Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: ‎ ‎مرزاغالب کا تعارف

  1. #1
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default ‎ ‎مرزاغالب کا تعارف



    عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی
    میری وحشت تری شہرت ہی سہی
    قطع کیجے نہ تعلّق ہم سے
    کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی
    میرے ہونے میں ہے کیا رسوائی
    اے وہ مجلس نہیں خلوت ہی سہی
    ہم بھی دشمن تو نہیں ہیں اپنے
    غیر کو تجھ سے محبّت ہی سہی
    اپنی ہستی ہی سے ہو جو کچھ ہو
    آگہی گر نہیں غفلت ہی سہی
    عمر ہر چند کہ ہے برق خرام
    دل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی
    ہم کوئی ترکِ وفا کرتے ہیں
    نہ سہی عشق مصیبت ہی سہی
    کچھ تو دے اے فلکِ نا انصاف
    آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی
    ہم بھی تسلیم کی خو ڈالیں گے
    بے نیازی تری عادت ہی سہی
    یار سے چھیڑ چلی جائے اسدؔ
    گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی‎


    مرزاغالب
    ادیب
    پیدائشی نام اسد اللہ بیگ خاں
    قلمی نام مرزا غالب
    تخلص اسد
    غالب
    ولادت دسمبر 1797ء، آگرہ
    ابتدا آگرہ
    وفات 15 فروری 1869ء
    اصناف ادب شاعری
    نثر
    ذیلی اصناف غزل

    مرزا غالب کا نام اسد اللہ بیگ خاں تھا۔ باپ کا نام عبداللہ بیگ تھا ۔ آپ دسمبر 1797ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ غالب بچپن ہی میں یتیم ہو گئے تھے ان کی پرورش ان کے چچا مرزا نصر اللہ بیگ نے کی لیکن آٹھ سال کی عمر میں ان کے چچا بھی فوت ہو گئے۔ نواب احمد بخش خاں نے مرزا کے خاندان کا انگریزوں سے وظیفہ مقررمقرر کرا دیا۔ 1810ءمیں تیرہ سال کی عمر میں ان کی شادی نواب احمد بخش کے چھوٹے بھائی مرزا الہی بخش خاں معروف کی بیٹی امراءبیگم سے ہو گئی شادی کے بعد انہوں نے اپنے آبائی وطن کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔

    شادی کے بعد مرزا کے اخراجات بڑھ گئے اور مقروض ہو گئے ۔ اس دوران میں انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ور قرض کا بوجھ مزید بڑھنے لگا۔ آخر مالی پریشانیوں سے مجبور ہو کر غالب نے قلعہ کی ملازمت اختیار کر لی اور 1850ءمیں بہادر شاہ ظفر نے مرزا غالب کو نجم الدولہ دبیر الملک نظام جنگ کا خطاب عطا فرمایا ، اور خاندان تیموری کی تاریخ لکھنے پر مامور کر دیا اور 50روپے ماہور مرزا کا وظیفہ مقرر ہوا۔

    غدر کے بعد مرزا کی سرکاری پنشن بھی بند ہو گئی ۔ چنانچہ انقلاب 1857ءکے بعد مرزا نے نواب یوسف علی خاں والی رامپور کو امداد کے لیے لکھا انہوں نے سو روپے ماہوار وظیفہ مقرر کر دیا جو مرزا کو تادم حیات ملتا رہا۔ کثرت شراب نوشی کی بدولت ان کی صحت بالکل تباہ ہو گئی مرنے سے پہلے بے ہوشی طاری رہی اور اسی حالت میں 15 فروری 1869ء کو انتقال فرمایا۔‎

  2. #2
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default

    ‎غالب کی شاعری

    ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے
    کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور

    آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیا ل میں
    غالب صریر خامہ نوائے سروش ہے

    غالب کے بارے میں عبادت بریلوی لکھتے ہیں، ”غالب زبان اور لہجے کے چابک دست فنکار ہیں۔ اردو روزمرہ اور محاورے کو اس طرح بیان کرتے ہیں کہ اس کی سادگی دل میں اتر جاتی ہے۔“

    عبدالرحمن بجنوری لکھتے ہیں کہ، ”ہندوستان کی الہامی کتابیں دو ہیں ”وید مقدس“ اور ”دیوان غالب“ ۔“

    اردو شاعری میں مرزا غالب کی حیثیت ایک ررخشاں ستارے کی سی ہے۔ انہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونک دی ۔ اسے نئے نئے موضوعات بخشے اور اس میں ایک انقلابی لہر دوڑا دی۔ ان کی شاعری میں فلسفیانہ خیالات جا بجا ملتے ہیں۔ غالب ایک فلسفی ذہن کے مالک تھے۔ انہوں نے زندگی کو اپنے طور پر سمجھنے کی بھر پور کوشش کی اور ان کے تخیل کی بلندی اور شوخی فکرکا راز اس میں ہے کہ وہ انسانی زندگی کے نشیب و فراز کوشدت سے محسوس کرتے ہیں۔
    غالب انسانی زندگی کے مختلف پہلوئوں کا گہرا شعور رکھتے ہیں ۔ اس کے بنیادی معاملات و مسائل پر غور و فکر کرتے ہیں۔ اس کی ان گنت گتھیوں کو سلجھا دیتے ہیں۔ انسان کو اس کی عظمت کا احساس دلاتے ہیں اس کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا سکھاتے ہیں ۔ اور نظام کائنات میں اس کونئے آسمانوں پر اڑاتے ہیں۔ غالب کی شاعری اس اعتبار سے بہت بلند ہے اور اس میں شبہ نہیں کہ ان کی شاعر ی کے انہیں عناصر نے اُن کو عظمت سے ہمکنار کیا ہے۔ لیکن جس طرح ان کی شاعری میں ان سب کا اظہار و ابلاغ ہوا ہے۔ وہ بھی اس کو عظیم بنانے میں برابر کے شریک ہیں۔

    غالب کی شاعری کا اثرحواس پر شدت سے ہوتا ہے وہ ان میں غیر شعوری طور پرایک ارتعاش کی سی کیفیت پیدا کرتی ہے اور اسی ارتعاش کی وجہ سے اس کے پڑھنے اور سننے والے کے ذہن پر اس قسم کی تصویریں ابھرتی ہیں ۔ ان کے موضوع میں جووسعتیں اور گہرائیاں ہیں اس کا عکس ان کے اظہار و ابلاغ میں بھی نظرآتا ہے۔ ان گنت عناصر کے امتزاج سے اس کی تشکیل ہوتی ہے‎

  3. #3
    darpanrukh is offline Member
    Last Online
    26th March 2011 @ 07:36 PM
    Join Date
    05 Feb 2010
    Location
    ?????????????
    Gender
    Male
    Posts
    3,790
    Threads
    312
    Thanked
    493

    Default






  4. #4
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default

    Quote darpanrukh said: View Post




    thanks

  5. #5
    Naziaa's Avatar
    Naziaa is offline Senior Member+
    Last Online
    18th April 2011 @ 06:48 PM
    Join Date
    23 Aug 2009
    Location
    Lahore
    Gender
    Female
    Posts
    441
    Threads
    25
    Credits
    940
    Thanked
    24

    Default

    Acha silsila shuru kiya hai.gud

  6. #6
    Abeer Alam's Avatar
    Abeer Alam is offline Advance Member+
    Last Online
    30th April 2020 @ 07:52 PM
    Join Date
    22 Apr 2009
    Location
    In My MOM Heart
    Gender
    Male
    Posts
    7,823
    Threads
    991
    Credits
    1,027
    Thanked
    1012

    Default

    بہت ہی عمدہ شییر کرنے کا شکریہ آییڈیل۔

    Photoshop all Classes & PDF Book

    [IMG]http://i1085.***********.com/albums/j434/abeer_alam/Bachpan.gif[/IMG]

  7. #7
    gulfam-terenam's Avatar
    gulfam-terenam is offline Senior Member+
    Last Online
    25th February 2011 @ 08:36 PM
    Join Date
    02 May 2010
    Location
    " Sweet Karachi "
    Posts
    1,429
    Threads
    52
    Credits
    1,065
    Thanked
    108

    Default

    یار سے چھیڑ چلی جائے اسدؔ
    گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی‎

    بہت عمدہ شیئرنگ کی ہے آپ نے
    شکریہ اس اعلٰی سلیکشن کا



  8. #8
    Rukh Qadri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd July 2010 @ 10:40 AM
    Join Date
    06 Jul 2010
    Location
    ~*~Waadi-e-Ishq~*~
    Posts
    408
    Threads
    5
    Credits
    950
    Thanked
    19

    Default

    بہت عمدہ اور اچھی شیئر کی ہے
    شکریہ

  9. #9
    Umair Maqsood's Avatar
    Umair Maqsood is offline Senior Member+
    Last Online
    17th July 2010 @ 08:18 PM
    Join Date
    05 Jul 2010
    Age
    32
    Posts
    69
    Threads
    0
    Credits
    930
    Thanked
    4

    Default

    v. good

  10. #10
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default

    Quote Naziaa said: View Post
    Acha silsila shuru kiya hai.gud
    t
    h
    a
    n
    k
    s

  11. #11
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default

    Quote Abeer alam said: View Post
    بہت ہی عمدہ شییر کرنے کا شکریہ آییڈیل۔
    s
    h
    u
    k
    r
    i
    a

    j
    a
    n
    a
    b

  12. #12
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default

    Quote gulfam-terenam said: View Post
    یار سے چھیڑ چلی جائے اسدؔ
    گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی‎

    بہت عمدہ شیئرنگ کی ہے آپ نے
    شکریہ اس اعلٰی سلیکشن کا

    thank u

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. ‎)‎¤¤تیرےنام غزل¤¤‎(‎
    By Noman_Khan in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 9
    Last Post: 6th January 2016, 08:57 PM
  2. Replies: 10
    Last Post: 1st December 2015, 10:05 PM
  3. Replies: 16
    Last Post: 6th January 2012, 01:10 PM
  4. Replies: 25
    Last Post: 20th July 2010, 11:51 PM
  5. ‎ ‎احمد فراز کا تعارف
    By Adeel in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 13
    Last Post: 2nd July 2010, 11:04 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •