السلام علیکم دوستو
کیا آپ جانتے ہیں کہ
پچاسی فیصدافرادکے
خیال میںخوشگوار
زندگی کیلئے بچوں کا ہونا ضروری
ہے؟گیلپ سروے گیلانی ریسرچ
فائونڈیشن کے ایک حالیہ سروے
کے مطابق پچاسی فیصدافراد کے
خیال میں خوشگوار زندگی
گزارنے کیلئے بچوں کا ہونا
ضروری ہے ۔ گذشتہ نو سالوں
میںلوگوں کی سوچ میں کافی
تبدیلی دیکھی گئی ہے کیونکہ
اس سوال کے حوالے سے 2001ء
میں نوے فیصد لوگوں کا خیال
تھا کہ خوشگوار زندگی کیلئے
بچوں کا ہونا ضروری ہے جبکہ
2010ء کے سروے کے مطابق
پچاسی فیصد لوگوں کا خیال ہے
کہ بچوں کا ہونا ضروری ہے ۔
دیہی علاقے کے نوے فیصد
لوگوں کے خیال میں خوشحال
زندگی کیلئے بچوں کا ہونا
ضروری ہے ۔جبکہ شہری علاقے
کے اناسی فیصد لوگوں کے خیال
میں خوشحال زندگی کیلئے بچوں
کا ہونا ضروری ہے ۔
Bookmarks