کراچی (اسٹاف رپورٹر)
پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹس کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ڈومیسٹک شیڈول کے مطابق سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ ستمبر کے آخری ہفتے میں، تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ اکتوبر میں اور ایشین گیمزکے لیے کوچنگ کیمپ اکتوبر میں پی ایس بی ہال اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ ایشین گیمزکے لیے کوچنگ کیمپ اور کھلاڑیوں کی تیاریوں کے حوالے سے پی بی ایس اے وفاقی حکومت کی جانب سے مالی معاونت کی منتظر ہے۔ پی بی ایس اے کھلاڑیوں کی تیاریوں کے حوالے سے غیرملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کھلاڑی انفرادی اور ٹیم ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ شیڈول کے مطابق قومی کھلاڑی جن انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لیں گے ان میں نومبر میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز، دسمبر میں شام میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، جنوری 2011 ء میں تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ، اپریل2011 ء میں آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ اور مئی 2011 میں بھارت میں ہونے وایل ایشین اسنوکر چیمپئن شپ شامل ہے۔
Bookmarks