Results 1 to 4 of 4

Thread: والدین کی اطاعت و فرماں برداری، اولاد کی ا

  1. #1
    aziz_865's Avatar
    aziz_865 is offline Senior Member+
    Last Online
    28th February 2019 @ 04:26 PM
    Join Date
    01 Dec 2009
    Location
    Hyderabad
    Posts
    275
    Threads
    47
    Credits
    1,026
    Thanked
    21

    Default والدین کی اطاعت و فرماں برداری، اولاد کی ا

    والدین کی اطاعت و فرماں برداری، اولاد کی اولین ذمہ داری

    اللہ تعالی نے انسان کو وجود بخشا اور والدین کو اس کے وجود کا ظاہری ذریعہ بنایا اور والدین کو رحمت و شفقت کا مظہر بناکر اولاد کی صحیح تربیت کرنا ان کے ذمہ کردیا- حقوق والدین کی بابت تاکیدی حکم کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ خالق کائنات نے سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 23 میں اپنی عبادت و بندگی کے حکم کے فورا بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تاکید کی ہے- چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے:

    وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا –

    ترجمہ: اور آپ کے رب نے یہ فیصلہ فرمادیا کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کیا کرو (سورۂ بنی اسرائیل: 23)

    ماں باپ کی خدمت گزاری اور اطاعت و فرماں برداری اولاد کی اولین ذمہ داری ہے-

    صحیح بخاری و صحیح مسلم میں حدیث پاک ہے کہ ایک صاحبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت بابرکت میں حاضر ہوکر عرض گزار ہوئے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ! میرے حسن سلوک کے سب سے زیادہ حقدار کون ہیں؟ ارشاد فرمایا: تمہاری والدہ زیادہ حقدار ہے- انہوں نے عرض کیا:پھر کون، آپ نے ارشاد فرمایا: تمہاری والدہ زیادہ حقدار ہے، انہوں نے عرض کیا:پھر کون ، آپ نے ارشاد فرمایا: تمہاری والدہ ہی تمہارے حسن سلوک کی زیادہ مستحق ہے، انہوں نے جب چوتھی مرتبہ عرض کیا کہ والدہ کے بعد حسن سلوک کے زیادہ مستحق کون ہیں؟ تب آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارے والد- (صحیح بخاری،کتاب الأدب، باب من أحق الناس بحسن الصحبة .حدیث نمبر: 5971)

    عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ رضى الله عنه، قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ! مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ صَحَابَتِى ؟ قَالَ :" أُمُّكَ " . قَالَ ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ :" أُمُّكَ " . قَالَ ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ :" أُمُّكَ " . قَالَ ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ :" ثُمَّ أَبُوكَ .



    حدیث شریف میں ماں کوخدمت گزاری وحسن سلوک میں تین درجہ زیادہ فضیلت دئے جانے کی حکمت یہ ہے کہ ماں چونکہ تین ایسے مراحل طے کرتی ہے جس میں باپ شریک نہیں ہوتا؛حمل کا مرحلہ ،ولادت کا مرحلہ اور رضاعت کا مرحلہ-اسی وجہ سے ماں کے حق خدمت وسلوک کو باپ سے تین درجہ زائد بتلایا گیا-

    اللہ تعالی نے اپنی رضامندی وخوشنودی کو والدین کی رضامندی میں رکھ دیا ہے اور اپنی ناراضگی کو والدین کی ناراضگی میں رکھدیاہے ، امام بیہقی کی شعب الایمان اور زجاجۃ المصابیح میں حدیث مبارک ہے:حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص رضاء الہی کے لئے اپنے والدین کی اطاعت وفرماں برداری میں صبح کرتا ہے تو اس کے لئے جنت کے دو دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،اور اگر والدین میں سے کوئی ایک ہوں تو ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے،اور جو شخص حقوق والدین کے سلسلہ میں اللہ تعالی کی نافرمانی میں صبح کرتا ہے تو اس کے لئے جہنم کے دو دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،اگر ماں باپ میں سے کوئی ایک ہوں تو ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے-(شعب الایمان،حدیث نمبر: 7679- زجاجۃ المصابیح ، باب البر والصلۃ ، ج:4،ص:88)

    عن ابن عباس ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " من أصبح مطيعا في والديه أصبح له بابان مفتوحان من الجنة ، وإن كان واحدا فواحدا ، ومن أمسى عاصيا لله في والديه أصبح له بابان مفتوحان من النار ، وإن كان واحدا فواحدا "۔

    نیز رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو کوئی فرماں بردار لڑکا اپنے ماں باپ کو محبت کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو اللہ تعالی ہر نظر کے بدلہ اسے حج مقبول کا ثواب عطاکرتا ہے-صحابہ کرام نے عرض کیا:اگر وہ دن میں سو مرتبہ دیکھے تو کیا اسی قدر اجر ملے گا؟آپ نے ارشاد فرمایا:ہاں!اللہ بہت بڑا ہے اور کرم فرمانے والا ہے-(شعب الایمان،حدیث نمبر: 7611- زجاجۃ المصابیح ، باب البر والصلۃ ، ج:4،ص:88)

    عن ابن عباس ؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : " ما من ولد بار ينظر نظرة رحمة إلا كتب الله بكل نظرة حجة مبرورة "۔ قالوا : وإن نظر كل يوم مائة مرة ؟ قال : " نعم ! الله أكبر وأطيب ۔



    والدین کی نافرمانی کرنا ناجائز وحرام ہے،حتی کہ اگر کوئی نفل ادا کررہا ہو اور اس کی ماں اسے آواز دے تو حکم شریعت یہ ہےکہ وہ نماز کو موقوف کردے اور ماں کی خدمت میں حاضر ہوجائے-

    اگر ماں باپ غیر مسلم ہوں تب بھی اسلام ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے،صحیح بخاری و مسلم میں روایت ہے:حضرت اسماء بنت ابو بکر رضي اللہ تعالی عنہما کی والدہ حالت شرک میں ان کے پاس آئیں تو انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا:میری ماں اسلام کی طرف مائل نہيں،کیا میں ان کے ساتھ حسن سلوک کروں؟آپ نے ارشاد فرمایا:ہاں تم ان کے ساتھ حسن سلوک کرو-

    (صحیح بخاری ،کتاب الأدب ، باب صلة المرأة أمها ولها زوج .حدیث نمبر: 5979-

    صحیح مسلم ،کتاب الزكاة ،باب فضل النفقة والصدقة على الأقربين والزوج والأولاد والوالدين ولو كانوا مشركين.حدیث نمبر: 2372)

    عَنْ أَسْمَاءَ، قَالَتْ قَدِمَتْ أُمِّى وَهْىَ مُشْرِكَةٌ فِى عَهْدِ قُرَيْشٍ وَمُدَّتِهِمْ ، إِذْ عَاهَدُوا النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم مَعَ أَبِيهَا ، فَاسْتَفْتَيْتُ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ : إِنَّ أُمِّى قَدِمَتْ وَهْىَ رَاغِبَةٌ أَفَأَصِلُهَا ؟ قَالَ :" نَعَمْ صِلِى أُمَّكِ " .

  2. #2
    aliumar30 is offline Junior Member
    Last Online
    27th April 2015 @ 09:46 PM
    Join Date
    20 May 2010
    Location
    lahore
    Age
    36
    Posts
    22
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default

    nice shairing hai

  3. #3
    dil wale's Avatar
    dil wale is offline Senior Member+
    Last Online
    19th April 2013 @ 02:36 AM
    Join Date
    03 Mar 2010
    Age
    39
    Posts
    3,627
    Threads
    56
    Credits
    0
    Thanked
    183

    Default

    جزاک اللہ

  4. #4
    sHAhzz's Avatar
    sHAhzz is offline Senior Member+
    Last Online
    21st November 2016 @ 10:03 PM
    Join Date
    15 Jun 2010
    Posts
    907
    Threads
    12
    Credits
    927
    Thanked
    48

    Default

    Jazak ALLAH.......

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 11th April 2018, 01:24 PM
  2. Replies: 3
    Last Post: 5th November 2016, 11:45 PM
  3. Replies: 23
    Last Post: 26th June 2014, 09:13 AM
  4. Replies: 1
    Last Post: 23rd October 2012, 08:17 PM
  5. Replies: 9
    Last Post: 23rd December 2010, 06:04 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •