Results 1 to 4 of 4

Thread: جماعت اہلسنت کے تحت برطانیہ بھر میں یوم شہ

  1. #1
    Foreign-Observe's Avatar
    Foreign-Observe is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd May 2016 @ 03:50 PM
    Join Date
    04 Apr 2010
    Posts
    583
    Threads
    202
    Credits
    0
    Thanked
    194

    Default جماعت اہلسنت کے تحت برطانیہ بھر میں یوم شہ

    یورپ سے

    جماعت اہلسنت کے تحت برطانیہ بھر میں یوم شہادت فاروق اعظم پر پروگرامات

    لوٹن (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے رہنماؤں نے یکم محرم کو یوم شہادت خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق اعظم کے حوالے سے مختلف تقریبات میں حضرت فاروق اعظم کی شخصیت، اسلام میں ان کی اہمیت اور دینی حوالے سے ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔ علامہ ظفر محمود فراشوی مجددی نے الجامعتہ الکریمیہ مانچسٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاروق اعظم کا وجود اسلام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ انہوں نے پوری زندگی محبت رسول میں ڈوب کر گزاری اور ان کا عہد خلافت عدل و انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے آج کے دور کے اقوام متحدہ کے بنیادی انسانی حقوق کے چارٹر کی بنیاد اور اصل ہے۔ آج یورپ جس فلاحی ریاست پر نازاں ہے اور بیروزگاری الاؤنس، چائلڈ بینیفٹس یا دیگر الاؤنسز کا ذکر ہے یہ سب فلاح و بہبود کے کام سب سے پہلے حکومتی سطح پر حضرت فاروق اعظم نے کئے۔ پیر سید منور حسین جماعتی نے کہا کہ انہوں نے اسلام قبول کیا تو علی الاعلان نمازیں پڑھی گئیں اور جب انہوں نے ہجرت کی تو اس شان سے اعلان کر کے کی۔ انہوں نے ہمیشہ عدل و انصاف سے کام لیا۔ علامہ سید منور حسین بخاری نے کہا کہ آپ ذرا بھر توہین رسالت یا توہین اسلام برداشت نہیں کر سکتے تھے ہر موقع پر تلوار نکال لیتے تھے اور صاحب بصیرت اتنے تھے کہ ہمیشہ آپ کا فیصلہ صائب ہوتا تھا۔ پیر سید زاہد حسین رضوی نے کہا کہ اسلام میں ان کا مقام اتنا بلند تھا کہ حضور نے فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر فاروق ہوتا۔ پیر سید دلدار علی شاہ نے کوونٹری دیوان حضوری سنٹر میں حضرت فاروق اعظم کے دور کی فتوحات کا خصوصی تذکرہ کیا۔ حافظ فضل احمد قادری نے ڈربی میں ایک تقریب میں مدینہ شریف میں اسلامی ریاست کے قانون اور حضرت عمر فاروق کے غلبہ اسلام کے لیے محنت، عدل اور ظاہری شان و شوکت سے دور رہ کر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پیر سید شعیب حسین شاہ نے بلیک برن جامعہ ہاشمیہ میں خطاب کرتے ہوئے حضرت فاروق اعظم کی فضیلت اور اللہ کے رسول کے ساتھ وفاداری کا ذکر کیا۔ مفتی غلام سرور نقشبندی اور حافظ نعمت علی چشتی نے ہڈرز فیلڈ میں حضرت فاروق اعظم کی سادگی اور حق پرستی کا ذکر کیا۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے جامعہ اسلامیہ لوٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حضور نے عمر فاروق کو رب سے مانگ کر لیا اور پھر ان کی ایسی تربیت فرمائی کہ انہیں جامع اوصاف بنا دیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے برائرفیلڈ میں حضرت فاروق اعظم کی شخصیت، ان کے علم و تقویٰ، بصیرت اور شجاعت پر گفتگو کی۔ حافظ ظہیر احمد نقشبندی نے لندن میں اور حافظ عبدالغفور چشتی نے ایڈنبرا میں مختلف تقاریب میں حضرت عمر کے حسین دور کا ذکر کیا۔

  2. #2
    nisar naz's Avatar
    nisar naz is offline Senior Member+
    Last Online
    15th June 2015 @ 10:20 AM
    Join Date
    21 Sep 2008
    Location
    hazara
    Posts
    2,894
    Threads
    322
    Credits
    0
    Thanked
    154

    Default


  3. #3
    umair50cent is offline Senior Member+
    Last Online
    9th July 2022 @ 11:17 AM
    Join Date
    19 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    89
    Threads
    5
    Credits
    1,282
    Thanked
    2

    Default

    حضرت ابو بکرصدیق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی صداقت کو سلام
    حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی عدالت کو سلام
    حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی سخاوت کو سلام
    حضرت علی شیر خدا رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی شجاعت کو سلام

  4. #4
    furrukh riaz is offline Junior Member
    Last Online
    23rd January 2011 @ 12:11 PM
    Join Date
    03 Dec 2010
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    27
    Threads
    1
    Credits
    1,060
    Thanked
    2

    Default

    salam hazrat umer ki azmat ko.that s very good and positive sign in british to conduct a programe on the life of hazrat umer farooq rz .great and highly apcitable

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 7th February 2021, 07:14 AM
  2. Replies: 2
    Last Post: 14th November 2013, 04:44 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 14th December 2011, 01:12 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 4th March 2011, 03:34 PM
  5. Replies: 4
    Last Post: 16th February 2011, 01:45 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •