قادیانی عبادت گاہوں پر حملہ عالمی سازش ہے۔جس کا مقصد مسلمانوں کی توجہ گستاخانہ خاکوں سے ہٹانا ہے۔
لاہور ( 29 مئی 2010ئ)قادیانی عبادت گاہوں پر حملہ عالمی سازش ہے۔جس کا مقصد مسلمانوں کی توجہ گستاخانہ خاکوں سے ہٹانا ہے۔لیکن دشمن اس طرح کی مذموم کاروائیوں سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مرکزی دفتر06راوی روڈ لاہور میں اہل حدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام سرگودھا منعقد ہونے والی آل پنجاب ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کارکنانوں سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ اہل حدیث ہی ختم نبوت کے اصل وارث ہیں جو اس مشن میں کسی کو نقب نہیں لگانے دیں گے۔انہوں نے کہا حکومتی سیکورٹی ادارے عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں۔اسلامی ریاست میں اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جس کو حکمران اوا نہیں کرپا رہے ۔انہوں نے کہا ہر مسلمان تحفظ ناموس رسالت کے لئے جان قربان کرنا بڑا اعزاز سمجھتا ہے۔ حکمران مسلمانو ں کے جذبات کو دیکھتے ہوئے فیس بک اور یوٹیوب کو پاکستان میں ہمیشہ کے لئے بند کرےں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی ملک دشمن اور اسلام دشمن طاقتوں کی ملی بھگت سے ہوئی۔ جس کے ذریعے سے پاکستان کو غیر مستحکم اور عقیدہ ختم نبوت کو بدنام کرنا ہے۔ تمام مسلمان ممالک اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر تحفظ ناموس رسالت ،تحفظ عقیدہ ختم نبوۃ اور استحکام پاکستان کے لئے متحدہ ہوجائیں۔
Bookmarks