Results 1 to 11 of 11

Thread: دلہن کا سفر میکے سے سسرال تک

  1. #1
    Join Date
    20 Apr 2010
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,114
    Threads
    242
    Thanked
    67

    Default دلہن کا سفر میکے سے سسرال تک




    دلہن کا سفر میکے سے سسرال تک


    شادی چار لفظوں کا مجموعہ بظاہر چھوٹا سا لفظ مگر بڑا معنی خیز جاندار اپنے اندر ایک عجب طلسم و اسرار چھپاۓ ہوۓیہ ہی وجہ ہے کہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے سنجیدہ سے سنجیدہ طبع افراد بھی شادی کا نام آتے ہی مسکرا دیتے ہیں یا شرما جاتے ہیں ہر جوان لڑکا اور لڑکی اس لفظ کے سہارے سپنوں کی حسین دنیا میں کھو

    جاتے

    ہیں یہ انہیں تحفظ کا احساس دلاتا ایک ایسا رشتہ ہے جس میں سب سے زیادہ اپنائیت کا احساس جاگتا ہے

    مختصر کہوں تو بیٹی کو کبھی یہ مت کہیں

    دیکھا گیا ہے کہ گھر میں کی جانے والی بے جا روک ٹوک کی کرواہٹ کو یہ کہہ کر شیرے میں لپیٹ دیا جاتا ہے کہ بھئی سسرال جا کے جو دل چاہے کرتی رہنا یا شوہر کے گھر تمہیں پوری آزادی ہو گی اور لڑکی حقیقتا سمجھتی بھی یہی ہے جو کہ اس کے حق میں غلط ہےشادی لفظ ایک لڑکی کو بڑا سیدھا سا تصور دیتا ہے جس کے بارے میں لڑکی صرف یہ ہی سوچ سکتی ہے کہ شادی کا مطلب ہے خوب تیار ہو کر بن سنور کر دلہن بننا.شادی کا مطلب یہ ہی سمجھا جاتا ہے کہ شادی والے دن لڑکی خوب سج سنور کے زیور سے لدی پھندی جہیز سے بھرے ٹرک کے ساتھ سسرال میں قدم رکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اپنی آزاد زندگی میںبھی قدم رکھ رہی ہے میکے کی پابندیوں سے آزاد!

    کچے ذہہنوں کی لڑکیاں اس کو ذہہن میں بسا کر سسرال میں قدم رکھتی ہیں اور شوہر پر اس کی کمائی پر اس کی محبت پر اپنا حق سمجھتی ہیں

    وہ صرف اپنے حقوق کے بارے میں ہی جانتی ہے کہ فرائض کیا ہیں اس سے نا آشنا ہوتی ہے ذہہن میں تو مکمل خمار ہوتا ہے مکمل آزادی کا

    لڑکی سب رشتوں کو بھلا کر صرف شوہر سے مطلب رکھنا چاہتی ہے یہیں سے گلے شکوے اور رنجشیں جنم لیتی ہیں اور آہستہ آہستہ پورے گھر کے ماحول پر اثر انداز

    ہو کر اسے خراب کرتی ہیں

    اس کے نتیجے میں وہ عوامل جنم لیتے ہیں ایک تو یہ کہ اگر شوہر سادہ مزاج ہوگا تو بیوی اثر انداز ہو کر الگ گھر لے کر رہنے مجبور کر دے گی اور اگر شوہر سخت مزاج کا اور تھوڑا وکھڑی ٹائپ ہو گا تو بیوی میکے میں بیٹھی ہو گی زیادہ بات بگڑ گئی تو نوبت طلاق تک بھی پہنچ سکتی ہے سو لڑکی کی پرورش بہت دھیان سے کرنی چاہیے ورنہ لڑکی لڑکے کے ساتھ دو خاندان بھی ڈسٹرب ہونگے،بری سوچ ساری برائی کی جڑ ہے اور ان خوبصورت رشتوں میں دراڑیں ڈال دیتی ہے ساس بہو کی ہر بات میں مین میخ نکالنا اپنا فرض سمجھتیں ہیں

    خاص طور پر بیٹے کے سامنے بہو کی برائیاں کی جاتی ہیں تاکہ بہو بیٹے کے دل میں گھر نہ کر لے اور مجھ سے میرا بیٹا چھین نہ لے،بہو کے گھر آتے نندیں کام کاج سے ہاتھ اٹھا لیتی ہیں

    جیسے بھابی نہیں نوکرانی گھر لائی ہوں لڑکی کے گھر والوں کی برملا برائی لڑکی کے سامنے کی جاتی ہے اور جہیز میں لائی گئی چیزوں کو کم قیمت اور سستا بتایا جاتا ہے یہ ہی چھوٹی چھوٹی باتیں آخر کار لڑائیوں کا موجب بنتی ہیں اگر لڑکے کے گھر والے شروع دن سے یہ بات سمجھ لیں کہ آنے والی بھی ان کی اپنی بیٹی ہے تو مسائل جنم ہی نہ لیں،،ہر ساس یہ سوچ لے کہ بہو اس کے لئے ایسے ہی ہے جیسے اس کی بیٹی اور وہ اپنی بہو کی تکلیف کو ایسے ہی محسوس کرے جیسے کہ اپنی سگی بیٹی کی تکلیف پڑ تڑپ محسوس ہوتی ہے،اور بہو بھی ساس کو شوہر کی ماں اپنی دشمن شوہر کو اپنی جانب کھینچنے والی سمجھنے کے بجاۓ ساس کو ماں سمجھے اور شوہرکو جو کہ پہلے ان کا بیٹا ہے انہیں وقت دینے کے لئے کہے بےشک وہ دونوں کے لئے جنت ہیں

    اگر یہ سب ہو تو کسی گھر میں ساس بہو کا وجود نہ ہو بلکہ ہر ساس ماں ہو اور ہر بہو بیٹی! انصاف کے ساتھ گھر کے تمام رشتوں میں توازن رکھے تو کسی کو شکایت نہ ہو گی،اب سب سے اہم شخصیت شوہر کی بات کی جاۓ جس کے سہارے ایک لڑکی اپنے باپ کا گھر چھوڑ کر انجان لوگوں میں آکر رہتی ہے،،نئے طور طریقوں کو اپناتی ہے شوہر کے سرد گرم رویوں کو برداشت کرتی ہیں لیکن اگر وہ بیوی کو عزت و احترام نہ دے اس کا مذاق اڑاۓ طنز سے

    کام لے کر اس کو نیچا دکھانے کی کوشش کرے تو یہ سب سے قریبی رشتہ بہت دور ہو جاتا ہے

    شوہر صرف شوہر ہی نہیں ہوتا

    اب سب سے اہم شخصیت شوہر کی بات کی جاۓ جس کے سہارے ایک لڑکی اپنے باپ کا گھر چھوڑ کر انجان لوگوں میں آکر رہتی ہے

    نئے طور طریقوں کو اپناتی ہے شوہر کے سرد گرم رویوں کو برداشت کرتی ہیں لیکن اگر وہ بیوی کو عزت و احترام نہ دے اس کا مذاق اڑاۓ طنز سے

    کام لے کر اس کو نیچا دکھانے کی کوشش کرے تو یہ سب سے قریبی رشتہ بہت دور ہو جاتا ہے

    شوہر صرف شوہر ہی نہیں ہوتا،،بلکہ ایک بیٹا،اور بھائی بھی ہوتا ہے

    اس لئے اس کے کندھوں پر بڑا بوجھ ہوتا ہے اب یہ اسکی صلاحیتوں پر مخصر ہے کہ وہ سارے رشتوں کے درمیان کیسے توازن رکھتا ہے جہاں بیوی سے گھر والوں کی عزت کروانی چاہیے وہیں ماں باپ بہن بھائیوں اور بیوی کے درمیان انصاف اور رشتوں کو اس کے تناسب کے ساتھ رکھنا چاہیے.بیوی کے گھر والوں کی عزت ایسے ہی کریں جیسے کہ اپنے گھر والوں کی تاکہ بیوی کے دل میں شوہر کی محبت اور اس کے گھر والوں کی عزت دوچند ہو جاۓ،بہرحال! یہ ایک بہت بڑی معاشرتی مذہبی اور سماجی دمہ داری ہے جو شادی شدہ لوگوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اس تجربہ سے سب کو گزرنا پڑتا ہے لیکن شادی کوئی قید کا نام نہیں نہ ہی یہ ایسی آزادی ہے جو ہر چیز سے ناآشنا کر دے بلکہ یہ ایک مقدس فریضہ ہے جو اپنے اندر

    حقوق و فرائص کی لمبی فہرست رکھتا ہے،

  2. #2
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    Good
    Thanks For Sharing

  3. #3
    Mawara's Avatar
    Mawara is offline Senior Member+
    Last Online
    27th July 2012 @ 04:28 PM
    Join Date
    07 Dec 2010
    Location
    pata nahi ¯\(°_o)/¯
    Gender
    Female
    Posts
    1,694
    Threads
    93
    Credits
    0
    Thanked
    79

    Default

    Nice sharing
    [IMG]http://i1142.***********.com/albums/n620/Guriaa/x_3c3d477d.gif[/IMG]

  4. #4
    jijaved's Avatar
    jijaved is offline Advance Member
    Last Online
    6th January 2024 @ 01:57 PM
    Join Date
    11 Dec 2009
    Location
    KARACHI
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    1,348
    Threads
    122
    Credits
    1,356
    Thanked
    43

    Default

    bohat he umda zabardast

  5. #5
    sorry2say is offline Senior Member+
    Last Online
    20th October 2015 @ 12:17 AM
    Join Date
    18 Jan 2011
    Location
    Lahore
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    271
    Threads
    12
    Credits
    940
    Thanked
    6

    Default

    nice

  6. #6
    innocentangel is offline Senior Member+
    Last Online
    21st November 2011 @ 03:44 PM
    Join Date
    22 Dec 2010
    Gender
    Female
    Posts
    174
    Threads
    9
    Credits
    975
    Thanked
    9

    Default

    Nice

  7. #7
    *Tamraiz*'s Avatar
    *Tamraiz* is offline Advance Member+
    Last Online
    29th August 2022 @ 08:08 AM
    Join Date
    26 Nov 2010
    Location
    Sialkot
    Gender
    Male
    Posts
    16,583
    Threads
    1051
    Credits
    1,207
    Thanked
    1738

    Default

    good Sharing

  8. #8
    Join Date
    20 Apr 2010
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,114
    Threads
    242
    Credits
    0
    Thanked
    67

    Default

    Shukirya pasand karne ka

  9. #9
    Join Date
    21 Jan 2010
    Location
    muzaffargarh
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    1,072
    Threads
    37
    Credits
    1,373
    Thanked
    37

    Default

    nice

  10. #10
    kirankhan05's Avatar
    kirankhan05 is offline Senior Member+
    Last Online
    31st March 2012 @ 02:39 PM
    Join Date
    04 Aug 2010
    Location
    hyderabad
    Gender
    Female
    Posts
    954
    Threads
    23
    Credits
    0
    Thanked
    61

    Default

    bht hi achi shearing ki hai ap ne thanx
    DARE 2 DREAM

  11. #11
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    24th April 2024 @ 04:11 AM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    بہت عمدہ تہریڈ بنایا ہے آپ نے

Similar Threads

  1. Replies: 12
    Last Post: 13th October 2021, 02:53 AM
  2. Replies: 13
    Last Post: 17th April 2021, 11:21 PM
  3. Replies: 12
    Last Post: 13th September 2014, 10:19 AM
  4. Replies: 1
    Last Post: 19th October 2012, 10:16 PM
  5. Replies: 6
    Last Post: 26th January 2010, 05:53 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •