Results 1 to 5 of 5

Thread: ماسکنگ کیا ہے اور اس کا طریقہ

  1. #1
    Mawara's Avatar
    Mawara is offline Senior Member+
    Last Online
    27th July 2012 @ 04:28 PM
    Join Date
    07 Dec 2010
    Location
    pata nahi ¯\(°_o)/¯
    Gender
    Female
    Posts
    1,694
    Threads
    93
    Credits
    0
    Thanked
    79

    Thumbs up ماسکنگ کیا ہے اور اس کا طریقہ

    ماسکنگ کیا ہے اور اس کا طریقہ

    چہرے کی حفاظت کرنے اور اسکی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے کئی طریقے اختیار جاتے ہیں۔ خواتین اس معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں۔ چہرے کی حفاظت و صفائی کے سلسلے میں بازار میں کریمیں، لوشن اور مختلف آرائشی اشیاء دستیاب ہیں جو افزائش حسن میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ فیشل آج کل کی خواتین کی ضرورت بن گیا ہے۔ فیشل کا ایک اہم حصہ ماسک لگاناہے اس کا استعمال جلد کو ترو تازہ رکھتا ہے۔ چہرہ میں چمک، ملائمت اور رنگت پیدا کرنے کیلئے ہفتے پندرہ دن بعد ماسک لگانا مفید ہوتا ہے۔ ماسک لگانے میں یہ چند طریقہ معاون ثابت ہوتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔ ان نسخوں کو آزمائیں، یقینا آپ اپنے چہرے میں پہلے سے زیادہ چمک محسوس کریں گے۔
    طریقہ نمبر ۱
    باداموں کا سفوف۔
    ایک چھوٹا پیالہ لے کر اس میں باداموں کا سفوف، آکسائیڈ آف ہائیڈروجن اس مقدار میں ملائیں کہ وہ محلول کی مانندگاڑھی ہو جائے۔ اسے تیار کرنے کے بعد باریک کپڑا لیں جو چہرے کے برابر ہو۔ اس میں ناک اور آنکھوں کی جگہ سوراخ کر لیں لیکن یہ سوراخ زیادہ بڑے نہیں ہونے چاہئیں۔ اس کپڑے پر محلول کو اچھی طرح پھیلا لیں اب آرام سے لیٹ کر اس کپڑے کو چہرے پر چپکا لیں۔ اپنے قریب کسی برتن میں گرم پانی کا انتظام پہلے سے کر کے رکھیں جس میں فلالین یا اسفنج کا ٹکڑا ہونا چاہیے۔ اسے پانی میں بھگو کرنچوڑ لیں اور چہرے پر رکھ لیں۔ باری باری تمام چہرے پر اس سے سینکائی کریں۔ جب ٹھنڈا ہونے لگے تو پھر اسے پانی میں ڈبو لیں۔ یہ عمل چالیس منٹ تک جاری رکھیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے لیپ اتار کر چہرہ دھو لیں۔ چہرہ تولیے سے خوب خشک کریں اور ہلکی سی کریم لگا کر اس کا مساج کر کے ٹھنڈا پانی چہرے پر ڈالیں۔ اب آئینے میں اپنی شکل دیکھیں۔آپ واضح فرق محسوس کریںگے۔
    طریقہ نمبر ۲
    خشک جلد کیلئے روغن بادام کا ماسک بہترین ہے۔ پرانے قالین کا چہرے کے برابر ایک ٹکرا لیں اور اسے ناک اور آنکھوں سے کاٹ کرسوراخ بنا لیں۔ بادام روغن گرم کریں اور اسے کپڑے پر اچھی طرح لگا کر چہرے کو پہلے ماسک کی مانند ڈھانپ لیں لیکن تیل اس قدر گرم ہو جس سے آپ کی جلد کو کوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو۔ اس ماسک کو آدھا گھنٹہ چہرے کی جلد پر پیوست رہنے دیں۔ یہ ماسک رات کو لگایاجائے تو بہتر ہے اس کو اتار کر کسی ملائم کپڑے سے تیل صاف کر لیں۔ چہرے کو صبح نیم گرم پانی سے دھو کر صابن سے صاف کریں۔
    طریقہ نمبر ۳
    اگر آپ اپنی جلد کی رنگت کو نکھارنا چاہتی ہیں تو آلو کا ماسک لگائیں۔ کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر پاپیس کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں۔ اسے بھی رات کو ہی استعمال کریں۔ تمام رات میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائیگا۔ صبح روئی کے پھا ہے کو پانی میں ڈبو کر اس کی مدد سے چہرہ صاف کر لیں۔ اس کے بعد منہ دھولیں۔
    شلجم اور گاجریں پانی میں ابال کر انہیں کچل لیجئے اور اس آمیزے کو تمام چہرے پر لگا کر آدھ گھنٹہ تک جذب ہونے دیں۔ وقت پورا ہونے پر دودھ میں بھیگی ہوئی روئی سے چہرے کو صاف کر ڈالئے۔ یہ آپ کے چہرے کو میل سے صاف کر کے رنگ کو نکھار دے گا۔
    طریقہ نمبر ۴
    اگر آپ کی جلد بدرنگ ہو گئی ہے تو لیموں اورزیتون کا روغن مفید ہے۔ ایک لیموں کے عرق میں زیتون کا روغن ایک چمچہ ملائیں اور چہرے کو بھاپ دے کر ایک روئی کی گدی بنا کر گرم پانی میں نچوڑ لیں اور اس لیپ کو چہرے پر لگائیں۔ چہرے اور گردن کو آہستہ آہستہ تھپکی دیں۔ تقریباً بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر خشک روئی سے پونچھ لیں۔ اب ململ میں برف کی ڈلی رکھ کر جلد کی آہستہ آہستہ مالش کریں۔ اگر برف دستیاب نہ ہو توکوئی جلد کسنے والا لوشن استعمال کر سکتی ہیں۔
    طریقہ نمبر ۵
    اگر کم وقت میں چہرے کو چمکدار بنانا ہو تو ایک بڑا چمچہ بیسن،آدھے لیموں کا رس،اور بہت تھوڑی ہلدی کا پیسٹ بنالیں اور دس یا پندررہ منٹ کے تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں آپکو اس طریقہ سے اپنی جلد کافی تر و تازہ محسوس ہوگی۔

  2. #2
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    واہ بہت اچھے طریقے سے ماسک لگانے کا طریقہ بتایا
    ۔آپ کا بے حد شکریہ

  3. #3
    Mawara's Avatar
    Mawara is offline Senior Member+
    Last Online
    27th July 2012 @ 04:28 PM
    Join Date
    07 Dec 2010
    Location
    pata nahi ¯\(°_o)/¯
    Gender
    Female
    Posts
    1,694
    Threads
    93
    Credits
    0
    Thanked
    79

    Default

    bohat shkuriya ap ka bhi...

  4. #4
    inaam1's Avatar
    inaam1 is offline Senior Member
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:45 PM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    ال&
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    7,710
    Threads
    409
    Credits
    111
    Thanked
    531

    Default

    بہت شکریہ

  5. #5
    Mawara's Avatar
    Mawara is offline Senior Member+
    Last Online
    27th July 2012 @ 04:28 PM
    Join Date
    07 Dec 2010
    Location
    pata nahi ¯\(°_o)/¯
    Gender
    Female
    Posts
    1,694
    Threads
    93
    Credits
    0
    Thanked
    79

    Default

    apka bhi bohat shkuriya Sir Jee..

Similar Threads

  1. Replies: 11
    Last Post: 26th September 2015, 10:51 AM
  2. Replies: 12
    Last Post: 20th June 2011, 05:41 AM
  3. Replies: 5
    Last Post: 12th December 2010, 01:34 AM
  4. Replies: 2
    Last Post: 11th March 2010, 11:26 AM
  5. Replies: 10
    Last Post: 20th November 2009, 06:36 AM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •