Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: سہیل کی سالگرہ

  1. #1
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default سہیل کی سالگرہ



    سہیل کی سالگرہ ۔۔ اشفاق احمد کا افسانہ

    سہیل کی سالگرہ

    بڑی مارکیٹ کے سامنے، سڑک کے دونوں طرف بیٹھے ہوئے سینکڑوں لوگوں میں سے وہ یوسف کے سامنے آ کر رکا اور بولا " بارہ چودہ کے کمرے پر ایملشن کروانا ہے ۔ گراؤنڈ تیار ہے، مال موجود ہے، شام تک کر لو گے ؟"
    یو سف نے مسکرا کر جواب دیا " کیوں نہیں سر، پندرہ برس سے یہی کام کر رہا ہوں، میرا باپ مشہور سفیدی والا تھا، ہمارا خاندانی پیشہ ہے، کروں گا کیوں نہیں ۔"
    ابرار صاحب نے کہا " چالیس روپے ملیں گے ۔"
    یو سف نے کہا " آپ چالیس بھی نہ دیں، کام ملنا چاہئے اور ہاتھ کی صفائی دیکھنی چاہئے، باقی اس دنیا میں کیا رکھا ہے سر جی ___ !"
    سر جی جب اس کو اپنی کار میں سوار کرانے لگے تو یوسف کا کلیجہ کانپ گیا۔ ایسی نئی اور خوبصورت کار اس نے نہ تو کبھی سڑک پر دیکھی تھی اور نہ ہی اس کو خواب میں نظر آئی تھی، حالانکہ یوسف جب بھی دیکھتا تھا، کار ہی کے خواب دیکھتا تھا۔ اور یہ شاید اس کے ماموں کی وجہ سے تھا جو کافی مشہور ڈینٹر تھا اور جس کے پاس بہت سی کاریں آتی تھیں ۔
    ابرار صاحب کی کار میں بیٹھتے ہو ئے یوسف نے اپنا ڈبہ بچے کی طرح سینے سے چمٹا لیا اور اس کے اندر کے دونوں برش با لوں کے رخ کھڑے کر دئیے ۔ موٹر میں احتیاط کے ساتھ بیٹھنا تو بڑے بڑوں کو نہیں آتا، یوسف بے چارے کا تو یہ صرف چوتھا موقع تھا کہ وہ کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھ کر اپنا آپ سنبھال کے رکھے اور اپنے گندے ڈول کو سوائے اپنے کپڑوں کے یا اپنے وجود کے اور کسی شے سے لگنے نہ دے ۔
    گاڑی سٹارٹ کر کے جب ابرار صاحب نے بٹن دبا کر شیشے اوپر چڑھائے تو انہوں نے مسکرا کر پو چھا " پہلے بھی کبھی اتنی بڑی گاڑی میں بیٹھے ہو ؟"
    یوسف نے کہا " نہیں سر جی ۔" اور پھر شر مندہ سا ہو گیا ۔
    کمرہ بارہ چودہ سے ذرا بڑا تھا اوراس کی گراؤنڈ اتنی تیار نہ تھی جتنی یوسف کو بتائی گئی تھی ۔ برش کی کھینچ سے دیواروں پر کہیں کہیں لس آتی تھی اور یوسف کو ریگ مال لگا کر وہ جگہ پھر سے تیار کرنی پڑی تھی ۔
    سورج غروب ہونے کے بعد جب یو سف نے کمرہ تیار کر دیا تو بیگم صاحب اس کے کام کو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔ ابرار صاحب کو بھی اس کی آرٹسٹک صلاحیتوں پر کچھ فخر سا ہوا ۔ انہوں نے چالیس روپے یوسف کو تھما کر بڑے خوشگوار انداز میں " تھینک یو " کہا اور اس کا کندھا تھپک کر بو لے " اسی جگہ بیٹھتے ہو ناں ہر روز آ کر ؟" یو سف نے کہا ........ " بیٹھتا تو اسی جگہ ہوں سر جی، مگر مجھے واپس چھوڑنے کا کوئی بند و بست کرا دیجئے ۔ میرا گھر اس جگہ سے بہت ہی دور ہے ۔"
    ابرار صاحب نے کہا " اگر تم تیز تیز قدم اٹھا تے نہر کا پل کراس کر کے دائیں بائیں دیکھے بغیر بڑے ٹاور تک پہنچ جاؤ تو تمہیں آدھ گھنٹے میں بس سٹاپ مل جائے گا " ۔
    یوسف نے کہا " آج میرے بیٹے کی سالگرہ ہے سر جی اور اس نے گھر پر اپنے دوستوں کو بلایا ہوا ہے ۔ اگر میں وقت پر نہ پہنچا تو اس کا فنکشن رہ جائے گا ۔ مجھے ابھی راستے میں کیک بھی خریدنا ہے ۔"
    بیگم ابرار نے انگریزی میں اپنے شوہر سے کہا " ہمارا کلچرل پیٹرن کتنی تیزی سے بدل رہا ہے ابرار ! اب مزدور لوگ بھی کیک کاٹ کر اپنے بچوں کی سا لگرہیں منانے لگے ہیں ۔ کس قدر خوشی کی بات ہے کہ وہ بھی ہمارے ساتھ ساتھ ترقی کر رہے ہیں ____ ! "
    ابرار نے کہا " اس وقت نہ تو کوئی ڈرائیور ہے اور نہ ہی چھو ٹے صاحب گھر پر ہیں اور نہ ہی میں شام کے بعد گاڑی چلا سکتا ہوں ۔ اس لئے تم کو ایسے ہی جانا پڑے گا ۔"
    بیگم ابرار نے پھر انگریزی میں کہا کہ " ابرار ! واپس چھو ڑ کے آنا تو ہماری ذمہ داری نہیں ہے ناں " تو ابرار نے جوابا ً کہا " سویٹ ہارٹ ! دراصل ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اس کو ہینڈسم معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے، پسینہ سوکھنے سے پہلے ۔ "
    جب یوسف گھر پہنچا تو رات کے ساڑھے آٹھ بج چکے تھے۔ بازار میں ابھی کچھ لو گ دوکانوں کے سامنے بیٹھے تھے، لیکن اس کے گھر کی گلی بالکل سنسان ہو چکی تھی _____ جب یو سف نے ڈرتے ڈرتے دروازے پر دستک دی تو اس نے کیک کا ڈبہ آگے کر لیا تا کہ سہیل ڈبہ دیکھ کر اسے کچھ کہے نا ۔ رضیہ نے دروازہ کھولتے ہی کہا " ابھی روتے روتے سویا ہے ۔"
    یوسف نے کہا ۔" میں تو سارا راستہ بھاگتا آیا ہوں ۔نہ کوئی بس نہ لاری ۔ کام ہی اتنی دور ملا۔ رکشے کے میرے پاس پیسے نہیں تھے۔ کیک تو بہت ہی مہنگا ہوتا ہے رضیہ ! "
    رضیہ نے کہا " اب یہ کیک کس کام کا ! سہیل بے چارے کی جو بے عزتی ہونی تھی، وہ تو ہو گئی ۔"
    " اس کے دوست آئے تھے ؟ " یوسف نے پوچھا ۔
    " کیوں نہیں آئے تھے ۔ سارے ہی تھے ۔ نو دس __اور جب انہوں نے تالیاں بجائیں تو سہیل میرے ساتھ چمٹ کر زور زور سے رونے لگا ۔ میں نے کہا ، ہائے ہائے ! کوئی اپنی سالگرہ کے دن بھی روتا ہے ۔ وہ مجھے دھکا دے کر اندر کوٹھڑی میں بھا گ گیا اور اندرسے دروازہ بند کر لیا ۔"
    " اگر مجھے دیر ہو گئی تھی تو تو ہی کچھ کر لیتی رضیہ ۔"
    " لو میرے پاس کون سے پونڈ رکھے تھے جو میں کوئی بند و بست کر لیتی ! "
    " کسی سے ادھار سدھار ہی لے لیتی ۔"
    " اسی طرح سے تو کیا میں نے ۔" رضیہ نے فخر سے کہا " جب سارے لڑکے تپائی کے گرد کھڑے ہو گئے تو اللہ نے میرے دماغ میں اپنے فضل سے ایک بات ڈال دی ۔ میں کمے کاندروں کی دوکان سے ایک ڈبل روٹی ادھار لے آئی ۔ چھری تو سہیل صبح سے دھو کے، صا ف کر کے، چمکا کے بیٹھا تھا ۔ "
    " بڑی ڈبل روٹی لانی تھی ۔ " یوسف نے بات کاٹ کر کہا ۔
    " ہا ! تو میں کوئی بو وقوف ہوں جو چھوٹی لاتی ، بڑی لائی تھی ۔ سا ڑھے چار روپے والی ____ پر اس کو پتہ نہیں کیا ہوا ۔ جب میں نے ڈبل روٹی تپائی پر رکھ کر اسے کاٹنے کو کہا تو دھاڑیں مار مار کر رونے لگا ۔ اس کے دوست اللہ رکھے تالیاں بجائی جائیں اور یہ روئے جائے ۔ الو کہیں کا ! "
    " تو پھر کس نے کاٹی ڈبل روٹی ؟"
    " میں نے کاٹی ، اور کس نے کاٹنی تھی ۔ سب نے دو دو سلائس کھائے بڑے شوق سے ...... اور ........ "
    " اور سہیل نے ؟"
    " یہ تو بھاگ کر اندر گھس گیا کوٹھڑی میں ۔ اور اندر سے دروازہ بند کر لیا ____ میں مامے رفیق کو بلا کر لا ئی تو انہوں نے آ کر دروازہ کھلوایا _____ سچی بڑا ہی رویا ساری شام ____ ٹھہر میں تیرے لئے لاون گرم کر دوں ۔"
    " رہنے دے ! دفع کر ! " یو سف نے چڑ کر کہا " میری بھوک ہی ماری گئی ہے ۔"
    " ہا ____ تیری بھوک کیوں ماری گئی یوسف ! صبح اٹھ کر جب کیک دیکھے گا تو آپی سب کچھ بھول جائے گا ۔"
    یوسف اسی طرح منہ تھتھائے دروازہ کھول کر چپ چاپ باہر گلی میں نکل گیا اور تین سوئے ہوئے کتوں کے آگے کیک رکھکر بولا " لو کتو کھاؤ ۔ موج اڑاؤ ۔"
    پھر اس نے ہر کتے کی طرف اشارہ کر کے تین مرتبہ زور زور سے کہا ۔:
    " کتا ! کتا !! کتا !!!"
    اور صبح پھر کام پر جانے کے لئے گھر واپس آ کر سو گیا ___

  2. #2
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Great Sharing
    Bismilla Ki Barkat
    Business without a sign
    is sign of NO Busniess

  3. #3
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default


  4. #4
    Trainerinit's Avatar
    Trainerinit is offline Advance Member
    Last Online
    31st October 2021 @ 07:45 PM
    Join Date
    12 Mar 2010
    Location
    Karachi, Pakistan. - PKT
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    5,159
    Threads
    170
    Credits
    315
    Thanked
    278

    Default

    Nice Sharing

  5. #5
    darpanrukh is offline Member
    Last Online
    26th March 2011 @ 07:36 PM
    Join Date
    05 Feb 2010
    Location
    ?????????????
    Gender
    Male
    Posts
    3,790
    Threads
    312
    Thanked
    493

    Default

    <<Nice sharing confuse bhai>>

  6. #6
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    Superb
    Acha Afsana Hai
    Share Karne ka Shukriya

  7. #7
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    thanks guys

  8. #8
    Rubbeena is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd June 2010 @ 09:01 PM
    Join Date
    10 Mar 2010
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,196
    Threads
    126
    Credits
    0
    Thanked
    275

    Default

    bohat ache sharing confuse , so thanks

  9. #9
    sarmad sindhi's Avatar
    sarmad sindhi is offline Senior Member+
    Last Online
    15th February 2011 @ 03:40 PM
    Join Date
    04 Dec 2009
    Location
    -= Sukkur Sindh Pakistan =-
    Gender
    Male
    Posts
    987
    Threads
    38
    Credits
    980
    Thanked
    85

    Default

    khobsorat sharing kee hay apne g

  10. #10
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Buhat Acha LIkha Hai Aap ne..

  11. #11
    ^NajanyQ^'s Avatar
    ^NajanyQ^ is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    23 Mar 2009
    Location
    ھزارہ
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    13,306
    Threads
    439
    Credits
    995
    Thanked
    701

  12. #12
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Default

    واہ بھائی
    شیئر کرنے کا شکریہ

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 24
    Last Post: 14th June 2014, 12:19 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 20th October 2012, 03:17 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 19th October 2012, 03:02 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 29th September 2012, 05:04 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 28th January 2011, 10:41 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •