Results 1 to 5 of 5

Thread: مسلم طالبہ کا اسکول میں داخلہ بند

  1. #1
    Foreign-Observe's Avatar
    Foreign-Observe is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd May 2016 @ 03:50 PM
    Join Date
    04 Apr 2010
    Posts
    583
    Threads
    202
    Credits
    0
    Thanked
    194

    Default مسلم طالبہ کا اسکول میں داخلہ بند

    بفته 03 جمادى الأولى 1431هـ - 17 اپریل 2010م

    ہیڈ اسکارف یا ہیٹ اوڑھ کر اسکول میں آنے پر پابندی

    '
    اسپین: سر پوش اوڑھنے والی مسلم طالبہ کا اسکول میں داخلہ بند

    اسکول کے داخلی قواعدوضوابط کے تحت کوئی طالبہ سر پر ہیٹ یا کوئی کپڑا نہیں لےسکتی۔فائل


    میڈرڈ۔ایجنسیاں
    اسپین میں مراکشی تارکین وطن کی ایک تنظیم نے ایک اسکول کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس کے تحت ایک سولہ سالہ طالبہ کو سرپوش اوڑھنے کی پاداش میں اس کی جماعت سے نکال دیا گیا ہے۔


    اس تنظیم کے سربراہ کمال رامعینی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ''گذشتہ کئی ہفتوں سے طالبہ نجویٰ ملحہ اسکول نہیں جا سکی اور یہ آئین کے تحت اس کو حاصل تعلیم کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے''۔


    میڈرڈ کے علاقے میں واقع اس اسکول کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسکول کے داخلی قواعد و ضوابط کے تحت کسی طالب علم یا طالبہ کے سر پر ہیٹ اوڑھنے یا کسی اور کپڑے سے سر ڈھانپنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔


    اسپین میں مراکشی کارکنان اور تارکین وطن کی تنظیم کے سربراہ رامعینی کا کہنا ہے کہ ان کے گروپ نے اسکول کے اس فیصلے پر اپنی شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔


    ہسپانوی میڈیا کے مطابق اسپین میں مراکشی والدین کے ہاں پیدا ہونے والی ملحہ نے اپنے طور پر گذشتہ ماہ فروری میں ہیڈ اسکارف اوڑھنے کا فیصلہ کیا تھا حالانکہ اس کی ماں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس طالبہ کی ہم جماعتوں نے اس کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔


    لیکن علاقائی حکام اسکول کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں اور انہوں نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ اسکول کے قواعد و ضوابط کو نافذ کیا جاناچاہِیے لیکن ساتھ ہی یہ بات بھی تسلیم کی ہے کہ ان قواعد و ضوابط میں ترامیم کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔


    اسپین جیسے ملک میں کسی مسلم طالبہ پر سرپوش اوڑھنے پر لگائی گئی پابندی سے سامنے آنے والا یہ ایشو بالکل نیا ہے۔
    '
    '

    اسں ملک کی کل آبادی چار کروڑ ساٹھ لاکھ میں سے چھپن لاکھ غیر ملکی تارکین وطن ہیں اور ان کی تعداد میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سنہ 1996ء میں اسپین میں غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد نصف ملین کے لگ بھگ تھی جو اب بڑھ کر چھپن لاکھ ہو چکی ہے اور اس میں ایک کثیر تعداد مراکشی تارکین وطن کی ہے۔

  2. #2
    Khani's Avatar
    Khani is offline Advance Member
    Last Online
    5th May 2023 @ 03:07 PM
    Join Date
    31 Mar 2009
    Posts
    6,936
    Threads
    634
    Credits
    1,323
    Thanked
    799

    Default

    ya ALLAH tabah kar inn kaferon ko

  3. #3
    Foreign-Observe's Avatar
    Foreign-Observe is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd May 2016 @ 03:50 PM
    Join Date
    04 Apr 2010
    Posts
    583
    Threads
    202
    Credits
    0
    Thanked
    194

    Default

    Quote khani said: View Post
    ya ALLAH tabah kar inn kaferon ko
    Ameen

  4. #4
    Truth Lover's Avatar
    Truth Lover is offline Senior Member+
    Last Online
    26th January 2014 @ 12:12 AM
    Join Date
    15 Dec 2009
    Gender
    Male
    Posts
    2,584
    Threads
    163
    Credits
    945
    Thanked
    345

    Default

    kitna dartay hain yeah musalmano say........

  5. #5
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Ya Allah Tu Musalmano Ko himmat De..>Ameen

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 3rd February 2016, 03:46 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 17th February 2011, 08:43 AM
  3. Replies: 0
    Last Post: 7th December 2010, 04:53 PM
  4. Replies: 14
    Last Post: 6th April 2010, 07:43 PM
  5. Replies: 13
    Last Post: 22nd October 2009, 11:03 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •