے ساتھ ہیں
میں ہوں اک فنکار و شاعر اور میری زندگی
زندگی کے غم میں جلنے کے سوا کچھ بھی نہیں
ایک صحرا ہے میرا عہد جوانی
کام اس صحرا میں چلنے کے سوا کچھ بھی نہیں
میرا غم ہے میرے احساسات کی نیکی کا غم
میرے اس صبر آزما غم نے جلا ڈالا مجھے
آج بھی حق سخت مشکل میں ہے۔ اس احساس نے
عمر کی شاداب فصلوں میں بجھا ڈالا مجھے
میں ہوں اس ملت کا شاعر جس کے حق میں سامراج
سازشوں کا زہر ہے،عیاروں کا وار ہے
دشمنی نے نام رکھ چھوڑا ہے اپنا دوستی
کس قدر قاتل یہ لطفِ نرمئی گفتار ہے
کتنے ہی غم ہیں جو ہم سودائیوں کے ساتھ ہیں
ہم جو حق کے ساتھ ہیں، سچائیوں کے ساتھ ہیں

Bookmarks