Results 1 to 2 of 2

Thread: BAKRRE KI TARHAA JUGALLI KARNAA......Hafiz Muzaffar Mohsin

  1. #1
    muzafarmohsin is offline Advance Member
    Last Online
    20th September 2019 @ 04:41 PM
    Join Date
    03 Jul 2006
    Posts
    5,561
    Threads
    731
    Credits
    78
    Thanked
    134

    Default BAKRRE KI TARHAA JUGALLI KARNAA......Hafiz Muzaffar Mohsin

    ”بکرے کی طرح جگالی کرنا۔۔۔صحت کے لئے؟“( حافظ مظفر محسن)
    صنوبر خان نے کمرے میں داخل ہوتے ہی کہا مظفر صاحب نسوار کی ڈبی جتنا شیشہ ہو گا آپ کے پاس؟! یہ دفتر ہے میں یہاں شیشوں کی دوکان تو کھولے نہیں بیٹھا جو آپ نے ایسی بے ہودہ فرمائش ایمرجنسی میں کر ڈالی ؟! ”اچھا۔۔اچھا“ ناراض نہ ہوں“ میں نے صنوبر خان سے کہا۔۔۔میں باتھ روم میں گیا وہاں دیوار پر لگا بڑا۔۔۔بلکہ بہت بڑا شیشہ اینٹ مار کر توڑا۔۔۔ اس کا نسوار کی ڈبیہ جتنا ٹکڑا۔۔پکڑا اور صنوبر خان کے ہاتھ میں تھما دیا۔۔۔ وہ بہت خوش ہوا۔۔۔پھر حیرت زدہ ہو کر دیکھنے لگا۔۔۔”یہ آپ کہاں سے لایا؟“ اس نے شیشے کو ادھر ادھر گھما گھما کر دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔؟! بڑا باتھ روم کا شیشہ توڑا اور یہ نسوار کی ڈبیہ والا۔۔۔آپ کی حاجت کے مطابق ٹکڑا توڑا۔۔جو آپ کے ہاتھ میں ہے عین آپ کی شدید خواہش کے مطابق میں سمجھا تھا اب تک آپ عقل مند ہو چکے ہونگے۔لیکن ایسا نہ ہو سکا ۔۔۔یعنی عقل کا عمر وغیرہ تجربہ وغیرہ وغیرہ سے کوئی تعلق نہیں ؟! صنوبر خان نے حیرت سے پوچھا۔۔”میں بھی تو بنیادی طور پر پٹھان ہوں ناں۔۔؟!“ اس نے میرے اس پیش کر دہ جائز نکتے پر منہ دوسری طرف پھیرالیا۔۔۔اور پھر اس کی ہنسی چھوٹ گئی۔۔۔اچھا یہ ٹکڑا شیشے کا اب آپ کے ہاتھ میں ہے اب و کرتب کر کے دکھائیں جس کے لئے آپ نے یہ ٹکڑا منگوایا تھا۔
    ”کل کروں گا“ ؟! کیا ہے جو آج نہیں ہو سکتا“؟ میں نے غصے سے کہا۔۔۔تو بولا۔۔۔آج نہیں ہو سکتا کیونکہ اب بارش ہو رہا ہے۔۔۔ اس نے وضاحت کی۔
    ”یا خدا خیر کر دینا“۔۔۔یہ بارش کا شیشے اور کرتب سے کیا تعلق میں نے سر پکڑے غصے سے کہا۔۔۔”سوری مظفر صاحب ناراض نہ ہوں۔۔۔آج کرتب بارش بادل اور بابے کی گیٹ پر بارش کی وجہ سے غیر موجودگی کے باعث نہیں ہو سکتا میں نے مزید غصے کا اظہار کیا۔۔۔کیا بجھارت کھیل رہے ہو یار۔۔۔۔ اس نے مسکراتے ہوئے میری کیفیت بھانپ کر تفصیل بتا دی۔
    ”اصل میں رات میرا دل چاہا کہ بابا خدا بخش دھوپ میں گیٹ پر کھڑا ڈیوٹی دے رہا ہو۔۔۔”اللہ توکل والی“ یعنی وہ میٹل ڈیٹیکٹر پکڑے جس میں سیل ہی نہیں ہے بجٹ کی کمی کے باعث۔۔۔ایسے میں میں دور بیٹھا درخت کے پیچھے چھپ چھپ کر اس نسوار کی ڈبی جتنے شیشے سے ”لشکارا“ بابے خدا بخش کی آنکھوں میں ماروں۔۔۔اس کی آنکھیں اس تیز روشنی ”چمک“ سے چندھیا جائیں اور وہ خوب تنگ ہو۔۔۔اور شور مچائے۔۔اور ہم سب انجوائے کریں۔
    پھر وقفہ ہو بابا پھر میٹل ڈیٹیکٹرپکڑے اپنی پہلے والی پوزیشن پر آئے۔۔۔موڈ میں بیٹھا چائے بھی پی رہا ہو۔۔ اور میں پھر شیشے اور تیز دھوپ کی مدد سے ”وار“ کر دوں۔۔۔پھر لشکارا۔۔چمک ت&#174
    Last edited by *KHAN*JEE*; 26th July 2010 at 05:56 PM. Reason: Font Size...

  2. #2
    noor1948 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd August 2010 @ 02:13 PM
    Join Date
    26 Jul 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Female
    Posts
    57
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Nice Sharing........

Similar Threads

  1. Hafiz Muzaffar Mohsin Ki Aik Nazm.
    By Saqibmughal in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 15
    Last Post: 2nd January 2016, 11:22 AM
  2. mrhaoom hafiz muzaffar mohsin
    By adil_gulzar in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 11
    Last Post: 19th August 2011, 12:12 AM
  3. Replies: 53
    Last Post: 10th March 2011, 10:17 PM
  4. IKK TASWEER.......Hafiz Muzaffar Mohsin
    By muzafarmohsin in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 2
    Last Post: 26th July 2010, 02:53 PM
  5. Dr. Hafiz Muzaffar Mohsin
    By Doctor in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 122
    Last Post: 28th June 2010, 12:56 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •