[IMG]http://i131.***********.com/albums/p305/ozarkcountryside/divider.gif[/IMG]
جو رستہ چن لیا اس کو بدلنا کیوں نہیں آیا
مجھے اوروں کے نقش پا پہ چلنا کیوں نہیں آیا
مرے جذبوں کی حدت اس کے دل تک ہی نہیں پہنچی
مری کرنوں کو بادل سے نکلنا کیوں نہیں آیا
یہ دل لگتا ہے بازی ہار جانے میں ملوث تھا
اسے کھو کر کف افسوس ملنا کیوں نہیں آیا
ذرا سا لڑکھڑانے سے توازن کھودیا سارا
قدم اکھڑے تو پھر مجھ کو سنبھلنا کیوں نہیں آیا
نہیں معلوم کیسے عمر گزری مختلف سب سے
مجھے اس آگ میں رہ کر بھی جلنا کیوں نہیں آیا
[IMG]http://i131.***********.com/albums/p305/ozarkcountryside/divider.gif[/IMG]
Bookmarks