محبت اس طرح جیسے گلابی تتلیوں کے پر
محبت زندگی کی جبیں ناز کا جھومر
محبت آرزو کی سیپ کا انمول سا گوہر
محبت آس کی دھوپ میں امید کی چادر
محبت ہے تیرے جیسی.
تیری پلکیں تیری آنکھیں
مھبت ھے تیری باتیں
محبت ہے تمارے ہجر کی اور وصل کی راتیں
محبت ہے تیری دھڑکن،محبت ہے تیری سانسیں
محبت تیری خاموشی،تماری بات جیسی ہے
محبت کو اگر سمجھو تو اپنی ذات جیسی ہے.
Bookmarks