Results 1 to 3 of 3

Thread: UK Work Visa

  1. #1
    Join Date
    27 Nov 2009
    Location
    UK
    Gender
    Male
    Posts
    3,071
    Threads
    138
    Credits
    208
    Thanked
    228

    Smile UK Work Visa

    برطانوی حکومت نے ورکروں کے لئے ویزا اصلاحات متعین کردیں

    ہوم آفس برطانیہ نے ورک ویزا میں انقلابی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس میں سالانہ حدود کا تعین کردیا گیا ہے۔
    یہ تبدیلیاں غیر یورپی یونین ورکروں کے لئے سالانہ ورک ویزوں کی نئی تعداد مقرر کرنے کے پروگرام کا ایک حصہ ہےجس پر 6 اپریل سے عملدرآمد ہوگا۔گزشتہ سال کے اختتام پر حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 12/2011 ء میں کل 20700 ویزا ہنر مند ورکروں کے لئے جاری کئے جائیں گے جو پوائنٹس پر مبنی نظام کے ٹئیر 2 کے تحت درخواست دیں گے اور اس کے ساتھ نئے غیر معمولی ہنر کے شعبے میں 1000 ویزا جاری کئے جائیں گے۔

    نئے نظام میں ، آجروں کو اگر وہ کسی ورکر کو کسی خاص عہدے پر بلانا ہو تو اس کے لئےیوکے بارڈر ایجنسی سرٹیفکٹ آف اسپانسرشپ[سی او ایس] کی درخواست دینا ہوگی ، یہ موجودہ نظام میں ایک تبدیلی ہے جس سے کاروباروں کے لئے سالانہ ویزوں کی تعداد مختص ہو سکے گی۔

    حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جو آجر 150000 یا اس سے زیادہ کی تنخواہ کی حامل کسی آسامی کو پر کرنا چاہے تو وہ سرٹیفکٹ آف اسپانسر شپ کی تعداد کا پابند نہیں ہوگا۔

    امیگریشن وزیر ڈیمئین گرین کا کہنا ہے

    ''خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے برطانیہ کو بہترین صلاحیتوں کے حامل اور باہنر افراد کی ضرورت ہے۔لیکن یہ ان ورکروں کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئیے جو پہلے سے یہاں موجود ہیں۔

    ہم نے اس نظام کی تیاری کے لئے کاروباروں کے ساتھ قریب رہ کر کام کیا ہے اور یہ واضح کردیا ہے کہ آجر پہلے ان افراد کو ملازمت دیں جو بے روزگار ہیں اور پہلے سے ملک میں موجود ہیں۔

    اور جو افراد یہاں کام کرنے آتے ہیں انہیں یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ ہم قیام کے روٹ کو مشکل تر بنانا چاہتے ہیں۔یہ درست نہیں کہ لوگ عارضی طور پر کسی آسامی پر کام کرنے کے لئے آئیں اور انہیں مستقل قیام کے لئے کھلی دسترس حاصل ہو"۔

    سی او ایس کی سالانہ 20700 کی تعداد کو 12 ماہ میں تقسیم کیا جائے گا۔پہلے ماہ میں متوقع طلب کو دیکھتے ہوئے اپریل میں 4200 سی او ایس دئیے جائیں گے۔ اس کے بعد ماہانہ 1500 کی حد مقرر کی جائے گی۔ہر ماہ جو آسامیاں خالی رہ جائیں گی وہ اگلے ماہ کی تعداد میں شامل ہوجائیں گی۔

    یورپی یونین سے باہر کے جو لوگ گریجویٹ سطح کی ملازمت کے لئےبرطانیہ آناچاہتے ہوں انہیں انٹرمیڈیٹ سطح کی انگریزی بولنا آنا چاہئیے اور تنخواہ اور ملازمت کی دیگر شرائط پر پورا اترنا چاہئیے۔

    کمپنی کے درمیاں ٹرانسفر کے لئے سالانہ حد نہیں لیکن اس میں بھی تین تبدیلیاں آئیں گی:

    · آسامی گریجویٹ پیشوں کی فہرست میں شامل ہوں

    · 40000 یا اس سے زائد سالانہ تنخواہ پانے والے افراد ایک سال سے زیادہ قیام کر سکیں گے۔ ویزا تین سال کے لئے جاری کئے جائیں گے اور اس کے بعد مزید دو سال کی مدت بڑھائے جانے کا امکان ہوگا۔اور

    · 24000 اور 40000 پانے والے ورکر صرف 12 ماہ کے لئے برطانیہ آسکیں گے اور اس کے بعد انہیں جانا ہوگا اور وہ اگلے 12 ماہ تک دوبارہ درخواست نہیں دے سکیں گے۔

    ڈیمئین گرین نے مزید کہا

    " برطانیہ مائگریشن سے اسی وقت فائدہ اٹھا سکے گا جب وہ اسے اپنی معیشت کی بہتری کی جانبرواں اور محدود کردے۔

    میں صفر یا منفی مائیگریشن کی طرف نہیں جانا چاہتا۔ہمارا مقصد مائیگریشن کو 1990 کی دہائی کی سطح پرواپس لے جانا ہے یعنی ہزاروں لاکھوں کی بجائے سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد تک کم کرنا ہے"۔
    Thanks & God Bless You!
    Nadeem John Jutt
    Attached Images Attached Images  

  2. #2
    GMSyial is offline Junior Member
    Last Online
    7th March 2014 @ 05:56 PM
    Join Date
    12 Mar 2009
    Age
    37
    Posts
    3
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    Bhai jan is font ki to samajh hi nahi a rahi hay, agar aap is ko inpage main type kr ke post karina to aap ki bohat meharbani hogi,,,, kyon keh mujhay bhi yeh information chahye.....

  3. #3
    Join Date
    27 Nov 2009
    Location
    UK
    Gender
    Male
    Posts
    3,071
    Threads
    138
    Credits
    208
    Thanked
    228

    Default

    ok bro

Similar Threads

  1. Over the age of 40 can get a work visa in Korea
    By Abdullah 383 in forum Overseas Study
    Replies: 0
    Last Post: 8th November 2015, 07:58 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 6th June 2015, 11:44 AM
  3. cheap work visa
    By PIR PIAI KHAN in forum Overseas Study
    Replies: 9
    Last Post: 26th October 2013, 02:13 AM
  4. work visa for uk
    By fanihitler in forum Ask an Expert
    Replies: 5
    Last Post: 1st March 2010, 09:36 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •