Results 1 to 2 of 2

Thread: شروحات صحیح مسلم

  1. #1
    Join Date
    23 Nov 2006
    Location
    Rawalpindi
    Age
    42
    Posts
    6,234
    Threads
    306
    Credits
    1,029
    Thanked
    0

    Default شروحات صحیح مسلم

    شروحات صحیح مسلم
    صحیح مسلم پر متعدد حواشی لکھے گئے اور بہت سی شروحات تصنیف کی گئی ہیں اور تقریبا ہر زمانہ میں علماءراسخین اور جلیل القدر محدثین صحیح مسلم کی احادیث کے اسرار و رموز اور حقائق و دقائق بیان کرتے رہے ہیں ، سطور ذیل میں چند شروح کے اسماءذکر کیے جاتے ہیں ۔
    1۔المفہم فی شرح غریب مسلم :
    یہ امام عبد الفاخر بن اسماعیل الفارسی المتوفی 529ھ کی تالیف ہے ۔
    2 ۔شرح مسلم :
    یہ امام ابو القاسم اسماعیل بن محمد اصفہانی متوفی 535ھ کی تالیف ہے ۔
    3۔المعلم بفوائد کتاب مسلم :
    یہ ابو عبد اللہ محمد بن علی المازی المتوفی 536ھ کی تالیف ہے ۔
    4۔الاکمال فی شرح مسلم :
    یہ قاضی عیاض بن موسی المالکی المتوفی 544ھ کی تالیف ہے ۔
    5۔شرح مسلم :
    یہ عماد الدین عبد الرحمان بن عبد العلی المصری المتوفی 624ھ کی تصنیف ہے ۔
    6۔المفہم لما اشکل من تلخیص کتاب مسلم :
    یہ شرح ابو العباس احمد بن عمر بن ابراہیم القرطبی المتوفی 656ھ کی تالیف ہے ، اس شرح میں میں الفاظ غریبہ کے معانی اعاریب اور احادیث سے مستنبط دیگر نکات کو بیان کیا گیا ہے ۔
    7۔المنہاج فی شرح مسلم بن الحجاج :
    یہ شرح حافظ ابو زکریا یحیی بن شرف نووی الشافعی المتوفی 676 ھ کی تالیف ہے ، امام نووی نے فرمایا کہ اگر مجھے لوگوں کی پست ہمتی اور قلت رغبت کا خیال نہ ہوتا تو میں سو جلدوں میں اس کی شرح کرتا ، اللہ تعالی نے اس شرح کو بے حد مقبولیت عطا فرمائی ، عام طور پر برصغیر کے علماءکے پاس یہی شرح ہے جسے صحیح مسلم کے ساتھ چھاپ دیا گیا ہے ، حافظ شمس الدین القونوی المتوفی 788ھ نے اس شرح کا اختصار بھی کیا ہے ۔
    8۔شرح مسلم :
    یہ شرح ابو الفرج عیسی بن مسعود الزواری المتوفی 744ھ کی تالیف ہے ، پانچ جلدوں پر مشتمل ایک ضخیم شرح ہے ۔
    9۔شرح زوائد مسلم علی البخاری :
    یہ شرح سراج الدین عمر بن علی المتوفی 804ھ کی تالیف ہے ، چار جلدوں پر مشتمل ہے ۔
    10۔اکمال اکمال المعلم :
    یہ شرح امام عبد اللہ محمد بن خلیفہ المالکی المتوفی 827ھ کی تالیف ہے ، چار جلدوں پر مشتمل ایک ضخیم شرح ہے ۔
    11۔شرح مسلم :
    یہ شرح شیخ تقی الدین ابوبکر بن محمد الدمشقی المتو فی829ھ کی تالیف ہے ۔
    12۔الدیباج علی صحیح مسلم بن الحجاج :
    یہ حافظ جلال الدین عبد الرحمان بن ابی بکر السیوطی المتوفی 911ھ کی تالیف ہے ۔
    13۔شرح مسلم :
    یہ شرح قاضی زین الدین زکریا بن محمد الانصاری المتوفی 926 ھ کی تالیف ہے ۔
    14۔منہاج الابتہاج بشرح مسلم بن حجاج :
    یہ شرح شیخ شہاب الدین احمد بن محمد القسطلانی المتوفی 923ھ کی تالیف ہے ، آٹھ جلدوں پر مشتمل ہے ، یہ تقریبا نصف کتاب کی شرح ہے ۔
    15۔شرح مسلم :
    یہ شرح ملا علی قاری المتوفی 1014ھ کی تالیف ہے چار ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے ۔ (ان تمام شروحات کا ذکر حاجی خلیفہ المتوفی 1067ھ نے کشف الظنون ج1ص557-558 میں کیا ہے ۔
    16۔شرح صحیح مسلم :
    از علامہ غلام رسول سعیدی اس شرح میں پہلے احادیث کا اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے ، پھر ان احادیث کی اردو میںشرح کی ہے ، 1400ھ میں اس شرح کو شروع کیا گیا اور1414ھ میں اس کا اختتام ہوا درمیان میں چھ سال بیماری کی وجہ سے سلسلہ تصنیف منقطع رہا ۔

    مختصر صحیح مسلم اور ان کی شروح
    صحیح مسلم کا خلاصہ کرکے مختصرات کی بھی تالیف کی گئی ہے اور بعض لوگوں نے ان کی شروح بھی لکھی ہیں
    1۔مختصر صحیح مسلم :
    یہ شرح ابو الفضل محمد بن عبد اللہ المریسی المتوفی 655ھ کی تالیف ہے ۔
    2۔مختصر صحیح مسلم :
    حافظ ذکی الدین عبد العظیم المتوفی 656ھ کی تالیف ہے ۔
    3۔شرح مختصر صحیح مسلم :
    یہ عثمان بن عبد الملک الکروی المصری المتوفی 737ھ کی تالیف ہے ۔
    4 ۔شرح مختصر صحیح مسلم :
    یہ محمد بن احمد الاسنوی المتوفی 763ھ کی تالیف ہے ۔
    شروحات ، مختصرات اور مستخرجات کے علاوہ مسلم کے اسماءرجال پر بھی کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں ابوبکر احمد بن علی الاصفہانی المتوفی 279ھ کی تالیف مشہور ہے ۔
    (ان تمام شروحات کی تفصیل حاجی خلیفہ المتوفی 1067ھ نے کشف الظنون جلد 1صفحہ 557-558سے لی گئی ہے
    ..

  2. #2
    WAQAS1412's Avatar
    WAQAS1412 is offline Senior Member+
    Last Online
    20th January 2021 @ 02:42 PM
    Join Date
    01 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    8,617
    Threads
    160
    Credits
    83
    Thanked
    622

    Default

    :JazakaAllah:


Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 9th July 2014, 03:43 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 4th December 2012, 08:15 PM
  3. Replies: 6
    Last Post: 24th June 2011, 05:48 PM
  4. Replies: 7
    Last Post: 12th December 2010, 08:51 AM
  5. Replies: 8
    Last Post: 5th April 2009, 07:09 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •