Results 1 to 9 of 9

Thread: ‎ ‎خواتین شاعرات

  1. #1
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    5th January 2024 @ 12:14 PM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,628
    Thanked
    1888

    Default ‎ ‎خواتین شاعرات

    ‎خواتین‎ شاعرات‎
    حجازی‎ ‎اردو شاعری غالبا اتنی ہی پرانی ہوگی جتنی کہ اردو۔ قیاس اس بنیاد کی اس تقین پر ہے کہ فارغ البال لوگ ہر دور میں ہوتے ہوں گے۔ اب اردو کی تاریخ سے تو ہم زیادہ آگاہ نہیں تاہم اردو کے اساتذہ پر نظر ڈالی جائے تو کسی خاتون شاعرہ کا نام کم ہی دکھائی دیتا ہے۔ تاہم اب خواتین شاعرات کی تعداد نہ صرف اچھی خاصی ہے بلکہ اب تو اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ہرچوتھی خاتون شعر گوئی کی صلاحیت سے مالامال نظر آتی ہے۔

    اگر شاعری کی بنیاد فراغت و فرصت سمجھا جائے تو اس تغیر زمانہ کے ڈانڈے مغرب کے صنعتی انقلاب سے جا ملتے ہیں کہ اردو ادب نسواں میں اس انقلاب کی اصل بنیاد غالبا جوسر، گرائنڈر، اوون اور بالخصوص خانساماں کی ایجاد سے پڑی۔ ظاہر ہے کہ چار سیر قیمہ کوٹنے، دو سیر پیاز کاٹنے، آدھ کلو ثابت سرخ مرچ سل پر پیسنے اور چولہے میں گھنٹہ بھر لکڑیاں جھونکنے اور دھونکنے کے بعد 'وہ جہاں بھی گیا لوٹ کر میرے پاس آیا' قسم کے خیالات کا امکان ویسا ہرگز نہیں رہتا بلکہ اس قسم کے خیالات 'وہ جہاں بھی گیا وہیں رہے' کی سمت میں بھٹکنے لگتے ہیں۔

    ہماری بہت سی شاعرات سے بات چیت بھی ہوئی، ہم نے تخلیقی عمل کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے اور واردات قلبی کی بابت بھی استفسار رہا کہ اردو کے قریب قریب تمام جید شعرا نے نہ صرف اس کا وجود تسلیم کیا ہے بلکہ اسے محرک بھی قرار دیا ہے۔ تاہم خواتین شاعرات اس حاجت سے قطعی بے نیاز نظر آتی ہیں بلکہ بیشتر نے واردات قلبی سے یکسر انکار کیا۔ ہماری دانست میں واردات قلبی کے بغیر شاعری شہر کراچی میں ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ کی مانند ہےجس میں راہ چلتوں کے گھائل ہونے کا اندیشہ بہرحال رہتا ہے تاہم اس سب سے بے نیاز بیشتر خواتین شاعرات اندھا دھند بلا اشتعال فائرنگ میں شب و روز ہمہ تن مصروف و مشغول نظر آتی ہیں۔

    دوسرا معاملہ فعلن فعولن کا ہے اور یہ ہمارا مشاہدہ ہے کہ خواتین شاعرات خود خواہ کتنی ہی سبک رو نازک اندام کیوں نہ ہوں، اشعار بہرطور پیدائشی وزن میں ہوتے ہیں۔علم عروض کے اساتذہ بہ اصرار کہتے ہیں خواتین شعرا عموما عروضی غلطیاں بہت کم کرتی ہیں۔ ہماری رائے اس کے برعکس ہے اور وہ یہ کہ ہماری دانست میں اساتذہ علم عروض ایسی غلطی کم کرتے ہیں اور کسی سیانے کے بقول 'غلطی پر سرزنش میں سے آدمی یا سرزنش' کے انتخاب میں سے اول الذکر کو مقدم جانتے ہیں۔

    اس مفروضے کی جانچ کے واسطے ہم نے ایک سادہ تجربہ کیا جو درج ذیل ہے۔
    ہم نے ایک ایسی غزل گھڑ ڈالی جس میں واردات قلبی تو درکنار واردات عقلی کو بھی قطعی دخل اندازی کی اجازت نہ تھی۔ شعر سے شعر کا کوئی تعلق نہ ہونا تو یوں غزل کا خاصہ سمجھا جاتا ہے، یہاں ایک مصرعے کا دوسرے مصرعے سے بھی قطعی کوئی تعلق نہ تھا اور تیار ہونے پر بنام محسن حجازی ایک عروضی ماہر کے نام اس رقعے کے ہمراہ ارسال کر دی کہ صاحب اصلاح احوال کے واسطے پیش خدمت ہے نیز زانوئے تلمذ تہہ کرنے کی خواہش مند ہیں آپ سے نابغہ روزگار آدمی جاں بہ لب تہذیب مشرق کے چند آخری ٹمٹماتے چراغ ہیں جن کے واسطے قدرواحترام ہم پر لازم و واجب ہے وغیرہ وغیرہ الغرض جس قدر مکھن کا استعمال ممکن تھا کر ڈالا۔ جوابا جو غزل تقطیع اشعار کے واسطے بھیجی گئی تھی، تقطیع تعلق و گفتار پر منتنج ہوئی۔ مختصر جوابی مراسلے میں فرمایا کہ آپ کے اشعار میں وزن تو درکنار معنی بھی ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتے۔ براہ کرم کوشش شعرگوئی پر اپنی کوششیں ترک کر دیجئے اور اپنی صلاحیتوں کو کسی اور سمت میں استعمال فرمائيے تاہم سمت کا تعین فرمانے سے گریزاں رہے۔

    یوں تو ہمیں یقین کامل تھا کہ غزل موصوف نے غور سے نہ دیکھی ہوگی تاہم ان کی لوح حافظہ سے مکمل محو ہوجانے کے انتظار میں ہم نے دو ہفتے کے وقفے کے بعد وہی غزل کشش صدیقی کے نام سے موصوف کی خدمت میں ارسال کی تاہم اب کے رقعے کو نہ صرف مختصر رکھا بلکہ صیغہ تانیث میں معصومیت سمو کر اصلاح کے طالب ہوئے۔ جوابا ہمیں کوئی پندرہ صفحوں پر پھیلا توصیفی خط موصول ہوا جس میں فردا فردا ہمارے ہر شعر کی بابت وہ وہ تشریحات و تصریحات بیان تھیں جو خود وقت تحریر ہمارا منشا و مقصود تو کیا وہم و گمان میں بھی نہ تھیں۔ آخر میں فرمایا کشش صاحبہ آپ کے اشعار قدرتی طور پر اردو میں کثیرالاستعمال بحور پر از خود یوں منطبق ہوئے جاتے ہیں کہ آج سے پہلے اس مظہر کا مشاہدہ خاکسار کو نصیب نہیں ہوا۔ نیز شعر کے دومصرعوں میں بعد المشرقین رکھ کر کم سے کم گنجائش میں زیادہ سے زیادہ متنوالنوع مضامین سمیٹنے کی جو طرح آپ نے ڈالی ہے، اس تیز رفتار دور میں وہ خاکسار کی نظر میں اکیسویں صدی میں اردو غزل کو نہ صرف نئی جہت اور نیا چہرہ دینے کے ہم معنی بلکہ کاوش کے اعتبار سے ادبی اجتہاد کے مترادف ہے جس پر آپ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ امید ہےکہ فن شعر گوئی کا سلسلہ جاری رہے گا اور آپ کے مزید فن پارے پرکھنے کی سعادت حاصل ہوتی رہے گی۔

    ہم اس سادہ سے تجربے سے اس نتیجے پر پہنچے کہ غزل تو باوزن و باشرع و پابند بحر و ردیف تھی اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا اسم گرامی خاصا بے ہنگم و بے وزن ہے اور ہمارے شعری سفر میں پا بہ زنجیر ہے۔ ہم اپنے شعری سفر کے لیے کیا قلمی نام اختیار کریں، یہ تجویز ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔‎

  2. #2
    darpanrukh is offline Member
    Last Online
    26th March 2011 @ 07:36 PM
    Join Date
    05 Feb 2010
    Location
    ?????????????
    Gender
    Male
    Posts
    3,790
    Threads
    312
    Thanked
    493

    Default

    ماشاءللہ کیا خوب شیئرنگ کی ہے آپ نے
    شکریہ آپ کی اس انمول شیئرنگ کا

  3. #3
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    5th January 2024 @ 12:14 PM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,628
    Thanked
    1888

    Default

    Quote darpanrukh said: View Post
    ماشاءللہ کیا خوب شیئرنگ کی ہے آپ نے
    شکریہ آپ کی اس انمول شیئرنگ کا
    shukria janab

  4. #4
    Nahid's Avatar
    Nahid is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd June 2013 @ 12:02 PM
    Join Date
    06 Aug 2009
    Location
    ALLAH ki panha main
    Gender
    Female
    Posts
    12,059
    Threads
    905
    Credits
    960
    Thanked
    2774

    Default

    Bohat u,da threer janab
    share kerne ka shukriya

  5. #5
    mama420's Avatar
    mama420 is offline Junior Member
    Last Online
    28th June 2010 @ 12:05 AM
    Join Date
    25 Jun 2010
    Location
    راولپنڈی
    Age
    37
    Posts
    4
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default اللہ ہی اللہ

    وہ تمام میری حماقتیں جو ہوئیں گناہوں کی چھائوں میں
    وہ عمل کی ساری کثافتیں جو لکھی ہوئی ہیں فضائوں میں
    تیرے سامنے ہے ذرہ ذرہ ، تیری ذات واقف حال ہے
    میں برا سہی مجھے بخش دے میرے دل کو سخت ملال ہے
    میری نیند آنکھوں سے دور ہے میرا ماضی اتنا خراب ہے
    یہ کرم ہے رب جہاں تیرا ، میرے ہر گناہ پہ نقاب ہے
    تجھے اختیار ہے سب کا سب، میرا تجھ سے اتنا سوال ہے
    تو معاف کر تو کریم ہے ، تو رب ذولجلال ہے
    <آمین>
    __________________

  6. #6
    dil wale's Avatar
    dil wale is offline Senior Member+
    Last Online
    19th April 2013 @ 02:36 AM
    Join Date
    03 Mar 2010
    Age
    39
    Posts
    3,627
    Threads
    56
    Credits
    0
    Thanked
    183

    Default

    nice sharing,thanks

  7. #7
    Asad Maqsood's Avatar
    Asad Maqsood is offline Senior Member+
    Last Online
    27th December 2013 @ 10:57 PM
    Join Date
    28 May 2010
    Location
    SDK
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    558
    Threads
    54
    Credits
    0
    Thanked
    76

    Default

    بہت اچھی لغت کا استعمال کیا ہے
    یہ کس ادیب کی تحریر ہے جلدی مطلع فرمائیں

  8. #8
    Hope's Avatar
    Hope is offline Advance Member
    Last Online
    7th January 2020 @ 04:18 PM
    Join Date
    25 Jan 2009
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    17,405
    Threads
    750
    Credits
    74
    Thanked
    212

    Default

    Bhaot Umda
    Keep Sharing

  9. #9
    ^NajanyQ^'s Avatar
    ^NajanyQ^ is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    23 Mar 2009
    Location
    ھزارہ
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    13,306
    Threads
    439
    Credits
    995
    Thanked
    701

    Default

    Very Nice Sharing
    Thanks For Sharing

Similar Threads

  1. کیا‎ ‎فرعون ایسا تھا
    By Saima_Anwar in forum General Knowledge
    Replies: 15
    Last Post: 26th October 2014, 06:48 PM
  2. ‏‎==‎پاکستان کا قومی درخت==
    By Niaz Bozdar in forum Contest Section
    Replies: 16
    Last Post: 22nd August 2013, 03:30 PM
  3. Replies: 18
    Last Post: 20th November 2011, 02:16 PM
  4. Replies: 7
    Last Post: 31st December 2010, 01:30 AM
  5. Replies: 6
    Last Post: 10th November 2009, 09:05 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •