السلام علیکم
محترم دوستوں، داڑھی اسلام میں ایک اہم سنت ہے اور یہ ایک مومن کی پہچان بھی ہے۔ داڑھی کا تینوں طرف سے ایک مٹھ ہونا ضروری ہےایک مٹھ سے زائد کو کاٹا جائے لیکن ایک مٹھ سے داڑھی کم نہیں ہونی چاہئیے۔ دنیاؤی اعتبار سے اگر ہم ڈارھی رکھیں تو ہمارا وقت اور پیسے دونوں بچ سکتے ہیں۔
ذرا سوچئے ایک مسلمان اپنی صبح کا آغاز اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو کاٹ کر اور نالیوں میں بہاکر کرتا ہے کتنی خطرناک بات ہے۔ دوسری خطرنات بات یہ ہے کہ دوسرے گناہوں کو ایک مخصوص وقت میں مکمل کرلیتا ہے جیسے کوئی شخص اگر چوری کررہا ہے تو وہ کچھ منٹ یا گھنٹے میں اس گناہ سے فارغ ہوجاتا لیکن داڑھی منڈوانے والا شخص اگر نماز کی حالت میں ہو، طواف کررہا ہو یا سو رہا ہو تو بھی گناہ کی حالت میں ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو ہر چھوٹے بڑے گناہ سے محفوظ فرمائے، اور ہم سب مردوں کو داڑھی رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے، خواتین بھی اپنے گھر کے مرد حضرات والد، بھائی اور بیٹے وغیرہ کو داڑھی رکھواکر اپنے نامہ اعمال میں بہت بڑاثواب لکھوانے کا ذریعہ بن سکتیں ہیں۔ آمین
Bookmarks