السلام علیکم دوستو

پاکستان کی قومی اسمبلی نے
اعلی ججوں کی تقرری کے
طریقۂ کار کے بارے میں
انیسویں آئینی ترمیم کی
منظوری دے دی ہے۔
بدھ کو اسمبلی میں ترمیم کی
شق وار منظوری کے بعد رائے
شماری ہوئی تو ترمیم کے حق
میں دو سو اٹھاون جبکہ
مخالفت میں صرف ایک ووٹ ڈالا
گیا۔
اسمبلی میں پیش کیے جانے سے
قبل وفاقی کابینہ نے اپنے
اجلاس میں اس ترمیم کی
منظوری دی تھی۔
آئینی اصلاحات کی پارلیمانی
کمیٹی نے منگل کو اُنیسویں
ترمیم کے حوالے سے اپنی
سفارشات قومی اسمبلی میں پیش
کی تھیں۔ ان سفارشات میں
آئین کی چھ دفعات میں ترامیم
کی سفارش کی گئی ہے اور یہ
ترامیم اٹھارہویں آئینی
ترمیم کی مختلف شقوں سے
متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے
کی روشنی میں کی گئی ہیں۔