مدرس ڈے
دو دن بعد دنیا بھر میں مدرس ڈے منایا جاۓگا
ایک عظیم ہستی کے نام ایک عظیم دن
مغرب کی خرافاتی روایتوں کا ایک اچھا دن
کے اس ایک دن تو کم سے کم ان مصروف ترین لوگوں کو جو زندگی کا مقصد تک ٹھیک یاد نہیں انھیں اپنی ماں کی یاد آے
ورنہ سارا سال تو کسی کو دھیان بھی نہیں ہوتا کے ماں کا مقام ماں کی ذمےداری کیا ہوتی ہے
ماں ...........جس کے پیروں میں الله نے جنت رکھی ہے
ایک لڑکی ماں بنتے ہی کتنی بدل جاتی ہے اسکی ساری سوچیں ساری دنیا سمیٹ کر اس ننھی سی جان میں آ جاتی ہے
وہ ہستی جو دنیا میں آپ کو سب سے پہلے اور اپنی آخری سانس تک پیار کرتی ہے
محبّت کا حقیقی پیکر ..جس کی گود دنیا کی محفوظ ترین جگہ ہوتی ہے
وہ پہلا استاد جوہم کو اچھے برے کا سبق سکھاتا ہے..دنیا کے نشیب و فراز سمجھانے والی ہماری ماں
اپنی راتوں کی نیند...اپنی چھوٹی بڑی خواہشیں ہم پر قربان کرکے خوش ہونے والی ہماری ماں
بڑی آسانی سے بغیر احسان جتا ےہمیں زندگی سے ملانے والی ہماری ماں
کیا اسکے لئے سال کا ایک دن کافی ہے؟
کسی خاص موقع کی طرح رمانڈر میں سیٹ کرکے اسے اس کے خاص ہونے کا احساس دلانا جس نے ہمیں دنیا میں سب سے خاص سمجھا ٹھیک ہے؟
ماں کے لئے تو ساری زندگی مخصوص ہونی چائے.. کیونکے ماں کا احسان دنیا کا سب سے بڑا اور عظیم احسان ہے
سال میں ایک دن نہیں ہمارا ہر دن مدرس ڈے ہونا چاہیے
ٹھیک کہا ہے نہ میں نے؟
Bookmarks