السلام علیکم ! امید ہے سب لوگ خیریت سے ہوں گے.
تو میں ایک ایسا سلسلہ شروع کرنے جا رہا ہوں جس میں تمام خواتین و حضرات کو اپنی اپنی پسند کا کوئی شعر پوسٹ کرنا ہو گا.
یاد رہے کہ آزاد نظمیں، فراز کے نقلی شعر اور غیر معیاری شاعری سے گریز کریں تاکہ لوگوں کو آپ کے با ذوق ہونے کا صحیح اندازہ ہو سکے.


تو پہلے میں آپ کو اپنی پسند کا ایک شعر سناتا ہوں.


جو اعلٰی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کر ملتے ہیں
صراحی سر نگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانے