جناب شاہین اقبال اثرسوال یہ نہیں آقاﷺ سے کتنی الفت ہے
سوال یہ ہے کہ سنت سے کتنی رغبت ہے؟
سوال یہ نہیں بدعت قبیح ہے کتنی
سوال یہ ہے کہ سنت میں کیا قباحت ہے
سوال یہ نہیں دعوے ہمارے کتنے ہیں
سوال یہ ہے کہ دعوﺅں میں کیا صداقت ہے؟
سوال یہ نہیں طیبہ ہے کتنی دور ابھی
سوال یہ ہے کہ سنت سے کتنی قربت ہے؟
سوال یہ نہیں ہم کیسی نعت پڑھتے ہیں
سوال یہ ہے کہ پڑھنے میں کیسی نیت ہے؟
سوال یہ نہیں سیرت کا علم ہے کتنا
سوال یہ ہے کہ کس کی بنائی صورت ہے؟
سوال یہ نہیں ہم ان پہ مرتے ہیں کتنا
سوال یہ ہے کہ جینے میں بھی اطاعت ہے؟؟
Bookmarks