مولانا مسعود اظہر کے والد کے انتقال پر سنی وحدت کونسل کے علماءکرام کا اظہار تعزیت
بدھ, 21 جولائی 2010 15:26
کراچی ، معروف عالم دین و خطیب و مجاہد حضرت مولانا مسعود اظہر کے والدماسٹر اللہ بخش کے انتقال پر سنی وحدت کونسل کے علماءکرام مولانا اسعد تھانوی،شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمدنعیم،مفتی عثمان یار خان،قاری عثمان،قاری محمد اقبال،مولانا اورنگزیب فاروقی،مولانا احسان اللہ فاروقی،مولانا قاضی احسان اللہ،مولانا مظہر شاہ ،مولانا غلام رسول،مولانا انصر محمود،مولانا سیف اللہ ربانی،مولانا ساجد محمود،مولانا نورالدین نے مشترکہ بیان میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی اولاد کو دینی تعلیم سے آراستہ کرکے نظریہ حق اور وطن عزیز کی سربلندی اور تحفظ کیلئے تیار کیا جو دشمن ملک انڈیا کیلئے چیلنج سے کم نہیں۔
علماءکرام نے مزید کہا کہ ہمارے لئے ایک بڑا خلاءپیدا ہوا لیکن ہر شخص نے اللہ کے ہاں جانا ہے اور ہر ذی روح نے آنا بھی ہے اور جانا بھی ہے،انہوں نے مولانا مسعود اظہر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس مےں اعلیٰ مقام اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)
Bookmarks