السلام علیکم دوستو‏

حکمراں پیپلز پارٹی کی دوسری
بڑی حلیف جماعت متحدہ قومی
موومنٹ نے وفاقی کابینہ سے
علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی
رابطہ کمیٹی کا پیر اور منگل
کی رات بیک وقت لندن اور
کراچی میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی
صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے
رابطہ کمیٹی نے وفاقی کابینہ
میں شامل ایم کیو ایم کے دو
وزراء کو فوری طور پر مستعفی
ہونے کے لیے کہا ہے۔ بیرون
ملک پاکستانیوں کے وفاقی
وزیر ڈاکٹر فاروق ستار اور
بندرگاہوں اور جہاز رانی کے
وزیر بابر غوری اس وقت
غیرملکی دورے پر ہیں اور
واپسی پر استعفے دیں گے۔
ایم کیو ایم نے تاہم
پارلیمان میں سرکاری بنچوں
پر ہی بیٹھنے کا بھی فیصلہ
کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پر
فیصلے کا اعلان کرتے ایم کیو
ایم کے رہنما فیصل سبزواری
کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور
پر وہ حکومتی اتحاد کا حصہ
رہیں گے اور پارلیمان میں
سرکاری بینچوں پر ہی بیٹھیں
گے۔‎