السلام علیکم دوستوں.نئے آنے والے طوفان پیٹ سے اب کون بے خبر ہے. ہر شخص جانتا ہے کہ جلد ہی یہ طوفان کراچی کے ساحلوں سے ٹکرانے والا ہے. اور بلوچستان کے ساحلوں سے ٹکرا چکا ہے اور وہاں پر تباہی مچا دی ہے.میرے بھائیوں ذرا سوچیں کیا یہ ہم پر اللہ کا عذاب نہیں ہے کیا؟ میرے بھائیوں ہم سب لوگ ٹی دی پر دیکھ رہے ہیں ہر پل کے اب طوفان کہاں پہنچ گیا ہے. اب کیا ہو رہا ہے. اب کہاں تباہی مچا رہا ہے. لیکن کاش ہم اپنے گناہوں سے معاگی مانگیں نمازوں کا اہتمام کریں . یہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے شہروں کے باہر کوئی ساحل یا سمندر نہیں ہے. ورنہ یہ ہمارے شہروں میں بھی تباہی مچا سکتا تھا. اپنے سب بھائیوں کے لیئے دعا کریں جو اس طوفان میں گھرے ہوے ہیں پھنسے ہوئے ہیں. میرے بھائیوں یہ وقت استغفار کا ہے .زیادہ سے زیادہ اللہ سے توبہ کریں . سوچیں اگر یہ قہر ہم پر بھی نازل ہوتا تو کیا ہوتا.اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے. ہمارے گناہوں کو معاف کرے. اور نافرمانی والی زندگی سے نکال کر اپنے فرمانبرداروں میں شامل فرمائے. اے اللہ جو لوگ اس طوفان میں گھرے ہوئے ہیں ان کی مدد فرما. ان کے تمام گناہوں کو معاف فرما. اور ہمارے ملک کو مزید تباہی سے محفوظ فرما.اور اے اللہ اس سمندری طوفان کو ختم فرما. اے اللہ جب تیرا غصہ بڑھتا ہے تو پھر تمام سائنسدان کی عقلیں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں. اے اللہ اس کو روکنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے ہم بہت کمزور ہیں. اے اللہ مزید تباہی سے بچا. اس طوفان کو ختم فرما. ہمیں معاف فرما. اے اللہ جیسے بھی ہیں . ہیں تو تیرے ہی بندے، ہیں تو تیرے محبوب کے امتی ، اے اللہ معاف فرما، ہمارے گناہوں کو، ہماری خطاؤں کو بے شک تو ہی معاف کرنے والا ہے.