سمندری طوفان پیٹ ٹھٹھہ, بدین ، میر پور ساکرو سمیت جنوبی ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے طوفان کا بیرونی دائرہ کراچی سے ٹکرائے بغیر گذر گیا ہے جبکہ ٹھٹھہ کراچی روڈ پر ٹریفک معطل ہے اور سپرہائی وے کو خراب موسم کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا بیرونی دائرہ کراچی سے ٹکرائے بغیر گذر گیا ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا بیرونی حصہ ٹھٹھہ بدین میر پور ساکرو بھنبور سمیت دیگر ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے اس وقت سمندر میں شدید طغیانی ہے اور لہریں چار میٹر بلند ہیں ۔ کیٹی بندر شہر کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے اور یہاں سے میڈیا اور دیگر رضا کار تنظیموں کو بھی واپس بلالیا گیا ہے ۔ ساحلی علاقوں میں فوج ہائی الرٹ ہے ۔ جبکہ پاک بحریہ ، رینجرز ، کوسٹ گارڈ ، ایف سی اور دیگر فورسز بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
مزید تفصیلات نیچے موجود فل اپ ڈیٹ میں
Bookmarks