نوٹ: اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہو اس تھریڈ میں تو معاف کیجئےگا.
دال کے سموسے
اشیاء:
تلی ہوئی مونگ کی دال دو سو گرام
نمک حسبہ ذائقہ
پیاز(باریک کٹی ہوئی)دو عدد درمیانی
ہرا دنیا(باریک کٹا ہوا) ایک گھٹی
پودینہ (باریک کٹاہوا)آدھی گھٹی
ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئیں چائےسے چھ چھ عدد)
لیموں کے رس دو کھانے کے چمچے
سمسے کی پٹیاں دو درجن
میدہ دو کھانے کے چمچے
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
دال میں نمک،پیاز،دھنیا،پودینہ،مرچیں اور لیموں کا رس ملا کردس منٹ کے لئے رکھ دیں. سموسوں کے چپکانے کے لئے میدہ میںتھوڑا سا پانی ڈال کرگاڑھا پیسٹ بنا لیں.سموسے کے پٹی ہاتھ میں لے کر تکونی شکل میں فولڈ کریں اس میں ایک کھانے کا چمچہ میکسچربھر کر دوبارہ اس کو تکونی شکل میںرکھتے ہوئے موڑ لیں.اچھی طرح سے بند کرکے میدہ کے پیسٹ سے چپکائیں.سموسوں کو دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں.تھوڑی دیر پر سموسوں کو گولڈن برائون فرائی کرلیں.
لو جی آپ کے سموسے تیار
Bookmarks