Page 1 of 7 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 81

Thread: دنیا کی مختصر ترین کہانیاں

  1. #1
    پیاسا's Avatar
    پیاسا is offline Senior Member+
    Last Online
    28th June 2014 @ 05:33 PM
    Join Date
    09 Aug 2008
    Age
    42
    Posts
    769
    Threads
    113
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Arrow دنیا کی مختصر ترین کہانیاں

    انگریزی زبان میں افسانے کو ’’شارٹ سٹوری‘‘یعنی مختصر کہانی کہا جاتاہے، لیکن اس کے باوجود اس کی لمبائی کی کوئی خاص حد نہیں ہے۔ بعض کہانیاں تودرجنوں صفحوں پر محیط ہوتی ہیں، تاہم انہیں بھی شارٹ سٹوری کہاجاتاہے، لانگ سٹوری نہیں۔



    لیکن مختصر کہانی کتنی مختصر ہو سکتی ہے؟پانچ سو الفاظ پر مشتمل؟ سو الفاظ؟ پچاس الفاظ؟ 1987ء میں نیویارک ٹائمز اخبار نے ایک مقابلے کا اعلان کیا، جو بعد میں ’55 فکشن‘کے نام سے مشہور ہوگیا۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اس مقابلے میں دنیا بھر سے مصنفین کو پچپن الفاظ پر مشتمل کہانیاں لکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ منتخب کہانیوں کو اخبار میں شائع کیاجاتاہے۔ سالِ رواں میں اخبار کو سات سو کہانیاں موصول ہوئیں جن میں سے سولہ اخبار کے معیار پر پوری اتر سکیں۔ اس اخبار میں شائع ہونے والی مختصر کہانیوں کا انتخاب ’دنیا کی مختصر ترین کہانیاں‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔



    لیکن ایسے ادیب بھی ہیں جنہیں پچپن الفاظ بھی بہت زیادہ لگتے ہیں۔ کم از کم ایک مصنف نے تومختصر کہانی کی آخری حد پار کر ڈالی ہے اور اس سے سبقت لے جانا ناممکن ہے۔ کیونکہ اس کہانی میں الفاظ کی تعداد صفر ہے۔



    کیا یہ ممکن ہے کہ کہانی میں ایک لفظ بھی نہ ہو؟ ملاحظہ ہو:



    عنوان:

    ’’ تیسری جنگِ عظیم کے بعد دنیا کی تاریخ‘‘



    کہانی:

    دو سادہ صفحے



    سوچیے تو کیا نہیں ہے اس کہانی میں۔طنز، سبق آموزی اور تاثیر کوٹ کوٹ کر بھرے ہیں۔



    ظاہر ہے کہ اختصار میں دنیا کا کوئی ادیب اس کہانی سے سبقت نہیں لے جا سکتا۔ تاہم اس سے کچھ لمبی کہانیوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔حتیٰ کہ اس صنف میں ڈراؤنی کہانیاں بھی لکھی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر یہ کہانی دیکھئے:



    ’’دنیا کا آخری آدمی کمرے میں بیٹھا تھا۔ اچانک دروازے پر دستک ہوئی۔‘‘



    مختصر ترین کہانیوں کی اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے امریکہ کے مشہور رسالے ’وائرڈ میگزین‘نے اپنے نومبر 2006ءکے شمارے میں ایک دلچسپ تجربہ کیاہے۔ رسالے کے مدیروں نے امریکہ کے چوٹی کے ادیبوں کوصرف چھ الفاظ پر مشتمل کہانیاں لکھنے کی دعوت دی۔ رسالے کے پاس بطورِ رول ماڈل نوبل انعام یافتہ امریکی ادیب ارنسٹ ہیمنگوے کی مختصر کہانی موجود تھی:



    ’’بچگانہ جوتے،برائے فروخت ۔کبھی استعمال نہیں ہوئے۔‘‘



    انگریزی میں یہ کہانی صرف چھ الفاظ پر مشتمل ہے، جن میں ہیمنگوے نے پوری داستان سمو دی ہے۔ جوتے کون بیچ رہا ہے؟ شاید کسی بچے کے والدین۔ شاید بچہ پیدا ہوتے ہی مر گیا تھا یا مرا ہوا ہی پیدا ہوا تھا۔ والدین نے بڑے ارمانوں اور چاؤ سے اس کے لیے جوتے خریدے ہوں گے۔ لیکن اب وہ اپنے مالی حالات کے ہاتھوں اتنے مجبور ہو گئے ہیں کہ مرے ہوئے بچے کے جوتے بیچنے کی نوبت آگئی ہے۔ غربت کا عفریت ، معاشی ناہمواری، وسائل کی نامناسب تقسیم، قدرت کے سامنے انسان کی بے بسی، ذاتی المیے کے باوجود زندگی کی گاڑی کا چلتے رہنا۔ سب کچھ اس کہانی میں موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہیمنگوے نے اس کہانی کو اپنے کیریر کی اعلیٰ ترین کہانی قرار دیا ہے۔



    وائرڈ میگزین کی درخواست پر امریکہ کے درجنوں صفِ اول کے مصنفین اپنی اپنی کہانیاں بھیجیں۔ مصنفین کی اکثریت کا تعلق سائنس فکشن ، فینٹسی اور دہشتناک کہانیاں لکھنے والوں سے تھا۔



    کہانیوں کے موضوعات بہت متنوع ہیں۔ باہمی انسانی تعلقات، محبت، سیاست، وغیرہ۔ تاہم بہت سی کہانیوں میں ’ڈس ٹوپیا‘ کا تصور نظر آتا ہے۔ یعنی انسان اور دنیا کے مستقبل سے مایوسی۔ اور یہ کوئی انوکھی بات اس لیے نہیں ہے کہ یہ پچھلے سو برس کے ادب کے مرکزی موضوعات میں سے ایک رہا ہے۔ اوپر دی گئی دنیا کی مختصرترین کہانی کا موضوع بھی یہی ہے۔



    وائرڈ میگزین سے شمارے سے چند منتخب کہانیاں نذرِ قارئین ہیں، دیکھیئے کہ ان میں سے کئی کہانیاں اپنے ایجاز، اختصار اور ایمائیت کی بنا پر شاعری کے درجے تک پہنچ گئی ہیں:



    مارگریٹ ایٹ وُڈ

    ’’اس کی حسرت تھی۔ مل گیا۔ لعنت۔‘‘



    سٹیفن بیکسٹر

    ’’میں تمہارا مستقبل ہوں۔مت رو بچے۔‘‘



    فرینک ملر

    ’’میں نے خون آلود ہاتھوں سے کہا، خداحافظ۔‘‘



    سٹیون میریٹسکی

    ’’دن برباد، زندگی برباد۔ ذرامیٹھا بڑھانا۔‘‘



    ورنر ونج

    ’’کتبہ: بے وقوف انسان، زمین سے بھاگ نہیں سکا۔‘‘



    بروس سٹرلنگ

    ’’بہت مہنگا ہے، انسان رہنا۔‘‘



    اورسن سکاٹ کارڈ

    ’’بچے کے خون کا گروپ؟ بالعموم، انسانی‘‘



    بین بووا

    ’’انسانیت کو بچانے کے لیے اسے دوبارہ مرنا پڑا۔‘‘



    ہیری ہیریسن

    ’’مشین مستقبل میں پہنچ گئی۔ وہاں کوئی نہیں تھا۔‘‘



    رچرڈ پاورز

    ’’جھوٹ پکڑنےوالی عینک کی ایجاد ۔ انسانیت منہدم ہو گئی۔‘‘



    ہاورڈ چیکن

    ’’میرا خیال تھا کہ وہ مجھ پر گولی نہیں چلائے گی۔‘‘



    سٹیفن ڈونالڈسن

    ’’اس سے شادی مت کرو، گھر خرید لو۔‘‘



    رابرٹ جورڈن

    ’’آسمان ٹوٹ پڑا۔ تفصیل گیارہ بجے۔‘‘



    کین میک لیوڈ

    ’’کیا اتنا کافی ہے؟ کاہل ادیب نے پوچھا۔‘‘

  2. #2
    VuLPiNe's Avatar
    VuLPiNe is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd April 2016 @ 12:45 PM
    Join Date
    06 Jan 2010
    Location
    *~ ĞσlđЗη ĤεĂяŦ ~*
    Gender
    Male
    Posts
    1,111
    Threads
    5
    Credits
    980
    Thanked
    90

    Default

    Thanks Dear Nice Post _____Keep it Up
    Only 30kb Sign size Allowed... ITD Team

  3. #3
    پیاسا's Avatar
    پیاسا is offline Senior Member+
    Last Online
    28th June 2014 @ 05:33 PM
    Join Date
    09 Aug 2008
    Age
    42
    Posts
    769
    Threads
    113
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default

    Quote VuLPiNe said: View Post
    Thanks Dear Nice Post _____Keep it Up
    thank you so much for you like it.

  4. #4
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Great Sharing
    Bismilla Ki Barkat
    Business without a sign
    is sign of NO Busniess

  5. #5
    Nahid's Avatar
    Nahid is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd June 2013 @ 12:02 PM
    Join Date
    06 Aug 2009
    Location
    ALLAH ki panha main
    Gender
    Female
    Posts
    12,059
    Threads
    905
    Credits
    960
    Thanked
    2774

    Default

    Great...badi dilchasp baat batai hai aap ne...
    very nice thread..thanks for sharing

  6. #6
    masoom no 1 is offline Member
    Last Online
    19th August 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    21 Oct 2007
    Location
    belgium
    Posts
    8,935
    Threads
    239
    Thanked
    586

    Default

    nice

  7. #7
    پیاسا's Avatar
    پیاسا is offline Senior Member+
    Last Online
    28th June 2014 @ 05:33 PM
    Join Date
    09 Aug 2008
    Age
    42
    Posts
    769
    Threads
    113
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default

    thankxxxxxxx for all

  8. #8
    Silentjan's Avatar
    Silentjan is offline Senior Member
    Last Online
    5th July 2013 @ 03:10 PM
    Join Date
    24 Jun 2010
    Location
    Tarbela
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    13,868
    Threads
    323
    Thanked
    1628

    Default

    Nice Sharing

  9. #9
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default

    gr8 info

  10. #10
    arshy's Avatar
    arshy is offline Senior Member+
    Last Online
    4th November 2014 @ 07:09 PM
    Join Date
    15 Mar 2006
    Location
    Europe
    Posts
    925
    Threads
    48
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default

    very nice

  11. #11
    zeshan_umar's Avatar
    zeshan_umar is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd April 2015 @ 02:12 PM
    Join Date
    02 Feb 2010
    Location
    Riyadh
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    1,057
    Threads
    37
    Credits
    0
    Thanked
    124

    Default

    Very Nice Post

  12. #12
    aflatooneazam is offline Junior Member
    Last Online
    11th August 2010 @ 10:11 AM
    Join Date
    21 Jun 2010
    Posts
    15
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    Good

    you made me laughf

    shokriya khoon ki botal lagane ka

    kehte hen hansne se khoon barhta he

    allah hafiz

Page 1 of 7 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 57
    Last Post: 31st March 2013, 02:22 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 19th August 2012, 06:10 PM
  3. Replies: 15
    Last Post: 10th July 2011, 11:46 AM
  4. Replies: 9
    Last Post: 5th July 2011, 10:52 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 15th June 2011, 08:01 AM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •