السلام علیکم دوستو
قومی کرکٹ ٹیم
کےسابق کپتان وسیم
اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس
ٹی ٹوئنٹی کے کئی ماہرکھلاڑی
موجود ہیں۔ پاکستانی
کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں
انڈین پریمیئر لیگ بے مزہ
ہے۔ شاہد آفریدی، عبدالرزاق،
عمر اکمل وغیرہ بھارتی
ٹورنامنٹ کو مزید پرکشش بنا
سکتے تھے۔سابق آل راؤنڈر
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں
کواعتماد نہیں دے رہا۔ سچن
ٹنڈولکر اس عمر میں بھی
سنچری بنا رہا ہے کیونکہ ان
پرکوئی دباؤ نہیں کہ اگر وہ
میچ اچھا نہ کھیلے تو انہیں
یقین ہے کہ وہ ٹیم میں رہیں
گے لیکن پاکستان میں
ہرکھلاڑی بے یقینی کا شکار
ہے کہ وہ آئندہ میچ کھیلے گا
یا نہیں۔
Bookmarks