السلام علیکم دوستو‏

امریکہ نے مشرق وسطی میںقیام امن کی خاطر اسرائیل کو
نئی بستیوں کی تعمیر سے باز
رکھنے کے لیے شروع کی گئی
کوششیں ترک کر رہا ہے۔
امریکہ چاہتا تھا کہ اسرائیل
متنازعہ بستیوں کی تعمیر روک
دے۔ فسلطینیوں نے اسرائیل کے
ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے
لیے بستیوں کی تعمیر روکنے
کی شرط رکھی تھی۔
فسلطینیوں نے آخری بار ستمبر
میں اس وقت اسرائیل کے ساتھ
مذاکرات ختم کر دیے تھے جب
اسرائیل کی طرف سے غرب اردن
میں نئی بسیوں کی تعمیر پر دس
ماہ تک جاری رہنے والے
پابندی کی مدت ختم ہو گئی
تھی۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ
دونوں فریقین کو مذاکرات کی
میز پر لانے کی کوششیں جاری
رکھے گا۔ ایک اعلی امریکی
اہلکار نے بتایا
کہ ان کی اسرائیل کو مقبوضہ
علاقوں میں تعمیر سے باز
رکھنے کی کوششیں ناکام ہو
گئی ہیں۔
ستمبر میں تقریباً دو سال کے
وقفے کے بعد امن مذاکرات
دوبارہ شروع ہوئے تھے لیکن
اسرائیل کی طرف سے تعمیر پر
پابندی جاری نہ رکھنے کے
فیصلے کی وجہ سے یہ جلد ہی
ختم ہو گئے۔