Results 1 to 12 of 12

Thread: تِل سے متعلق

  1. #1
    dil wale's Avatar
    dil wale is offline Senior Member+
    Last Online
    19th April 2013 @ 02:36 AM
    Join Date
    03 Mar 2010
    Age
    39
    Posts
    3,627
    Threads
    56
    Credits
    0
    Thanked
    183

    Default تِل سے متعلق


    تِل سے متعلق علم کو Moleospy کہتے ہیں۔یہ دیگر پُراسرار علوم کی ایک شاخ ہے،اس کی بنیاد یہ ہے کہ انسان کے بدن پر جو خال یا تِل ہوتے ہیں اُنہیں بھی چھوٹے یا بڑے پیمانے پر پڑھا جاسکتا ہے اور ان کی مدد سے کسی شخص کے کردار اور شخصیت کے بارے میں چند نمایاں باتیں معلوم کی جاسکتی ہیں۔
    مولوسوفی کے ماہرین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ اس علم کی بدولت ہم لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے کچھ احوال بھی جان سکتے ہیں ۔
    اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ یہ خال یا تِل انسانی جسم کے کس حصے پر موجود ہیں اور پھر اسی کے مطابق تِل کی تشریح کی جاتی ہے۔
    اس کے لئے چند باتوں کا جاننا ضروری ہے۔
    1۔وہ تِل جو بلکل گول یا دائرے جیسے ہوتے ہیں وہ آدمی کی خوبیوں اور صفات کے حامل ہوتے ہیں یہ انسان کی اچھی صفات کو ظاہر کرتے ہیں۔
    2۔اگر یہ تِل مستطیل یعنی لمبوترے ہوں تو ان سے پتہ چلتا ہے کہ حامل کے پاس اچھی خاصی دولت ہے یا مستقبل میں آسکتی ہے۔
    3۔تیکھے تِل مثبت اور منفی دونوں کے مظہر ہوتے ہیں۔
    4۔ایسے تِل جو رنگ میں ہلکے ہوں اُنہیں خوش نصیبی کی علامت تصوّر کیا جاتا ہے۔
    5۔اگر تِل کا رنگ سیاہ ہو تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ کسی بھی کامیابی سے پہلے بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    مختلف تِل مختلف باتیں ظاہر کرتے ہیں ۔

    آنکھ کا تِل۔
    ---------------------------
    آنکھ کا تِل بتاتا ہے کہ خواہ آدمی میں کتنی ہی صلاحیت ہو غربت اُس کے تعاقب میں رہے گی ۔اگر تِل آنکھ سے متصل گوشوں پر ہو تو یہ ایک ایماندار ،فرض شناس اور قابلِ اعتبار شخصیت کی نشان دہی کرتا ہے اسے بہر حال تعریف اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ناک کا تِل۔
    ---------------------
    ناک پر تِل ایک اچّھے دوست ہونے کا پتہ دیتا ہے یہ شخص بہت پیارا اور ملنسار ہوتا ہے ،قدرے شرمیلا بھی ہوسکتا ہے ۔ایسے لوگ اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہتے ہیں۔ایسے شخص کی شادی اچھی جگہ ہونے کا امکان ہوتا ہے اسے زندگی میں کافی دولت مل سکتی ہے اور بیشتر خوشیاں خواہش کے بغیر مل جاتی ہیں۔تھوڑی سی اعتماد کی کمی بعض اوقات ایسے افراد کے لئے مشکلات پیدا کرسکتی ہیں یہ لوگ کوشش کریں تو یہ کمی آسانی سے دور ہوجاتی ہے۔

    رخسار کا تِل
    ------------------------
    تِل خواہ کسی بھی طرف کے گال پر ہو ،اس سے فطرت میں سنجیدگی ،ذوقِ مطالعہ اور خاموش طبعی کا پتہ چلتا ہے۔ایسے لوگ عام طور پر کسی بھی کام میں انتہا پسند نہیں ہوتے ہمیشہ درمیانہ راستہ اختیار کرتے ہیں ۔مزاج میں ٹھہراؤ ہوتا ہے ،بے صبری ،جلد بازی اور عجلت پسندی انکو پسند نہیں ہوتی ان کی ایک اور اہم خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ خوشیوں کے لئے بےپناہ دولت کے خواہشمند نہیں ہوتے ۔قناعت اور تھوڑے میں* خوش رہنا ان لوگوں کی نمایاں خوبی ہوتی ہے۔

    ٹھوڑی کا تِل۔
    -------------------------
    تِل ٹھوڑی میں کسی جانب بھی ہو۔اُس آدمی میں ایسی صفات ہوتی ہیں جو قابلِ رشک ہو ۔ان کے اندر فیاضی اور محبت کا مادہ ہوتا ہے ۔اچھے اور محنتی کارکن ہوتے ہیں۔انہیں سفر کرنے کا شوق ہوتا ہے دوسرے لفظوں میں آپ ان کو سیاحت پسند کہہ سکتے ہیں۔یہ لوگ بہت ذمہ دار ہوتے ہیں اور ہر قسم کی ذمہ داری اُٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    کان کا تِل۔
    --------------------
    بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے کان پر تِل موجود ہو۔جن لوگوں کے کان پر تِل ہو تو مطلب یہ ہوتا ہے کہ اُن کو توقعات سے بڑھ کر دولت ملے گی۔ان میں دولت کی خواہش عام لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے۔

    بھوؤں کا تِل۔
    --------------------------
    اگر تِل دائیں طرف ہو تو وہ ایک سرگرم،متحرک اور فعال زندگی کا مظہر ہوتا ہے۔جبکہ بائیں طرف تِل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ بندہ غیر فعال،سست اور بہت حد تک کام چور ہے۔اس سے خود غرضی،مطلب پرستی ،تنگ نظری کے علاوہ اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ شخص زیادہ دولت حاصل نہیں کر پائے گا۔

    پیشانی-
    ---------------
    اگر تِل پیشانی کے درمیان میں ہو تو اس سے آدمی کو شہرت ملنے کے امکان ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ خوشیاں بھی زندگی میں مستقل رہیں گی۔لیکن اگر تِل پیشانی کے دائیں یا بائیں جانب ہے تو اس کا مطلب ہے کہ معاملہ اس کے برعکس ہے اسے پریشانیوں کا بھی سامنا ہو سکتا ہے اور زندگی میں اپنی متعین کردہ اہداف کے حصول میں بھی مشکل ہوسکتی ہے۔لیکن یہ غلط بھی ہوسکتا ہے کچھ مثالیں ایسی بھی ہیں کہ پیشانی کے دائیں یا بائیں تل والوں نے ترقّی بھی پائی ہے۔

    کندھے کا تِل۔
    -------------------------
    کندھے پر تِل سفر کی خواہش،بے چینی اور طبیعت کی اضطراری کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔دائیں کندھے پر تِل کا مطلب ہے کہ یہ لوگ محنتی اور رازداری سے کام کرتے ہیں۔جبکہ بائیں جانب تِل کی موجودگی قناعت پسندی کو ظاہر کرتی ہے۔

    بازو کا تِل۔
    -----------------------
    بازو پر تِل کا مطلب یہ ہے کہ وہ بندہ خوش اخلاق،محنتی اور خوش باش ہے۔ایسے لوگ کھانے پینے کے شوقین ہوتے ہیں اور عموماً اچھی غذا کو ترجیح دیتے ہیں۔

    کُہنی کا تِل۔
    ----------------------
    ایسے افراد کو سفر کا بے حد شوق ہوتا ہے۔یہ لوگ بے یقینی میں رہتے ہیں۔آرٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان میں پیسہ جمع کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

    کلائی کا تِل۔
    ------------------------
    ایسے لوگ بہت احتیاط سے خرچ کرتے ہیں،ہوشیار اور ذہین ہوتے ہیں۔حساب کتاب سے چلتے ہیں قابلِ اعتبار بھی ہوتے ہیں۔عورت کی کلائی کا تِل صرف ایک شادی اور مرد کی کلائی کا تِل عموماً دو شادیوں کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔

    انگلیوں پر تِل۔
    --------------------------
    تِل اگر اُنگلی پر ہوں چاہے کسی بھی اُنگلی پر اس سے بد دیانتی کا پتہ چلتا ہے۔ایسے لوگ عام طور پر بڑ ہانکنے اور لمبی لمبی چھوڑنے کے عادی ہوتے ہیں ان سے محتاط ہی رہنا چاہیئے۔

    گُھٹنے کا تِل۔
    ------------------------
    دائیں گُھٹنے کا تِل دوستانہ مزاج اور معقول ہونے کا پتہ دیتا ہے۔یہ لوگ گھریلو ہوتے ہیں ۔بائیں گُھٹنے پر تِل بتاتا ہے کہ مزاج میں فضول خرچی کا عنصر زیادہ ہے۔البتہ ایسا آدمی اچھا بزنس مین ہوتا ہے۔

    ٹخنے کا تِل۔
    -------------------------
    یہاں تِل کی موجودگی فطرت میں موجود خوف کا پتہ دیتی ہے۔لیکن اگر یہ تِل عورت کے ٹخنے پر ہو تو اس سے عورت کی حسِ مزاح ظاہر ہوتی ہے۔ایسی خواتین مذاق زیادہ کرتی ہیں اور خود بھی مذاق سہنے کی طاقت رکھتی ہیں۔ایسی خواتین جرات مند ہوتی ہیں۔

    پیر کا تِل۔
    ----------------------
    پیروں کے کسی بھی حصّے کا تِل یہ نشاندہی کرتا ہے کہ اس شخص کو جو کام بھی کرنا ہے اپنی مدد آپ کے تحت کرنا ہے۔عام طور پر ایسے لوگوں کو ورثے میں کم ہی کچھ ملتا ہے ۔یہ لوگ خود اپنے آپ کو بناتے ہیں انہیں سُستی سے
    بناتے ہیں انہیں سُستی سے بچنا چاہیئبچنا چاہیئے

  2. #2
    Abu ashar's Avatar
    Abu ashar is offline Advance Member
    Last Online
    22nd February 2022 @ 11:14 PM
    Join Date
    01 Apr 2010
    Location
    Kashmir
    Gender
    Male
    Posts
    4,593
    Threads
    241
    Credits
    1,140
    Thanked
    964

    Default

    Nice sharing, thanks for it

  3. #3
    innocent-eyes's Avatar
    innocent-eyes is offline Senior Member+
    Last Online
    10th January 2011 @ 11:18 PM
    Join Date
    27 Mar 2010
    Location
    heaven
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    263
    Threads
    12
    Credits
    0
    Thanked
    21

    Default


  4. #4
    sahil-sam's Avatar
    sahil-sam is offline Junior Member
    Last Online
    10th May 2010 @ 12:59 AM
    Join Date
    28 Apr 2010
    Location
    RYK
    Age
    26
    Posts
    19
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Default

    :d

  5. #5
    Join Date
    22 Jan 2010
    Location
    Okara Cantt
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    247
    Threads
    9
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Arrow hi

    Coooooooooooooool
    first time life main till k ilam ka pata chala
    great job
    I Live as If I will die tomorrow

  6. #6
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Great Sharing
    Bismilla Ki Barkat
    Business without a sign
    is sign of NO Busniess

  7. #7
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default


  8. #8
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    تھوڑی بہت بات سہی کہی گال کے تل نے۔۔۔
    لیکن ایک بات ہم سے میچ نہیں کر رہی ہے۔۔۔

  9. #9
    IT.BOY's Avatar
    IT.BOY is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 12:13 PM
    Join Date
    26 Dec 2007
    Location
    *MAA KI AGOOSH*
    Gender
    Male
    Posts
    28,374
    Threads
    651
    Credits
    998
    Thanked
    3079

    Default


    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]

  10. #10
    dil wale's Avatar
    dil wale is offline Senior Member+
    Last Online
    19th April 2013 @ 02:36 AM
    Join Date
    03 Mar 2010
    Age
    39
    Posts
    3,627
    Threads
    56
    Credits
    0
    Thanked
    183

    Default

    Quote Abu ashar said: View Post
    Nice sharing, thanks for it
    welcom bro........

    Quote innocent-eyes said: View Post
    thanx 4 reply bro.........

    Quote sahil-sam said: View Post
    :d
    thanx
    Quote zeeshansaheb said: View Post
    Coooooooooooooool
    first time life main till k ilam ka pata chala
    great job
    ab is se faaida bhi uthaaen,mgr iska yaQeen mat rakhna
    ,Q k gheb ka ilm sirf ALLAH ki zaat hi janti he

    Quote zainbutt15 said: View Post
    Great Sharing
    thanx G

  11. #11
    dil wale's Avatar
    dil wale is offline Senior Member+
    Last Online
    19th April 2013 @ 02:36 AM
    Join Date
    03 Mar 2010
    Age
    39
    Posts
    3,627
    Threads
    56
    Credits
    0
    Thanked
    183

    Default

    Quote Fatima Iqbal said: View Post
    shukraan ya ikhti

    Quote Fritzie said: View Post
    تھوڑی بہت بات سہی کہی گال کے تل نے۔۔۔
    لیکن ایک بات ہم سے میچ نہیں کر رہی ہے۔۔۔
    chalen kuch to mila

    Quote IT.BOY said: View Post

    pasanseedgi ka shukriya bro.............

  12. #12
    Hassan Ramzan's Avatar
    Hassan Ramzan is offline Senior Member+
    Last Online
    25th March 2021 @ 08:16 AM
    Join Date
    01 Jun 2017
    Location
    HaSiLPuR PunJaB
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    387
    Threads
    43
    Credits
    2,983
    Thanked
    11

    Default

    ‎میں ہوں پاکستان‎

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 17th April 2022, 09:38 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 22nd August 2015, 11:07 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 3rd April 2015, 07:09 PM
  4. Replies: 8
    Last Post: 5th August 2014, 07:25 PM
  5. نعتِ رسولِ مقبولۖ
    By imran sdk in forum Hamd-o-Naat
    Replies: 10
    Last Post: 2nd February 2010, 06:42 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •