ہنزہ: مصنوعی جھیل تین سو فٹ گہری ہوگئی
گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12مئی 2010ء) گلگت بلتستان کے علاقے عطا آباد میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے نے برفانی پانی کے سامنے رکاوٹ بن کر تین سو فٹ گہری اور تیرہ فٹ لمبی جھیل کی شکل اختیار کرلی ہے۔ حادثاتی طور پر بننے والی جھیل میں اندازے کے مطابق اب تک صفر عشاریہ دو ملین ایکڑ فٹ پانی جمع ہوچکا ہے۔ جھیل سے پانی کا اخراج روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کی طرف سے چار ماہ سے جاری کوششیں اب تک ناکام ہیں۔ ماہرین کے مطابق موسم گرما میں برفانی پانی کے بہاوٴ میں اضافے سے جون تک جھیل میں آنے والا پانی کسی رکاوٹ کے بغیر اوور فلو ہوتا رہے گا۔ہنزہ جھیل کے دورے کے موقع پرانجینئرز نے آرمی چیف کو بتایا کہ جھیل سے پانی کے اخراج کے لئے اسپل وے بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انجینئرز نے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں بھی شروع کردی ہیں۔جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں کو سراہا۔
Bookmarks