السلام علیکم آئی ٹی دنیا کے نو نہالو
میں آج فائر فاکس براؤزر استعمال کرنے والوں کو ایک ایسا طریقہ بتانے جا رہا ہوں جس سے آپ کسی بھی اردو ویب سائٹ کو اپنی مرضی کے نستعلیق فانٹ میں دیکھ سکیں گے۔ مجھے خود اس کی ضرورت بی بی سی اردو کو نستعلیق فانٹ میں دیکھنے کے لیے پیش آئی۔ یہ فائر فاکس کا ایک ایڈ آن ہے جس کا نام ہے فانٹ ری پلیسر (Font Replacer) ۔
تو بسم اللہ کرتے ہیں:
سب سے پہلے آپ درج ذیل پتے پر چلے جائیے:
https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/font-replacer/
یہاں آپ کو دو آپشنز نظر آئیں گے۔ آپ دائیں والے آپشن یعنی ایڈ ٹو فائر فاکس کو سلیکٹ کیجیے اور فانٹ ری پلیسر کو انسٹال کر لیجیے۔ فائر فاکس کو ری سٹارٹ کیجیے اور ہوم پیج پرمینیو میں سے ٹولز پر کلک کیجیے اور ایڈ آنز پر کلک کیجیے۔ یاد رکھیے کہ اگر ایڈ آنز کی ونڈو پہلے ہی سے کھلی ہو تو ٹولز میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ فانٹ ری پلیسر کے آپشنز پر کلک کیجیے۔ نئی ونڈو میں آپ کو دو باکس نظر آئیں گے ۔ بائیں طرف والے باکس میں مختلف فانٹس کے نام لکھے ہوں گے جب کہ دائیں والے باکس میں آپ کو صرف ایریل فانٹ نظر آئے گا۔
اب آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایریل فانٹ کو سلیکٹ کر کے مٹا دیجیے اور اس کی جگہ یا کوئی بھی نستعلیق فانٹ لکھتے جائیے۔مثلاً
Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq
بائیں طرف والے باکس میں بھی آپ چند ایک فانٹس کا اضافہ کر لیجیے۔ مثلاً
Verdana, Lucida Console, Urdu Naskh Asiatype, Times New Roman, Tahoma, Georgia, etc.
اب ایپلائی اور سیو پر کلک کیجیے اور فائر فاکس کو ری سٹارٹ کر کے کسی بھی اردو ویب سائٹ کو اپنی مرضی کے فانٹ میں دیکھیے اور لطف اٹھائیے۔ فانٹس کے نام کے سپیلنگ میں غلطی نہ کیجیے۔ آپشنز میں جا کر آپ ذائقہ بدلنے کے لیے کوئی اور نستعلیق فانٹ دائیں باکس میں لکھیے اور اسے بھی چیک کر کے دیکھ لیجیے۔ یاد رکھیے کہ جتنے فانٹس بائیں طرف ہوں اتنی بار دائیں طرف بھی نستعلیق فانٹ لکھا ہوا ہونا چاہیئے۔
فانٹ ری پلیسر کی سیٹنگ کرنے کے بعد آپ کو ہر جگہ جہاں بھی اردو لکھی ہو گی، نستعلیق فانٹ میں ہی نظر آئے گی۔ صرف وہ الفاظ آپ کو نسخ میں دکھائی دیں گے جن کو تصویری شکل میں لکھا گیا ہے۔
لیجیے حاضرین و ناظرین ہم نے تو اپنا فرض پورا کر لیا اور بات آپ تک پہنچا دی ۔ اب آپ اس پر عمل کریں یا نہ کریں یہ آپ کی ذاتی پسند و نا پسند پر منحصر ہے۔
کچھ تفصیل دیے گئے سکرین شاٹس میں ملاحظہ فرمائیے۔ اگر کوئی مشکل پیش آئے تو راقم خدمت کے لیے حاضر ہے۔
والسلام
دعاؤں کا طالب
Bookmarks