نماز جمعہ کے واجب ہونے کی شرطیں

نماز جمعہ واجب ہونے کی چھ (6) شرطیں ہیں :

(1) مقیم ہونا : مسافر پر نماز جمعہ واجب نہیں -

(2) تندرست ہونا : بیمار پر نماز جمعہ واجب نہيں، اسی طرح بیمار دار پر بھی واجب نہیں جس کے چلے جانے سے بیمار کا کوئی خبرگیر نہ رہے،نہایت ضعیف و بوڑھا بھی،جو چلنے پھرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو بیمار کے حکم میں ہے-

(3) آزاد ہونا : ‏غلام پر نماز جمعہ واجب نہيں-

(4) مرد ہونا : عورت پر نماز جمعہ واجب نہيں-

(5) چلنے پر قادر ہونا : لنگڑے پر نماز جمعہ واجب نہيں بشرطیکہ لنگڑا پن جامع مسجد تک جانے سے مانع ہو-

(6) بینا ہونا : اندھے پر نماز جمعہ واجب نہيں البتہ کانے اور چندھے (آنکھ میچ کر دیکھنے والا،کم نظر) پر واجب نہيں-



اگر مسافر ،بیمار ،غلام ،عورت،لنگڑا،اندھا (جن پر جمعہ واجب نہيں)صحت جمعہ کے شرائط کے ساتھ جمعہ ادا کریں تو نماز ہوجائے گی یعنی ظہر کا فرض ان کے ذمہ سے اتر جائے گا-

ایسے لوگوں کو جن پر جمعہ واجب نہيں ظہر کے بجائے جمعہ پڑھنا افضل ہے،بخلاف عورت کے کہ اس کو جمعہ کے بجائے ظہر ہی پڑھنا افضل ہے-

نوٹ:شروط متذکرہ کے علاوہ عام شرائط نماز (عقل ، بلوغ وغیرہ)کا موجود ہونا، نیز ترک جماعت کے عذرات سے خالی ہونا (جمعہ واجب ہونے کے لئے )شرط ہے
-