اسلام علیکم !
ویسے اس تھریڈ سے تو یہ پتا چلتا ہی ہے کہ کوئی نہ کوئی تو جیتے گا
بحثیت پاکستانی ہم سب کی دلی خواہش بھی یہی ہے کہ پاکستان جیتے
لیکن سری لنکا بھی کوئی آسان حریف نہیں ہے انکو سب سے بڑا فائدہ
اس بات کا ہے کہ وہ اپنے ہی میدان پر اور اپنے ہی حمائتی تماشائیوں
کے سامنے کھیل رہے ہیں
اب دیکھنا نہ ہے کہ پاکستان کے 277 رنز کے جواب میں سری لنکا کیا
کرتا ہے اور کون اس کھیل کا فاتح بنتا ہے
اب میں بات کرونگا کچھ پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے میچز کے اعدادوشمار
کے مطابق جیت کے حوالے سے.
ایک دلچسپ امر یہ ہے کہ ورلڈ کپ کہ اعداد و شمار کہہ رہے ہیں کہ
پاکستان کو جیتنا چاہیے کیونکہ پاکستان اور سری لنکا آج تک جتنے بھی
ورلڈ کپ کے میچز میں*مد مقابل ہوئے ہیں*فاتح ہمیشہ پاکستان ہی
رہا ہے
اگر ہم اس میدان کی بات کریں*تو پچھلے تین میچز جو کہ اس میدان پر پاکستان
اور سری لنکا کے درمیان ہوئے ہیں ان میں*بھی پاکستان فاتح رہا ہے
اور اگر ہم پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے کل میچز کی جائزہ لیں تو وہ ہمیں
بتاتے ہیں کہ پاکستان تو پاکستان کو سری لنکا کے مقابلے میں 70-46 سے برتری
حاصل ہے
یہ تھا ہر طریقے سے میرا تجزیہ اب باقی نتیجہ آپ اخذ کر لیں یا پھر میچ کے بعد
تو ویسے معلوم ہو ہی جائیگا
Bookmarks