irfan_qureshi said:
السلام وعلیکم
سب سے پہلے آئ ٹی دنیا اور ٹیم ممبرز کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے اس خوشی کے موقع پر مجہے یاد رکھا اور اس کا حصہ بنایا
س: آپ آئ ٹی دنیا میں اپنی کارکردگی کو کس نظر سے دیکھتے ھیں؟
ج اپنی کارکردگی کے بارے میں میں اپنی کوئ رأے قائم نہیں کر سکتا اس بارے میں وہی لوگ بہتر بتا سکتے ہیں جو آسک اینڈ ایکسپرٹ کا وزٹ کرتے ہیں اور جن کا کوئ مسلہ شاہد میں نے حل کیا ہو ویسے میری پوری کوشش ھوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلے حل کروں۔ اور ممبرز کی مدد کروں مزید جتنا ہو سکے اتنا وقت یہاں گزاروں
س: فورم پر وہ احباب جو آپ کو اچھی طرح جانتے ہیں؟
ج مجھے آپ سے اس سوال کی توقع تھی(مسکراتے ہوے) ویسے اپنے سکشن سے باہر کم ہی جاتا ہوں۔ لیکن ان دنوں میں تھوڑا آگے پیچھے گھومنے کا اتفاق ہوا۔ تو باقی ممبرز کو جاننے کا موقع بھی ملا۔ویسے ریل لائٹ اور لاسیلکی بھائ سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔اسکے علاوہ قریب سے جاننے والا فی الحال اس فورم پر کوئ نہیں۔لیکن انشاءاللہ جلد ہی لوگ مجھےمزید جان لیں گے۔کیونکہ اب میں باقی سیکشن بھی وزٹ کرتا رہتا ہوں اور وہاں بھی ریپلاے کرتا رہتا ہوں
Bookmarks