حزب اللہ اور حماس کے میزائل 90 سکینڈ میں تل ابیب کو تباہ کرسکتے ہیں
اسرائیلی فوج نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کی طاقت میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کے میزائل 90 سے 120 سکینڈ میں تل ابیب کو تباہ کرسکتے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کی طاقت میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کے میزائل 90 سے 120 سکینڈ میں تل ابیب کو تباہ کرسکتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے حزب اللہ اور حماس کے میزائل حملے کی صورت میں تل ابیب کے شہریوں کے پاس 90 سے 120 سکینڈ کا عرصہ ہوگا کہ وہ اپنے آپ کو پناہ گاہوں تک پہنچا سکیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ کے میزائلوں کی قدرت اور سرعت میں خاطر خواہ اضآفہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کے پاس دورمار کرنے والے میزائل موجود ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی قدرت رکھتے ہیں۔
Bookmarks