Results 1 to 6 of 6

Thread: والدین کے ساتھ حسن سلوک

  1. #1
    Join Date
    20 Apr 2010
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,114
    Threads
    242
    Thanked
    67

    Default والدین کے ساتھ حسن سلوک



    والدین کے ساتھ حسن سلوک



    ***********

    کیا ہم آپنے ماں باپ کے ساتھ وہ سلوک کرتے ہیں جس کا دین ہمیں حکوم دیتا ہے ؟

    کیا ہم ان کی فرمابرداری ایسے کرتے ہیں جن کہ وہ مستحق ہیں ؟

    کیا ہم ان کو وہ خوشیاں دیتے جو انہوں نے ہمیں دی جس میں خلوص اور محبت تھی؟

    آپ کا جواب آپ بخوب جانتے ہیں

    ذرا دیکھیں ہمارا رب ہمیں کیا حکم دیتا ہے

    { وَقَضَى رَبُّكَ أَلاَّ تَعْبُدُواْ إِلاَّ إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلاَهُمَا فَلاَ تَقُل لَّهُمَآ أُفٍّ وَلاَ تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلاً كَرِيمًا . وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا . رَّبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ إِن تَكُونُواْ صَالِحِينَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلأَوَّابِينَ غَفُورًا } الإسراء/23-25

    ترجمہ

    اگر وہ (یعنی ماں باپ )تیرے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جا ئيں چاہے ایک ان میں سے پہنچے یا دونوں تب بھی ان سے کبھی اُف بھی مت کرنا اور نہ ان سے جھڑک کر بولنا ان سے خوب ادب سے بات کرنا ۔ اور ان کے سامنے شفقت سے انکساری کے ساتھ جھکے رہنا اور یوں دعا کرتے رہنا کہ اے ہمارے پروردگار تو ان پر رحمت کر جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا ہے ۔ تمہارا رب تمہارے دل کی بات خوب جانتا ہے اگر تم سعادتمند ہو تو وہ توبہ کرنیوالوں کی خطا ئیں بڑی کثرت سے معاف کرنیوالا ہے ۔

    حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر بے ادبی میں اف کہنے سے کوی ادنی درجہ ہوتا تو اللہ جل شانہ اس کو بھی حرام فرمادیتے ۔

    حضرت عایشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوے ان کے ساتھ ایک بڑے میاں بھی تھے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ یہ کون ہیں ؟ انہوں نے عرض کیا کہ یہ میرے والد ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان سے آگے نہ چلنا ان سے پہلے نہ بیٹھنا ان کا نام لے کر نہ پکارنا اور ان کو برا نہ کہنا ۔

    اگر وہ کوی بات تیری ناگواری کی کہیں تو ترچھی نگاہ سے ان کو مت دیکھ کہ آدمی کی ناگواری اول اسکی آنکھ سے ہی پہچانی جاتی ہے ۔

    حضرت عایشہ رضی اللہ عنہ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتی ہیں کہ جس نے اپنے باپ کی طرف تیز نگاہ کرکے دیکھا وہ فرمابردار نہیں ہے ۔

    حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اللہ کے نزدیک پسندیدہ عمل کیا ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز کا اپنے وقت پر پڑھنا ۔ میں نے عرض کیا اسکے بعد کونسا عمل ہے ؟حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ۔ میں نے عرض کیا اسکے بعد؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاد۔

    ایک اور حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ کی رضا والد کی رضا میں ہے اور اللہ کی ناراضی والد کی ناراضی میں ہے ۔

    ماں باپ کے حقوق میں ہے کہ ایسی تواضع اور تملق کرے اور اداے خدمت کرے کہ وہ راضی ہوجایں جائز کاموں میں ان کی اطاعت کرے بےادبی نہ کرے تکبر سے پیش نہ اے۔

    ان کی اطاعت حرام میں تو ناجا‎‎ئز ہے لیکن مشتبہ امور میں واجب ہے

    اس لئے کہ مشتبہ امور سے احتیاط تقوی اور ان کی رضا جوئ واجب ہے ۔ اگر ان کا مال مشتبہ ہو اور وہ علیحدہ کھانے سے مکدر ہوں تو ان کے ساتھ کھانا چاہیے

    حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتےہیں کوی مسلمان ایسا نہیں جس کے والدین حیات ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہو اس کے لئے جنت کے دروازے نہ کھل جاتے ہوں اور اگر ان کو ناراض کردے تو اللہ جل شانہ اس وقت تک راضی نہیں ہوتے جب تک ان کو راضی نہ کرلے کسی نہ عرض کیا اگر وہ ظلم کرتے ہوں ابن عباس نے فرمایا اگرچہ وہ ظلم کرتے ہوں۔

    حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوے اور جہاد میں شرکت کی درخواست کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہاری والدہ زندہ ہیں انہوں نے عرض کیا زندہ ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کی خدمت کو مضبوط پکڑلو جنت ان کے پا‎ؤں کے نیچے ہے ۔

    حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوے اور عرض کیا یا رسول اللہﷺ ! میرا جہاد کو بہت دل چاہتا ہے لیکن مجھ میں قدرت نہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا تمہارے والدین میں سے کوی زندہ ہے انہوں نے عرض کیا والدہ زندہ ہیں ،

    رسول اللہﷺ نے فرمایا ان کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو جب تم ایسا کرو گے تو تم حج کرنے والے بھی ہو ، عمرہ کرنے والے بھی ہو جہاد کرنے والے بھی ہو ، یعنی جتنا ثواب ان چیزوں میں ملتا اتنا ہی تمہیں ملے گا ۔

    حضرت عایشہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں میں نے حضور صلی اللہ علیہ رسلم سے دریافت کیا کہ عورت پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خاوند کا ۔ میں نے پھر پوچھا کہ مرد پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے ؟حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ماں کا ۔

    ایک حدیث میں رسول اللہ نے فرمایا کہ تم لوگوں کی عورتوں کے ساتھ عفیف رہو تمہاری عورتیں بھی عفیف رہیں گی ، تم اپنے والدین کے ساتھ نیکی کا برتاؤ کرو تمہاری اولاد تمہارے ساتھ نیکی کا برتا‎ؤ کرے گی۔

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے دریافت کیا کہ میرے بہترین تعلقات کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے ؟ رسول اللہ نے فرمایا تمہاری ماں پھر دوبارہ سہ بارہ ماں ہی کو بتایا ۔ پھر فرمایا کہ باپ ، پھر دوسرے رشتہ دار الاقارب فالاقارب( جو جتنا قریب ہو اتنا مقدم ہے )

    اس حدیث سے بعض علماء نے استنباط کیا ہے کہ حسن سلوک اور احسان میں ماں کا حق تین حصہ ہے اور باپ کا ایک حصہ اسلئے کہ رسول اللہﷺ نے تین مرتبہ ماں کو بتا کر چوتھی مرتبہ باپ کو بتایا ،

    اس کی وجہ علماء بتاتے ہیں کہ اولاد کے لئے ماں تین مشقتیں برداشت کرتی ہے

    1 حمل کی ،

    2 جننے کی ،

    3 دودھ پلانے کی ۔

    اسی وجہ سے فقہاء نے اس کی تشریح کی ہے کہ احسان اور سلوک میں ماں کا حق باپ پر مقدم ہے اگر کوی شخص ایسا ہو کہ وہ اپنی ناداری کی وجہ سے دونوں کے ساتھ سلوک نہیں کرسکتا تو ماں کے ساتھ سلوک کرنا مقدم ہے البتہ اعزاز اور ادب تعظیم میں باپ کا حق ماں پر مقدم ہے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ عورت ہونے کی وجہ سے ماں احسان کی زیادہ محتاج ہوتی ہے اور ان دونوں کے بعد دوسرے رشتہ دار ہیں ۔ ایک حدیث میں ہے کہ اپنی ماں کے ساتھ حسن سلوک کی ابتداء کرو اسکے بعد باپ کے ساتھ ،پھر بہن کے ساتھ پھر بھای کے ساتھ الاقارب فالاقارب اور اپنے پڑوسیوں اور حاجتمندوں کو نہ بھولنا ۔

    اللہ ہم سب کو اپنے والدین کی انکھوں کی ٹھنڈک بناۓ

    آمین

  2. #2
    *Sahir* is offline Advance Member
    Last Online
    18th March 2024 @ 06:06 AM
    Join Date
    24 Dec 2009
    Location
    IT.Dunya.Com
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    4,565
    Threads
    264
    Credits
    1,404
    Thanked
    398

    Default

    جزاک اللہ

  3. #3
    saeed80's Avatar
    saeed80 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th February 2016 @ 10:17 AM
    Join Date
    04 Jan 2011
    Gender
    Male
    Posts
    392
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    23

    Default

    جزاک اللہ میرے بھائی

  4. #4
    aahan1131 is offline Senior Member+
    Last Online
    11th November 2012 @ 03:03 PM
    Join Date
    19 Feb 2009
    Age
    42
    Posts
    159
    Threads
    5
    Credits
    0
    Thanked
    7

    Default

    bahut umda sharing
    jazak allah

  5. #5
    saeed80's Avatar
    saeed80 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th February 2016 @ 10:17 AM
    Join Date
    04 Jan 2011
    Gender
    Male
    Posts
    392
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    23

    Default

    جزاک اللہ

  6. #6
    inaam1's Avatar
    inaam1 is offline Senior Member
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:45 PM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    ال&
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    7,710
    Threads
    409
    Credits
    111
    Thanked
    531

    Default


Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 25th March 2013, 04:19 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 9th November 2012, 09:44 AM
  3. Replies: 11
    Last Post: 16th August 2012, 04:24 AM
  4. Replies: 6
    Last Post: 26th November 2010, 03:45 PM
  5. والدین کے ساتھ حسنِ سلوک
    By IqbalKuwait in forum Quran
    Replies: 1
    Last Post: 12th July 2009, 11:03 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •