Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: طاقت بمقابلہ دلیل

  1. #1
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Exclamation طاقت بمقابلہ دلیل



    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    طاقت بمقابلہ دلیل

    محمود سرحدی

    متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری اور جمیعت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے برطانیہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ دنیا کی موجودہ جنگ امن اور دہشت گردی کے درمیان نہیں بلکہ طاقت اور دلیل کے درمیان ہے، میرا یورپ اور امریکا کو مشورہ ہے کہ وہ طاقت کی بجاۓ دلیل سے بات کریں۔ مولانا نے جس حقیقت کی طرف اشارہ کیا ہے، اس کی اصابت میں دو رائیں نہیں ہوسکتیں۔ ہر صاحب شعور جانتا ہے کہ یورپ اور امریکا نے جس نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلے میں بالخصوص عالم اسلام کو نشانہ بنایا جارہا ہے وہ انصاف کے تقاضوں سے کوسوں دور بلکہ ظلم و*سفاکیت کی ایک گھناؤنی مثال ہے۔

    سوال یہ ہے کہ دہشت گردی کی تعریف کیا ہے؟ کیا اپنی آزادی ، خود مختاری اور قومی وقار کا تحفظ کرنا دہشت گردی ہے؟ کیا کسی ظالم و*جابر طاقت کے خلاف آواز حق بلند کرنا دہشت گردی ہے؟ کون نہیں جانتا کہ یورپ اور امریکا نے طاقت کے بل پر لفظ "دہشت گردی" کو جو نۓ معنی پہناۓ ہیں، وہ کسی بھی انصاف پسند کو قبول نہیں ہیں۔ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ اسرائیل کی غاصب حکومت عرصہ دراز سے ارض فلسطین پر قبضہ جماۓ بیٹھی ہے اور فلسطینیوں کو اپنے ہی ملک میں سر چھپانے اور باعزت طریقے سے رہنے سے محروم کیا جارہا ہے، آۓ دن مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور اقوام متحدہ کے ادارے سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ پوری آزاد دنیا جارح اسرائیل کو لگام ڈالتی اور فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتی، لیکن اس کے برعکس یورپ اور امریکا اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر*رہے ہیں بلکہ اسرائیل کا وجود ہی ان کے مرہون منت ہے۔ اگر اہل فلسطین مظالم سے تنگ آکر اپنی آزادی کی خاطر بندوق اٹھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں تو دنیا انہیں دہشت گرد کہنے لگتی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے ظلم و*ستم کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس کو کوئی بھی دہشت گردی نہیں کہتا۔ ابھی کل کی بات ہے کہ جب حماس کے روحانی پیشوا شیخ احمد یاسین رحمہ اللہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگۓ تو امریکا نے یہ کہہ کر مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی کہ اسرائیل کو اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے۔

    گزشتہ ٥٧ (ستاون) سال سے مسئلہ کشمیر ایک رستا ہوا ناسور بنا ہوا ہے، انڈیا کی حکومت اہل کشمیر کو حق خود ارادیت دینے پر کسی طرح راضی نہیں ہورہی ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود وہاں اب تک راۓ شماری نہ ہوسکی۔ مظلوم کشمیری ہندوستان کے پنجۂ استبداد کے نیچے کراہ رہے ہیں، اب اگر کچھ سرپھروں نے انڈیا کو سبق سکھانے کی خاطر بندوق اٹھائی ہے تو وہ دہشت گرد کہلاتے ہیں جبکہ دوسری طرف انڈیا کی جابر حکومت جس نے لاکھوں افواج کشمیر میں اتار کر کشمیری عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے وہ امن کی "چیمپئن" بنی ہوئی ہے۔

    کیا یہ انصاف کا خون نہیں ہے کہ ایک جارح طاقت اپنے پورے لاؤ لشکر اور ٹیکنالوجی سمیت کسی کے گھر کو غارت کرے تو وہ امن کا ٹھیکیدار کہلاۓ اور اگر گھر کا مکین بے چارگی کے عالم میں اپنے جسم سے بم باندھ کر اپنے گھر کے دفاع پر قربان ہو*جاۓ تو وہ دہشت گرد قرار دیا جاۓ، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بڑی طاقتیں بلا روک ٹوک تباہ کن ہتھیاروں کے ڈھیر لگائیں اور دوسروں کو اپنے دفاع کی خاطر بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت نہ ہو، کیا یہ ایک سنگین مزاق نہیں ہے کہ ایک بڑا ملک اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے ہیروشیما اور ناگاساکی کو نمونۂ عبرت بنانے کے بعد بھی انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار بنا پھرتا ہے اور ایک اسلامی ملک کی صرف اس بنا پر اینٹ سے اینٹ بجا دی جاتی ہے کہ اس نے تباہ کن ہتھیار جمع کر رکھے ہیں جن سے دنیا کو خطرہ ہے۔

    واقعہ یہ ہے کہ یورپ اور امریکا طاقت کے نشے میں اس حد تک چلے گۓ ہیں کہ ان کے لۓ عدل و*انصاف کے الفاظ بے معنی ہو کر رہ گۓ ہیں، ان کے ہاں ان کا ہر قول و*فعل انصاف کا معیار بن گیا ہے۔ ان کی مرضی ہے کہ جب چاہیں کسی مظلوم ملک پر چڑھ دوڑیں اور نہایت ڈھٹائی سے یہ کہتے پھریں کہ ہم اس کو آزادی دلانا چاہتے ہیں۔ پوری دنیا نے یہ منظر دیکھا کہ عراق کو سالہا سال تک اقتصادی پابندیوں میں جکڑ کر رکھا گیا جس کے نتیجے میں معصوم بچے غزائی قلت کی وجہ سے بلک بلک کر دم توڑتے رہے اور پھر جب جی چاہا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی اور ایک آزاد و*خود مختار ملک صرف اس جھوٹے الزام کی بنا پر تاراج کیا گیا کہ اس نے خطرناک ہتھیار بنا رکھے ہیں۔ حالانکہ اب اس جھوٹ کا پول کھل چکا ہے کہ یہ بات سراسر الزام تراشی تھی جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔ افغانستان میں طالبان کی اسلامی حکومت اس بنا پر منظر سے ہٹا دی گئی کہ انہوں نے اسامہ کو پناہ دے رکھی ہے۔ جب طالبان نے اسامہ کے خلاف لگاۓ گۓ الزامات کے ثبوت مانگے تو امریکا بوکھلا گیا اور طاقت کے اندھے استعمال پر اتر آیا اور پھر افغانستان میں وحشیت و*سفاکیت کا جو کھیل کھیلا گیا اور اب تک کھیلا جارہا ہے۔ وہ انسانیت کی پیشانی پر ایک بدنما داغ سے کم نہیں ہے۔

    یورپ اور امریکا کی ان ہی ناانصافیوں کے خلاف قدرتی طور پر جو ردعمل دنیا کے گوشے گوشے سے اٹھ رہا ہے یہ اس کو دہشت گردی کا نام دے کردنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں حالانکہ دنیا کا شعور اتنا کمزور نہیں ہوا ہے کہ سامنے کی حقیقتوں کا ادراک بھی نہ کرسکے۔ آج اسی ردعمل کے شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، یورپ اور امریکا اگر اس آگ کو ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں کمزور اور پسے ہوۓ اقوام کے دکھ درد کو سمجھنا ہوگا، انہیں اپنی ان پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہوگا جنہوں نے اس ردعمل کو وجود بخشا ہے، انہیں یہ بات یاد رکھنی ہوگی کہ ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے، جب تک "عمل" ختم نہیں ہوگا اس کے ردعمل کو نہیں روکا جاسکتا۔ انہیں یہ تاریخی حقیقت نہیں فراموش کرنی چاہۓ کہ جب بھی کوئی فرد یا قوم تمام حدوں کو پھلانگتے ہوۓ فرعون بن جاتی ہے تو اس کے مقابلے کے لۓ پردۀ غیب سے کوئی نہ کوئی موسٰی ضرور پیدا ہوتا ہے۔ مسئلہ کسی ایک اسامہ یا القائدہ کا نہیں، جب تک ناانصافی پر مبنی پالیسیاں تبدیل نہیں کی جاتیں سینکڑوں القائدہ اور ہزاروں اسامہ جنم لیتے رہیں گے اور یورپ و*امریکا کا سکون غارت ہوتا رہے گا۔

    ٭.........٭.........٭
    Khanqah Daruslam

  2. #2
    Join Date
    15 Dec 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    1,511
    Threads
    117
    Credits
    160
    Thanked
    530

    Default

    جزاک اللہ
    بہت محنت سے لکھا ہے آپ نے اللہ ہم کو صحیح معنوں میں دین کی سمجھ نصیب فرمائے اور دین کی محنت کیلئے قبول کرے۔
    آ مین
    نقشِ قدم نبی کہ ہیں جنت کے راستے
    اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

    سلسلہ بیعت

  3. #3
    Trainerinit's Avatar
    Trainerinit is offline Advance Member
    Last Online
    31st October 2021 @ 07:45 PM
    Join Date
    12 Mar 2010
    Location
    Karachi, Pakistan. - PKT
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    5,159
    Threads
    170
    Credits
    315
    Thanked
    278

    Default

    nice

  4. #4
    raz24726's Avatar
    raz24726 is offline Advance Member
    Last Online
    17th April 2024 @ 08:05 PM
    Join Date
    16 Dec 2009
    Location
    Agr Milu To Muj
    Gender
    Male
    Posts
    5,502
    Threads
    79
    Credits
    1,178
    Thanked
    432

    Default


  5. #5
    owaisqarni is offline Senior Member+
    Last Online
    28th January 2013 @ 02:22 PM
    Join Date
    24 Mar 2010
    Posts
    424
    Threads
    24
    Credits
    0
    Thanked
    98

    Default

    بہت عمدہ
    جزاک اللہ
    یا ر ب تیر ے محبو ب کی شبا ہت لے کر آیا ہوں
    حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کر آیا ہوں

  6. #6
    oioioioioi's Avatar
    oioioioioi is offline Senior Member+
    Last Online
    24th August 2012 @ 02:38 PM
    Join Date
    04 Jun 2009
    Location
    Behind Enemy Lines
    Gender
    Male
    Posts
    2,937
    Threads
    283
    Credits
    0
    Thanked
    502

    Default

    جزاکاللہ ... شیئر کرنے کا شکریہ

  7. #7
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    شکریہ بھائی

  8. #8
    Join Date
    28 Mar 2010
    Location
    roohaniijaz
    Posts
    489
    Threads
    36
    Credits
    0
    Thanked
    179

    Default

    Jazak Allah

    Allah paak huq baat kehny ki toufeeq day

  9. #9
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    آمین ثمہ آمین

  10. #10
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Great Sharing
    Bismilla Ki Barkat
    Business without a sign
    is sign of NO Busniess

  11. #11
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    شکریہ زین بھائی

    خوش رھئے

  12. #12
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default

    Nice sharing

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. اصلاح کی طرف پہلا قدم توبہ
    By GujratMardan in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 5
    Last Post: 3rd August 2016, 02:36 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 31st January 2015, 09:50 PM
  3. Replies: 8
    Last Post: 9th March 2013, 11:52 PM
  4. Replies: 13
    Last Post: 12th June 2011, 05:27 PM
  5. جید عالم قاضی عبدالطیف کا انتقال
    By Foreign-Observe in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 1
    Last Post: 14th July 2010, 06:33 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •