السلام علیکم - جیسا کہ میں آئی ٹی دنیا میں متعدد بار اپنے بارے میں بتا چکا ہوں کہ کیسے مجھے خواب وغیرہ آئے اور کیسے میں ختم نبوت اور دجال اور علامات قیامت کے موضوعات پر آیا--جب دو ہزار سات میں میرے یہاں آنے کے بعد ختم نبوت سیکشن بنا تھا اور میں نے الحمداللہ بھرپور کام کیا تھا اور قادیانیوں کی تباہی بربادی کا کام شروع کر دیا تھا تو پھر میں نے ملک کے ایک مشہور و معروف اسلامی میگزین بچوں کا اسلام میں بھی خط لکھا تھا اور بہت ساری باتیں انکل اشتیاق کو بتائی تھیں--انہوں نے میرا طویل خط کانٹ چھانٹ کر کے شائع کیا کیونکہ انہیں میگزین بھی اچھے سے اچھا بنانا ہوتا ہے--مگر ایسا خط تھا اور ایسی سچی باتیں تھیں کہ انھوں نے میرا خط ایک اہم خط کی حیثیت سے شائع کیا تھا الحمداللہ--یہ خط سن دو ہزار آٹھ کے شروع میں شائع ہوا تھا اور تب میں آئی ٹی دنیا میں نیا نیا ہی تھا--مجھے ابھی گھریلو پرنٹر اور سکینر کی سہولت حاصل ہوئی ہے اور اسی لیے میں آج ہی اپنا وہ خط سکین کر کے یہاں شئیر کر رہا یوں--اب انشاءاللہ وہ کچھ بھی شئیر کروں گا جو آپ لوگوں نے پہلے نہ دیکھا ہوگا--اللہ تعالٰی بھائی کے کاروبار،روزگار،عمرو عمل میں برکت دے جنھوں نے میری سپورٹ کی--اللہ تعالٰی انھیں ہمیشہ خوش رکھے--آمین
Bookmarks