مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو تو ہوٹل میں قیام کرنا پڑسکتا ہے۔ جاپان کے شہر کاواساکی میں واقع سوسو ہوٹل میں بھی منزل پر پہنچنے کے منتظر مہمان قیام کرتے ہیں، مگر فرق یہ ہے کہ یہ مہمان مردہ ہیں اور ان کی منزل قبرستان ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق سوسو ہوٹل کے خوبصورت اور آرام دہ کمرے کسی بھی اچھے ہوٹل سے کم نہیں، مگر یہاں ہر کمرے میں تابوت رکھے نظر آتے ہیں، جن میں آرام کرتے مردوں کو 24 گھنٹے ایئر کنڈیشنر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اگرچہ اس ہوٹل میں صرف لاشیں قیام کرتی ہیں، مگر یہ قیام سستا بالکل بھی نہیں۔ یہاں ایک رات کا کرایہ 9ہزار ین )تقریباً 9ہزار پاکستانی روپے(ہے۔دراصل اس ہوٹل کے قیام کی وجہ قبرستانوں کی کمی کا بحران ہے۔ جاپان کی آبادی کی ایک بھاری تعداد انتہائی عمر رسیدہ ہے اور ہر سال مرنے والوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب بڑے شہروں کے گنجان آباد ماحول میں زندہ انسانوں کے لئے جگہ کم پڑگئی ہے تو مردوں کے لئے جگہ کہاں سے لائی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لئے جگہ ڈھونڈنے میں کئی دن لگ جاتے ہیں اور اس دوران لاش کو محفوظ رکھنے کے لئے کسی مناسب جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
سوسو ہوٹل کے آس پاس رہنے والے الگ تشویش میں مبتلاءہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہمسائے میں لاشوں کی بڑی تعداد کی موجودگی سے سخت پریشان ہیں۔ اس ہوٹل کے خلاف متعدد دفعہ احتجاج بھی کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب یہاں لاشیں رکھوانے والے اسے بہت بڑی سہولت قرار دیتے ہیں۔ ایک ادھیڑ عمر خاتون ہیرو کازو ہوساکا کا کہنا تھا کہ اس کی والدہ کی لاش اس ہوٹل میں رکھی ہوئی ہے۔اس کا کہنا تھا، ” میں نہیں جانتی کہ اگر یہ ہوٹل نہ ہوتا تو ماں کی لاش کو کہاں رکھتی۔“
ہوٹل کے مالک تاکے گیشی اس سے پہلے شادی ہال کا کام کرتے تھے مگر نئے کاروبار کی ترقی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے لاشوں کی مہمان نوازی کے لئے ہوٹل قائم کرلیا۔::
Agr Thread Pasand Aye To Thanks ka Button Daba den
Bookmarks