السلام عليكم دوستو
پاکستان کے صوبہ خیبر
پختونخوا کے جنوبی ضلع
ہنگو میں ایک ویگن میں
ہونے والے دھماکے میں اٹھارہ
افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق یہ
دھماکہ پیر کی صبح آٹھ بج
کر پچاس منٹ پر جوزرہ کے
مقام پر ہنگو سے کوہاٹ جانے
والی ایک مسافر گاڑی میں ہوا۔
پولیس اہلکار اسلام الدین
نے بتایا کہ مسافر
ویگن میں عورتوں اور بچوں
سمیت اٹھارہ افراد سوار تھے
جو تمام اس دھماکے میں ہلاک
ہوگئے ہیں۔
پولیس اہلکار کے مطابق
دھماکے میں گاڑی مکمل طور
پر تباہ ہوگئی ہے جبکہ
دھماکے کے وقت اس کے
پیچھے آنے والی گاڑی بھی
دھماکے کی شدت سے الٹ
گئی اور اس میں سوار نو افراد
زخمی ہوئے ہیں۔ اہلکار کا یہ
کہنا تھا کہ جس وقت دھماکہ
ہوا تو گاڑی ایک سکیورٹی
چیک پوسٹ سے چند سو گز
کے فاصلے پر تھی۔
حکام کے مطابق بارودی مواد
ویگن میں نصب تھا اور اس
کے پھٹنے سے ویگن میں
موجود گیس کا سلنڈر بھی
پھٹ گیا۔
Bookmarks