السلام علیکم دوستو

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات
میاں افتخار کے حسین کے گھر
کے قریب مبینہ خودکش حملے میں سات
افراد ہلاک اور متعدد زخمی
ہوئے ہیں۔
پبی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جس وقت
یہ دھماکہ ہوا ہے اس وقت میاں
افتخار کے گھر بہت سے لوگ ان
کے اکلوتے بیٹے کی ہلاکت پر
تعزیت کے لیے آئے ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق تعزیت کے
لیے آئے لوگوں میں قومی
اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے
ارکان بھی شامل تھے۔ پبی
ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر
اکبر نے سات افراد کی ہلاکت
کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ
بیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ خودکش حملہ آور عام
شاہراہ سے آیا اور جب
سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب
اسے روکا گیا تو اس نے اپنے
آپ کو اڑا دیا۔‎