Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: نماز کی غلطیاں اور کوتاہیاں

  1. #1
    mosakhan's Avatar
    mosakhan is offline Senior Member+
    Last Online
    6th August 2011 @ 07:06 AM
    Join Date
    25 May 2010
    Age
    37
    Posts
    127
    Threads
    20
    Credits
    955
    Thanked
    36

    Question نماز کی غلطیاں اور کوتاہیاں

    بسم اللہ الرحمن الرحیم


    آج کا میرا موضوع ہے نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں، جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ نماز دین کا ایک ایسا جزء ہے کہ جس کے بغیر ہمارا ایمان اور دین نامکمل ہے یا یہ کہ سکتے ہیں کہ اس کے بغیر ایک مسلمان اسلام سے نکل جاتا ہے اور وہ مسلمان ہی نہیں رہتا۔ اللہ اکبر
    ہمارے پیارے آقا محمد ۖ نے فرمایا ہے کہ :
    " صلّو کما رایتمونی اصلّی"
    (نماز اسی طرح پڑھوجس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو)

    مگر آج کل ہر ایک نے اپنی نماز کے طریقہ کو نبی پاک ۖ کی نماز کے طریقے کے مطابق ہونے کا دعوی کیا ہے مگر حقیقیت یہ ہے کہ جب تک نماز کا طریقہ صحیح احادیث کے مطابق نہیں ہے تب تک وہ نماز قابل قبول ہر گز نہیں ہے اور وہ نماز محمد ۖ کی نماز کے طریقیکار کے مطابق نہیں ہوسکتی۔
    آئیے ہم آج دیکھتے ہیں کہ ہم نماز میں کس قسم کی کوتاہیوں اور غلطیوں کے مرتکب ہوتے ہیں اور جس کے کرنے سے ہم اللہ کے رسول ۖ کے اوپر والے قول پہ پورا نہیں اتر سکتے اور ہماری نماز بارگاہ الہی میں قبول نہیں ہوتی۔
    نماز نبوی ۖ پر آج کل بہت ساری کتابیں چھپ چکی ہیں۔ الحمد اللہ مگر میں آج آپ بھائیوں/ بہنوں کو نماز کے طریقہ کی طرف نہیں بلکہ نماز کی خاص اور اہم غلطیوں اور کوتاہیوں کی طرف نشاندہی کروں گا جس کا مرتکب تقریبا ہر شحص ہوجاتا ہے چاہیے وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو۔ ان شاء اللہ

    صف بندی:

    جیسا کہ صف بندی کرنا اور صف میں مل کر کھڑا ہونا نماز کا ایک اہم جزء ہے اس کا حکم رسول اللہ ۖ نے تاکید کے ساتھ دیا ہے مگر اس پہلے ہی طریقہ پر مسلمان کوتاہی کرتا ہے اور جب اس کو اس طرف نشاندہی کرائی جاتی ہے تو وہ اس چيز کو بجاء سیکھنے کے اس پر وہ سمجھانا ناگورا گذراتا ہے کہ اس اللہ کے بندے نے مجھے اس بات پر ٹوکا کیوں!؟

    رسول اللہ ۖ کا ارشاد پاک ہے کہ:

    "اپنی صفوں کو برابر کرو- بلاشبہ صفوں کا برابر کرنا نماز کے قائم کرنے میں سے ہے"
    (صحیح مسلم، الصلواۃ، باب تسویۃ الصفوف، حدیث 433)
    یعنی ارکان اور سنن کی تعدیل اور رعایت سے نماز پڑھو- رسول اللہ ۖ فرماتے ہیں کہ:

    " صفوں کو سیدھا کرنا بھی نماز میں قاغم کرنے میں داخل ہے-" اس سے معلوم ہوا کہ صفوں کا ٹیڑھا ہونا نقصان کا موجب ہے-
    خبردار! صفیں ٹیڑھی نہ ہوں کہ صفوں کا ٹیرھا پن باہمی پھوٹ، دلوں کے اختلاف اور باطنی کدورت کا موجب ہے-
    حصرت انس رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا:

    " اپنی صفیں ملی ہوئی رکھو (یعنی کندھے سے کندھا اور قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہو) اور صفوں کے درمیان نزدیکی کرو (یعنی دو صفوں کے درمیان اتنا فاصلہ نہ چھوڑو کہ وہان ایک اور صف کھڑی ہوسکے) اور گردنیں برابر رکھو (یعنی سب برابر جگہ پر کھڑے ہو کا گردنیں برابر ہوں) قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جا ن ہے تحقیق میں شیطان دیکھتا ہوں جو صف کے شيکفوں میں داخل ہوتا ہے گویا کہ بکری کا سیاہ بچہ ہو"
    (ابو داؤد، ابواب الصفوف، باب تسویۃ الصفوف، حدیث 667- اسے امام حبان "387" اور ابن خزیمہ "1545" نے صحیح کہا ہے)

    اب یہاں ایک بات کا پتہ چلتا ہے کہ صفیں سیدھی کرنی نماز میں شامل ہیں اور اس کا حکم رسول اللہ ۖ نے بھی دیا ہے مگر ہماری کتنی مسلمان جماعتیں ہیں جو اس سنت سے عاری ہیں اور پھر بھی نبی ۖ سے محبت کرنے والا امتی کہلاتی ہیں۔ اللہ انہیں ھدایت نصیب فرما‏ے۔ آمین

  2. #2
    mosakhan's Avatar
    mosakhan is offline Senior Member+
    Last Online
    6th August 2011 @ 07:06 AM
    Join Date
    25 May 2010
    Age
    37
    Posts
    127
    Threads
    20
    Credits
    955
    Thanked
    36

    Default

    قدم سے قدم ملانا:

    یہاں ایک بات بتلانا میں اہم سمجھتا ہوں کہ آج کل ہماری مسجدوں میں صحیح نمونے قدم سے قدم ملانے کو عیب تصور کرتے ہیں اور اپنے قدم دور کردیتے ہیں جیسے ہم نے ان سے قدم نہیں ملایا بلکہ ان کی دکھتی رگ پر قدم رکھ لیا اور برے افسوس کی بات ہے کہ ہماری اہل حدیث مسجدوں میں بھی مسلمان قدم صحیح نمونے نہیں ملاتے اور صرف اپنی جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بس انہوں نے قدم ملاکر اپنا کام پورا کردیا مگر اس سلسلہ میں بھی ایک حدیث ہے، زرا ملاحظہ فرمائیے:

    حضرت نعمان بن بشیر رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے لوگوں کی طرف منہ کرکے فرمایا:

    " لوگو! اپنی صفیں سیدھی کرو- لوگو! اپنی صفیں درست کرو- لوگو! اپنی صفیں برابر کرو- سنو! اگر تم نے صفیں سیدھی نہ کیں تو اللہ تعالی تمہارے دلوں میں اختلاف اور پھوٹ ڈال دے گا- پھر تو یہ حالت ہوگئی کہ ہر شخص اپنے ساتھی کے ٹخنے سے ٹخنا،گھٹنے سے گھٹنا اور کندھے سے کندھا چپکا دیتا تھا"
    (ابوداؤد، ابواب الصفوف، باب تسویۃ الصفوف، حدیث 662- ابن حبان "396" نے اسے صحیح کہا ہے-)

    ایک اور حدیث میں حضرت انس رض سے راویت ہے کہ:

    " رسول اللہ ۖ نے فرمایا: صفوں کو سیدھا کیا کرو کیونکہ میں تمہیں پس پشت بھی دیکھتا ہوں"
    حضرت انس رض کہتے ہیں کہ ہم میں سے ہر شخص (صفوں) میں اپنا کندھا دوسرے کندھے اور اپنا قدم دوسرے قدم سے ملادیتا تھا-
    ( بخاری، الجما‏ت والمامۃ "الاذن" باب الزاق المنکب والقدم بالقدم فی الصف، حدیث 718و 725)

    ان اوپر دونوں حدیثوں کو آپ بغور پڑھیں اور ان پر غور و فکر کریں تو یہاں ایک بات کی خصوصی وضاحت کی گئی ہے اور صحابہ کرام رض نے بھی اس بات کو سمجھ کر اس پر عمل کیا ہے کہ قدم کو قدم کے ساتھ اس طرح ملانا کہ کندھا، گھٹنا اور ٹخنا دوسرے کندھے، گھٹنے اور ٹخنے کے ساتھ مل جائے اور یہ ہی طحیح طریقہ ہے نماز میں صف بندی کرنے کا مگر آج کل ہمارے موحد حضرات پاؤں کی اگلی انگلیاں ملا کر اپنا فرض ادا کردیتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے سنت رسول ۖ کا صحیح طریقہ قدم ملانا ہے اور قدم پورے پاؤں کو کہتے ہیں نہ کہ صرف اگلی انگلیوں کو۔۔۔۔اور آپ خود بغور جائزہ لیں کہ اگلی انگلیاں ملانے سے یہ حکم پورا نہیں ہوتا کہ گھٹنے اور ٹخنے بھی مل جائيں اور جب آپ پورے قدم کو دوسرے قدم سے ملائيں گے تو گھٹنے اور ٹخنے کی شرائط بھی پوری ہونگی مگر اس اہم رکن و حکم کو ہم لوگوں نے معمولی سمجھ کر صرف پاؤں کی انگلیاں ملا کر سنت پوری کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں حالانکہ جب تک نماز صف بندی سے لےکر سلام تک اسی طرح ادا نہیں کی جاتی جس طری کا حکم وعمل ہمارے رسول اللہ ۖ نے دیا اور کیا ہے تب تک ہماری نماز ناقص رہے گی۔
    اور یہ کوتاہی و غلطی نہ صرف ہمارے مقتدیوں پر اماموں کی طرف سے بھی بے انتہا ہوتی ہے اور خاص طور پر امام مسجد کو اس چيز کی طرف سنجیدگی کے ساتھ لینا چاہیے کہ امام کی ذمیواری مقتدی سے زیادہ ہے۔
    جیسا کہ ابو ہریرہ رض سے روایت ہےکہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا ہے:

    "اگر اماموں نے نماز اچھی طرح (ارکان کی تعدیل اور سنتوں کی رعایت کے ساتھ) پڑھائی تو تمہارے لیے بھی ثواب ہے اور ان کے لیے بھی ثواب ہے اور اگر نماز پڑھانے میں خطا کی تو تمارے (مقتدیوں) کے لیے تو ثواب ہے اور ان (اماموں) کے لیے وبال"-
    ( بخاری، الجما‏عۃ والامامۃ 'الاذن" باب اذا لم یتم الامام واتم من خلفہ، حدیث 694)

    تو میرے بھائیو! اس بات پر اللہ کے واسطے ذرا غور و فکر کرو کہ جب تک ہماری صف بندی مکمل صحیح طریقہ رسول اللہ ۖ کے مطابق نہیں ہوگی تب تک ہماری نماز کبھی بھی صحیح ادا نہیں ہوگی اور اس کی ساری ذمیواری ہمارے کندھوں پر ہوگی۔

  3. #3
    mosakhan's Avatar
    mosakhan is offline Senior Member+
    Last Online
    6th August 2011 @ 07:06 AM
    Join Date
    25 May 2010
    Age
    37
    Posts
    127
    Threads
    20
    Credits
    955
    Thanked
    36

    Default

    تکبیر تحریمہ میں ہاتھ کندھوں تک اٹھانا:

    یہ بات بھی پہلی بات کی طرح بہت اہم ہے کہ ہمارے بہت سارے برادران مساجد میں نماز کے لیے آتے ہیں اور جب تکبیر اولی کہتے ہیں تو ہاتھوں کو تھوڑا سا اوپر اٹھا کر فورا اللہ اکبر کرتے ہوئے سینے پر باندھ لیتے ہیں نماز کا اصل طریقہ ہے کہ تکبیر اولی میں ہاتھوں کو کندھوں تک یا پھر کانوں تک بھی اٹھا نا جائز ہے نہ کہ صرف پیٹ تک اٹھاکر اشارہ کرکے سینے پر باندھ لو یہ سنت نبوی ۖ کے سرار بر خلاف ہے اور اس کو نماز رسول ۖ کا صحیح طریقہ ہر گز نہیں کہا جاسکتا۔
    ہاتھ اٹھاتے وقت 4 چيزيں ذھن میں ہونی چاہیں،

    1/ حضرت عبداللہ بن عمر رض فرماتے ہیں کہ:
    " میں نے نبی ۖ کو دیکھا آپ نے نماز کی پہلی تکبیر کہی اور اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھائے"
    ( بخاری، الاذان، باب الی این یرفع یدیہ؟ حدیث 738)
    2/ ہاتھ اٹھاتے وقت انگلیاں (نارمل طریقے پر) کھلی رکھیں- انگلیوں کے درمیان زیادہ فاصلہ کریں نہ انگلیاں ملائيں-
    (ابو داؤد، الصلواۃ، باب من لم یذکر الرفع عند الرکوع، حدیث 753- اسے امام حاکم اور حافظ ذھبی نے صحیح کہا ہے)
    3/ رسول اللہ ۖ دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے-
    (بخاری، الاذن، باب رفع الیدین فی التکبیرہ الاولی مع الافتتاح سواء، حدیث 735)
    4/ رسول اللہ ۖ (کبھی کبھی) ہاتھوں کو کانوں تک بلند فرماتے-
    (مسلم، الصلواۃ، باب استجاب رفع الیدین حذوالمنکبین-----حدیث 391)

    مگر زیادہ تر یہ ہے کہ ہاتھوں کو کندھوں تک ہی اٹھایا جائے اس سلسلہ میں کچھ حضرات ایک حدیث کے طرف نسبت کرتے ہیں کہ:
    سیدنا وائل بن حجر رص فرماتے ہیں یہ مجھے رسول اللہ ۖ نے فرمایا:
    "اے وائل بن حجر! جب تم نماز پڑھو تو اپنے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھاؤ اور عورت اپنے دوںوں ہاتھ اپنی چھاتی کے برابر اٹھائے"

    اس روایت کو مفتی عبد الرؤف سکھروی حنفی نے اپنی تالیف "خواتین کا طریقہ نماز" میں (مجموع الزوائد، ج 2، ص:103) کے حوالہ سے نقل کیا ہے- جبکہ مجمع الزوائد میں اسی صفحہ پر اس روایت کے ساتھ ہی اس کا ضعف بھی بیان کردیا گیا ہے- امام ھیثمی فرماتے ہیں اس روایت کو طبرانی نے وائل بن حجر رض کے مناقب میں ایک لمبی حدیث کے تحت روایت کیا ہے- میمونہ بنت حجر عن عمتھا ام یحی بنت عبد الجبار کی سن سے "اور میں اسے نہیں پہنچاتا" اس کے باقی راوی بھی ثقہ ہیں- دیکھیے ( مجموع الزوائد ج2، ص:103) غرضیکہ سند مین مجہول راوی کی وجہ سے روایت کمزور اور ناقابل حجت ہے- ایسی روایت نبی ۖ کی طرف نسبت کرکے کسی مسئلہ کے ثبوت میں پیش کرنا نہ صرف بہت بڑی جہالت ہے بلکہ بہت بڑی خیانت ہے-
    ان اوپر بیان کیے ہوئے اقوال و احکام رسول اللہ ۖ کی روشنی میں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ تکبیر تحریمہ میں ہاتھوں کا کندھوں تک یا پھر کانوں تک اٹھانا مسنون ہے نہ کہ صرف اشارتا اوپر اٹھاکر فورا سینے پر باندھ لیں اور یہ فعل سراسر نماز نبوی ۖ کے خلاف ہے اور ہمارے اماموں اور مقتدیوں کو اس بات پر عمل کرنا چاہیے اور مساجد کے اماموں کو مقتدیوں کو اس چيز کی آگاہی دینا فرائض امامت میں شامل ہے- ان شاء اللہ

  4. #4
    sheich is offline Senior Member+
    Last Online
    26th December 2015 @ 01:03 PM
    Join Date
    28 Sep 2009
    Age
    53
    Posts
    120
    Threads
    6
    Credits
    1,000
    Thanked
    10

    Default

    ماشااللہ ....

  5. #5
    silentrude is offline Junior Member
    Last Online
    20th November 2012 @ 03:40 PM
    Join Date
    19 Jan 2008
    Location
    LAHORE PAKISTAN
    Age
    39
    Posts
    28
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Allah hum sab ko amal karny ki toofeq aata farmay ameen

  6. #6
    tariqmalik's Avatar
    tariqmalik is offline Senior Member+
    Last Online
    26th December 2019 @ 09:47 AM
    Join Date
    26 Feb 2009
    Location
    islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    250
    Threads
    0
    Credits
    48
    Thanked
    8

    Default


  7. #7
    my pakistan's Avatar
    my pakistan is offline Senior Member+
    Last Online
    15th December 2022 @ 08:05 AM
    Join Date
    14 Jun 2010
    Location
    pakistan
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    419
    Threads
    74
    Credits
    1,497
    Thanked
    11

    Default great


    jazakALLAH bhai
    Attached Images Attached Images  

  8. #8
    ALLAHHUMALABAIK is offline Member
    Last Online
    14th December 2010 @ 08:57 PM
    Join Date
    07 Dec 2010
    Gender
    Male
    Posts
    67
    Threads
    7
    Thanked
    6

    Default جزاک اللہ

    بالکل ٹھیک لکھا آپ نے
    Attached Images Attached Images  

  9. #9
    jjj420 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd April 2013 @ 11:18 AM
    Join Date
    12 Aug 2009
    Age
    41
    Posts
    32
    Threads
    0
    Credits
    980
    Thanked
    3

    Default

    Mashaallah

  10. #10
    Farhankhan82's Avatar
    Farhankhan82 is offline Advance Member
    Last Online
    30th March 2021 @ 04:23 PM
    Join Date
    21 Nov 2009
    Location
    Peshawar
    Gender
    Male
    Posts
    1,445
    Threads
    87
    Credits
    983
    Thanked
    71

    Default

    Masha'Allah

  11. #11
    mynamewaheed is offline Member
    Last Online
    21st January 2011 @ 10:02 PM
    Join Date
    22 Dec 2010
    Age
    43
    Gender
    Male
    Posts
    198
    Threads
    26
    Thanked
    27

    Default جزاک اللہ

    اسلام و علیکم

    ماشاء اللہ

  12. #12
    Faizan Mehtab's Avatar
    Faizan Mehtab is offline Senior Member
    Last Online
    27th September 2018 @ 07:00 AM
    Join Date
    16 Feb 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,346
    Threads
    112
    Credits
    690
    Thanked
    35

    Default

    .
    Attached Images Attached Images  

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 23
    Last Post: 26th May 2020, 01:49 PM
  2. معاشرے کی غلطیاں یا کوتاہیاں
    By aajizUsmani in forum Baat cheet
    Replies: 9
    Last Post: 12th April 2014, 10:27 AM
  3. Replies: 12
    Last Post: 10th December 2013, 08:36 AM
  4. Replies: 45
    Last Post: 7th February 2012, 02:59 PM
  5. Replies: 3
    Last Post: 10th May 2011, 11:45 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •