fahadii said:
beta say kya matlab apka net rider sir ?
جی برادر بہت شکریہ ریپلائے کا اور آپ نے پوچھا ہے کہ بیٹا ورژن سے کیا مراد ہے تو بھائی جب سافٹ ویئر بنایا جاتا ہے تو سب سے پہلے اسے ایک نام دیا جاتا ہے جسے الفا کہتے ہیں اس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ سافٹ ویئر ابھی کمپنی میں ٹیسٹ ہوگا اور اسے سافٹ ویئر ڈویپلمنٹ یا انجینئر یا جو بھی ٹیم ہوتی ہے اسے چیک کرتی رہتی اس سے مطمئن ہونے کے بعد اسے ایک محدود اور آزمائشی پیمانے پر بیٹا ورژن کا نام دے کر ریلیز کیا جاتا ہے اس میں پھر مزید یہ ہوتا ہے کہ صارفین اسے استعمال کرتے رہتے ہیں اور جو جو بھی انہیں پرابلم ہوتی ہے اس سے کمپنی کو آگاہ کرتے ہیں جس سے کمپنی مزید اسے فل ٹائم سیٹ کرتی رہتی ہے یعنی اس کے فیچرز مزید جاندار کرکے اسے اس ہی سافٹ ویئر میں موجود اپ گریڈ کے نام سے جو ایک آپشن ہوتا ہے اس میں اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے اس طرح صارف کو اس ہی ایک سافٹ ویئر میں بہتر اپ گریڈیشن ملتی رہتی ہے اور پھر پرفیکٹ کردیا جاتا ہے اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ یہ سافٹ ویئر بے کار ہوتا نہیں کمپنی اپنی طرف سے فائنل کرتی ہے پھر اسے صارفین کی پسندیدگی کے مطابق ڈھالا جاتا ہے امید ہے آپ کو کلیئر ہوگیا ہے کچھ اور مزید رہنمائی کی ضرورت ہو تو حاضر ہو ۔
Bookmarks