GOOD MORNING NEWS


نیگرو پونٹے نے جنرل مشرف سے زیادہ وقت جنرل کیا نی کے ساتھ گزارا

امریکی نائب وزیر خارجہ نے زیادہ وقت جنرل کیانی کے ساتھ گزارا اور صدر مشرف کو آگاہ کیا کہ کانگریس پر کارروائی کے لیے دباؤ ہے۔ جس میں امداد اور فوج کو دی جانے والی امداد کی کمی بھی شامل ہے۔



بنگلہ دیش طوفان: 2300 افراد ہلاک

متاثرہ علاقوں میں اکثر لوگوں نے جمعرات سے کچھ نہیں کھایا
بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں میں دور دراز علاقوں تک جاری ہیں اور جمعرات کو آنے والے سمندری طوفان میں ہلاک ہونے والے کی تعداد دو ہزار تین سو تک پہنچ گئی ہے۔
متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے اور لاشیں نکالنے کا کام ابھی جاری ہے اور حکام اس خدشے کا اظہار بھی کرتے ہیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف دونوں عہدے چھوڑ دیں کیونکہ ان کی موجودگی میں ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہیں۔
بینظیر بھٹو نے یہ بات سینچر کو لاہور سے کراچی روانگی سے قبل ہوائی اڈے پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

حکومت نے لوگوں سے دھوکہ کیا
حکومت نے اس وقت لوگوں سے دھوکہ کیا اور وعدوں پر عمل نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب خود لوگوں نے حکومت کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور ڈنڈے کے زور پر حکومت سے اپنے مطالبات منوارہے ہیں

صحافی غلام فاروق


پاکستان کے وادی سوات میں مقامی طالبان اور سکیورٹی فوسرز کے مابین جاری کشیدگی کو چار ہفتے ہونے کو ہیں لیکن لڑائی میں کمی کی بجائے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور لگتا ہے کہ یہ سلسلہ جلد تھمنے والا نہیں۔

سوات میں موجودہ کشیدگی کی ابتداء تین ہفتے قبل اس وقت ہوئی جب چوبیس اکتوبر کو حکومت نے صبح سویرے سوات کے مختلف علاقوں میں اچانک سکیورٹی فورسز کے ڈھائی ہزار اہلکار تعینات کیے۔


پروفیسر خورشید حسن

گو کہ سابقہ ادوار میں بائیں بازو کی طلبہ تنظیمیں زیادہ سرگرم اور فعال رہی تھیں، مگر دائیں بازو کی قوت اسلامی جمعیت طلبہ کا بھی ان تحریکوں میں اہم کردار رہا ہے۔


عمران کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف آج یعنی جمعہ کو ملک بھر میں تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ نے متعدد کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور ایک جلوس نکلا گیا ہے۔ جلوس کا آغاز پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس کے لاء کالج سے ہوا۔

SPORTS

آخری میچ میں پاکستان کی فتح

شعیب ملک نے آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا
جے پور میں پاک بھارت سیریز کے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو اکتیس رنز سے شکست دے دی ہے۔
جے پور ون ڈے میں شکست کے باوجود بھارت نے یہ سیریز دو کے مقابلے میں تین میچوں سے جیت لی ہے۔

میری وجہ سے سیریز ہارے: آفریدی

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی تسلیم کرتے ہیں کہ جنوبی افریقہ
کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں شکست کی وجہ ان کی خراب بیٹنگ تھی۔
بھارت روانگی سے قبل شاہد آفریدی نے کہا کہ کچھ عرصے سے ان کی بیٹنگ فارم اچھا نہیں لیکن ان کی کوشش ہوگی کہ ان کی فارم جلد بہتر ہو اور وہ بھارت میں بالنگ کےساتھ اچھی بیٹنگ بھی کریں۔


آفریدی کے بقول بھارت میں پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی ہمیشہ بہتر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہل ڈراوڈ انڈیا کے اہم کھلاڑی ہیں، ان کے نہ ہونے سے فرق پڑ سکتا ہے لیکن بھارت کی ٹیم کے نئے کھلاڑی بھی کافی اچھے ہیں۔


کپتانی کی دوڑ میں کون کون شامل ہے

عالمی کپ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان یونس خان کے کپتان بننے سے انکار کے بعد کھلاڑیوں میں ٹیم کی کپتانی حاصل کرنے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے۔
گزشتہ برس آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں یونس خان کے کپتانی سے اچانک انکار کے بعد ایک روز کے لیے بنائے گئے کپتان محمد یوسف کے مطابق اگر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کپتانی کی پیشکش کرے گا تو وہ اسے قبول کر لیں گے کیونکہ وہ خود کو اس کا اہل سمجھتے ہیں۔

ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز کی بات ہے: عبدالرزاق

عبدالرزاق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی کپتانی کی پیشکش کی تو وہ انکار نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز کی بات ہے اور ’اگر مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی تو میں خود کو اس کا اہل ثابت کروں گا۔‘میں ٹیم کی قیادت کے لیے تیار ہوں: شاہد آفریدی

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کپتان کے فیصلے پر گومگوں کا شکار ہے اور اس سلسلے میں صلاح مشورے جاری ہیں لیکن کسی حتمی فیصلے پر پہنچنا دشوار دکھائی دے رہا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے کپتانی کے لیے اہل کھلاڑی کے لیے سو فیصد فٹ ہونے کے علاوہ دیگر شرائط بھی رکھی ہیں اب دیکھنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے وضع کیے گیے اس معیار پر کون سا کھلاڑی پورا اترتا ہے۔ اس کے علاوہ کرکٹ بورڈ کے لیے یہ بھی لمحہء فکریہ ہے کہ اگر ٹیم میں موجود اتنے کھلاڑی قیادت کے امیدوار ہیں تو ٹیم میں نظم وضبط کا کیا حال ہوگا؟


SHOW BIZZ
کراچی: شفیع محمد انتقال کر گئے

ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے معروف اداکار شفیع محمد ہفتہ کی رات جگر کے عارضہ کے باعث اپنے گھر واقع کلفٹن میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر اٹھاون برس تھی۔
شفیع محمد شاہ پچھلے کچھ عرصے سے بلند فشارِ خون، ذیابیطس، اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ہفتہ کی رات انہوں نے جگر میں درد کی شکایت کی اور ہسپتال جانے سے قبل ہی اپنےگھر پر دم توڑ دیا۔ انہوں نے سوگواروں میں بیوہ، چار بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

ان کی نماز جنازہ یثرب امام بارگاہ واقع ڈیفنس میں اتوار کو ادا کی گئی اور انہیں پی ای سی ایچ ایس کے قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِخاک کیا گیا۔

ان کے جنازے میں ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ ٹی وی، فلم اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے افراد اور فنکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شفیع محمد نے سن دو ہزار دو کے عام انتخابات میں کراچی کے ایک حلقے سے حصہ لیا تھا۔ وہ سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد میں حاصل کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔

سندھ فلم سنسر بورڈ کے ممبر اطہر جاوید صوفی نے کہا ہے کہ شفیع محمد شاہ اداکاری کے حوالے سے ایک بہت بڑا نام تھا اور ان کی موت سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موت سے جو شوبز کی دنیا کو نقصان ہوا ہے وہ ناقابلِ تلافی ہے۔


نصیبو لعل کے گانے پر پابندی کا مطالبہ


نصیبو لعل اور اکرم راہی کا یہ گانا ریاست جموں و کشمیر میں بہت مقبول ہے
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں علماء نے گلوکارہ نصیبو لعل کے ’توہین آمیز‘ گانے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
مذہبی رہنماؤں کو نصیبو لعل اور اکرم راہی کے گانے کے بول ’نصیب ساڈھے لکھے رب نیں کچی پنسل نال (رب تعالیٰ نے ہمارے نصیب کچی پنسل سے لکھے ہیں)‘ پر اعتراض ہے اور وہ اسے توہین آمیز قرار دے رہے ہیں۔
’بالی وڈ کی ایک سنجیدہ آواز‘

بالی وڈ کے مشہور فلم ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کا شمار ان فلم ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جو اپنی ہر فلم میں سماج کے حسّاس اور سنجیدہ پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔
’چاندنی بار‘ ’پیج تھری‘ اور ’ کارپوریٹ‘ جیسی فلموں کے خالق مدھر بھنڈارکر سے بی بی سی ہندی کے انڈیا ایڈیٹر سنجیو شریواستو نے ایک ملاقات کی اور ان کی زندگی کے نہاں پہلوؤں کو جانا۔۔۔


نیٹ سائنس

جنین کی کلوننگ کا ارادہ ترک

پہلی کلون شدہ بھیڑ کےخالق سائنسدان نے طبی تحقیق کے لیے انسانی ایمبریوز کی کلوننگ کا ارادہ ترک کردیا۔

’ماحولیاتی تبدیلی پر مل کر کام‘

یواین سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر گلوبل وارمنگ پر کام کریں۔

سندر بن اور بنگال کا جادو

سندربن تقریباً دس ہزار مربع کلومیٹر پر محیط مینگروو ہے، جس کا ساٹھ فیصد حصہ بنگلہ دیش میں آتا ہے۔

بل گیٹس، ایک بار پھر امیر ترین


بل گیٹس کی کل دولت 59 ارب ڈالر ہے جو انہوں نے مائیکروسافٹ سے کمائی ہے
امریکی بزنس میگزین فوربز کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس امریکہ میں امیر ترین شخصیات کی فہرست میں مسلسل چودھویں بار سرفہرست ہیں۔
چار سو امریکیوں کی اس فہرست میں بل گیٹس 59 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر اور سرمایہ کار وارن بفٹ 52 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کزینو کا کاروبار کرنے والے شیلڈن اڈیلسن اور سافت ویئر کمپنی کے مالک لیری ایلیسن تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس سال پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ وال مارٹ سٹورز کے مالک والٹن خاندان کا نام اس فہرست میں پہلے دس افراد میں شامل نہیں ہے۔ والٹن خاندان پر گوگل کے بانی سرجی برن اور لیری پیج نے برتری حاصل کر لی ہے جوکہ مشترکہ طور پر پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ یہ دونوں افراد انفرادی طور پر 18.5 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

سرمایہ کار کرک کرکورین کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جن کی دولت میں ایک سال کے عرصے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہ نو ارب ڈالر سے بڑھ کر اٹھارہ ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ کار کرک کرکورین فہرست میں ساتوین نمبر پر ہیں۔

فوربز میگزین کے مدیر میتھیو ملر کے مطابق اس سال فہرست میں وہ لوگ نمایاں رہے جن کے حصص نے سٹاک مارکیٹ میں اچھا کاروبار کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جو لوگ اس سال فہرست میں ہیں ان کا نام اگلے سال بھی فہرست میں شامل ہوگا کیوں کہ اس کا دارومدار مارکیٹ کے رجحان پر ہے‘۔

فہرست میں شامل چار سو ارب پتیوں کی کل دولت 1.54 کھرب ڈالر ہے جو کہ کینیڈا کی کل قومی پیداوار سے بھی زیادہ ہے۔