اسلام و علیکم

لندن : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پھل سبزیاں اور مچھلی کا تیل زیادہ استعمال کرنے والوں کی یادداشت دوسروں سے بہتر ہوتی ہے اور انہیں یادداشت میں کمی کا مرض لاحق ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

وکٹر سیگالن بورڈیوکس یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق کے دوران اخذ کیا کہ پھلوں، سبزیوں اورمچھلی میں وٹامن سی اور فلیوونائیڈز پائے جاتے ہیں جو جسم میں سوزش نہیں ہونے دیتے۔ ماہرین کے مطابق دماغ کی بیرونی سطح پر اومیگا تھری ہوتے ہیں جو کہ سوزش کو روکنے میں معاون ہیں۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ پھلوں ، سبزیوں اور مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری دماغ کی بیرونی تہہ کو سوزش سے بچاتے ہیں جس کی وجہ سے یادداشت بھی متاثر نہیں ہوتی ۔

یونیورسٹی ماہرین نے اس تحقیق کو ثابت کرنے کے لیے 65 سال سے زائد عمر کے 8085 مرد وخواتین کو ان کے کھانے پینے کی اشیاء ، طرززندگی، یادداشت ، غذاؤں اور صحت کے بارے میں سوالنامے فراہم کر کے ان کا 4 سال تک تحقیق کی جس کے دوران معلوم ہوا کہ پھل ،سبزیاں اور مچھلی کا تیل زیادہ استعمال کرنے والوں کی یادداشت دوسروں سے بہتر ہوتی ہے